- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
حیدرآباد: نئے سال میں پہلے اور اسرو کے نئے صدر نشین ایس سومناتھ کی قیادت میں پہلے مشن کے حصہ کے طور پر زمین کے مشاہداتی سٹلائیٹ ای او ایس۔ 04 اور دیگر دو چھوٹے سٹلائیٹس کو، آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ سے کامیابی کے ساتھ مدار میں چھوڑا گیا۔ ان سٹلائٹس کو چھوڑے جانے کے لئے الٹی گنتی کا عمل تقریبا 25 گھنٹے اور 30 منٹ تک جاری رہا۔ 44.4 میٹر اونچی چار مرحلوں والی خلائی گاڑی 1710 کیلوگرام ای او ایس۔04 اور دو سٹلائٹس کو تقریباً 25 گھنٹوں کی الٹی گنتی کے ختم ہونے کے بعد صبح 5.59 منٹ پر پہلے لانچ پیڈ کے ذریعہ چھوڑا گیا۔ Also Read: اسمبلی انتخابات: گوا، اتراکھنڈ اور یوپی میں دوسرے مرحلہ کے لئے ووٹنگ کا آغاز اس کو چھوڑے جانے کے بعد ای او ایس۔ 04 خلائی گاڑی سے علحدہ ہوگئے۔ تقریباً 100 سکنڈس بعد دو معاون مسافر سٹلائیٹس بھی علحدہ ہوکرصبح 6.17 بجے مدار میں داخل ہوگئے۔ اسرو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ ان دو چھوٹے سٹلائیٹس میں ایک طلبہ کا بھی سٹلائیٹ ہے۔ یہ سٹلائیٹ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ سائنس اینڈ ٹکنالوجی کے طلبہ کی جانب سے لیبارٹری آف اٹماسفیر اینڈ اسپیس فزکس، یونیورسٹی آف بولڈر کے اشتر...