مشہور میسجنگ ایپ ’واٹس ایپ‘ نے حال ہی میں ملٹی ڈیوائس سپورٹ پیش کیا ہے۔ یہ ایک دیرینہ فیچر ہے جو اس کے حریف ایپلی کیشن ٹیلی گرام پر طویل مدت سے دستیاب ہے۔ واٹس ایپ بزنس کے تحت یہ فیچر نہ صرف بزنس کے لیے بلکہ دو سم کارڈ والے صارفین کے درمیان بھی مشہور ہو گیا ہے جو اپنے دونوں نمبر پر واٹس ایپ کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ بزنس اپنے گاہکوں سے جڑنے، سوالوں کا جواب دینے اور آرڈر کے لیے واٹس ایپ کا استعمال کرنے میں اہل ہیں۔ فرانس: میکرون نے لگاتار دوسری بار جیتا صدارتی انتخاب، ایفل ٹاور کے پاس منایا گیا جشن حال میں واٹس ایپ صارفین کو واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس دونوں پر چار ڈیوائس مفت میں کنکٹ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جلد ہی یہ نظام بدل سکتا ہے، کیونکہ واٹس ایپ بزنس کے لیے واٹس ایپ ایک پیڈ سبسکرپشن پیش کرنا چاہتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پیڈ سبسکرپشن واٹس ایپ بزنس صارفین کو ایک واٹس ایپ اکاؤنٹس سے 10 ڈیوائس تک کنیکٹ کرنے کی سہولت دے گا، جس سے بزنس کے لیے اپنے گاہکوں سے جڑنا آسان ہو جائے گا، کیونکہ نئے ملازمین اپنے فون پر ایک ہی اکاؤنٹ کو ایکسس کر پائیں گے۔ مہنگائی نے ’مڈ ڈے م...