نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

Shikwa by Allama Iqbal | شکوہ از علامہ اقبال

آذربائیجان کا ایک ارب ڈالر موسمیاتی فنڈ کا ہدف

اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہی اجلاس COP29 کے میزبان آذربائیجان نے 19 جولائی کو اعلان کیا کہ وہ ایک نیا کلائمیٹ یا موسمیاتی فنڈ شروع کرے گا جس کا مقصد ترقی پذیر ممالک کے نئے قومی آب و ہوا کے اہداف کی حمایت کے لیے ایک ارب ڈالر جمع کرنا ہے۔ آذربائیجان کو امید ہے کہ دارالحکومت باکو میں قائم ہونے والے اس فنڈ کی نگرانی ایک کثیر قومی بورڈ آف شیئر ہولڈرز کے ذریعے کی جائے گی، اور اس کا سرمایہ 10 جیواشم ایندھن (فوسل فیول) پیدا کرنے والے ممالک کے ساتھ ساتھ تیل اور گیس کمپنیوں سے لیا جائے گا۔ آذربائیجان نے ابتدائی طور پر موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے جیواشم ایندھن کی پیداوار پر محصول لگانے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن کچھ ممالک کی مزاحمت کے بعد اس نے حکمت عملی تبدیل کر دی۔ اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہی اجلاس کے نامزد صدر اور آذری وزیر برائے ماحولیات اور قدرتی وسائل، مختار بابائیف نے کہا کہ قدرتی وسائل سے مالا مال ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں سب سے آگے ہونا چاہیے۔ انہوں نے عطیہ دہندگان سے مطالبہ کیا کہ وہ آذربائیجان کے ساتھ شامل ہوں تاکہ عزائم کو فروغ دینے اور ...

Urdu Stories for Kids 4 | Aqal Ka Istaymal | Use Of Intelligence | بچوں ...

مائیکروسافٹ کی کلاؤڈ سروس میں خرابی، دنیا بھر میں لیپ ٹاپ ٹھپ ہو گئے، ایئرلائنز بھی متاثر

مائیکروسافٹ کی کلاؤڈ میں اچانک خرابی پیدا ہو جانے کی وجہ سے پوری دنیا کو تکنیکی خرابی کا سامنا ہے اور دنیا بھر کی ایئرلائنز اس سے متاثر ہوئی ہیں۔ صارفین کو مائیکروسافٹ 360، مائیکروسافٹ ونڈوز، مائیکروسافٹ ٹیمز، مائیکروسافٹ ایزور، مائیکروسافٹ اسٹور اور مائیکروسافٹ کلاؤڈ سے چلنے والی خدمات میں مسائل کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ کے سرورز ڈاؤن ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں ونڈوز لیپ ٹاپ کام نہیں کر رہے ہیں اور اسی وجہ سے ایئر لائنز بھی متاثر ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی صارفین اس حوالے سے شکایت کر رہے ہیں۔ اسپائس جیٹ اور انڈیگو کو بھی اسی طرح کے تکنیکی مسائل کا سامنا ہے۔ ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ سرور کے مسائل کی وجہ سے خدمات روک دی گئی ہیں۔ ہوائی اڈے پر چیک ان اور چیک آؤٹ کا نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ بکنگ سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔ کئی ممالک میں نہ صرف ایئر لائنز بلکہ بینکنگ سروسز، ٹکٹ بکنگ اور اسٹاک ایکسچینج بھی متاثر ہوئے ہیں۔ اس سے امریکی ایئرلائنز سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔ امریکہ کے کئی حصوں میں ایمرجنسی سروس 911 بھی متاثر ہوئی ہے اور ہنگامی کال سینٹر کی خدمات میں دشواری پیدا...

ٹائٹینک: جہاز کے ملبے کی ڈیجیٹل فوٹوگرافی

امیجنگ ماہرین، سائنس دانوں اور مورخین کی ایک ٹیم 12جولائی کو سمندر کی تہہ میں ٹائٹینک کے لیے روانہ ہوئی ہے تاکہ تباہ شدہ جہاز کے ملبے کا اب تک کا سب سے تفصیلی فوٹوگرافی کا ریکارڈ اکٹھا کیا جا سکے۔ یہ ٹیم ٹائٹینک کے ڈوبنے کے بارے میں نئی معلومات حاصل کرنے کے لیے جہاز کے ہر کونے کو اسکین کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گی۔ پچھلے سال اوشین گیٹ سانحے کے بعد ٹائٹینک کا یہ پہلا تجارتی مشن ہے۔ اس مشن میں کھوئے ہوئے جہاز کو دیکھنے کی کوشش کے دوران ایک آبدوز میں سوار پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اوشین گیٹ سانحے کے مہلوکین اور 1500 مسافروں اور عملے کے لیے جو 1912 میں ٹائٹینک کے ساتھ ڈوب گئے تھے، آنے والے دنوں میں سمندر میں ایک مشترکہ یادگاری تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ نئی مہم اٹلانٹا، جارجیا میں مقیم آر ایم ایس ٹائٹینک انکارپوریٹڈ نامی امریکی کمپنی کی طرف سے انجام دی جا رہی ہے جس کے پاس ٹائٹینک سے اشیاء کی بازیابی کے حقوق ہیں اور جس نے آج تک ٹائٹینک کے ملبے سے تقریباً 5500 اشیاء نکالی ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ تازہ ترین مہم خالصتاً ایک جائزہ مشن ہے۔ جس میں دو روبوٹک گاڑیاں لاکھو...

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں پھنسی سنیتا ولیمس کی ویڈیو آئی سامنے، ہوا میں لہراتے بال اور چہرے پر تھی خوشی

ہند نژاد امریکی خلاباز سنیتا ولیمس اور بوچ ولمور ہفتوں سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انھیں اب تک زمین پر واپس آ جانا چاہیے تھا، لیکن فی الحال کچھ بھی یقینی نہیں کہ وہ کب تک واپس آئیں گے۔ سائنسداں فکر مند ہیں کیونکہ جس کیپسول دونوں کو واپس آنا تھا، اس میں موجود تکنیکی خامی کو دور کرنے کی کوششیں اب تک کامیاب نہیں ہوئی ہے۔ حالانکہ سنیتا ولیمس اور بوچ ولمور نے ایک پریس کانفرنس کر سبھی کی تشویش کو دور کر دیا ہے۔ اس ویڈیو میں سنیتا ولیمس کے بال لہرا رہے ہیں اور ان کے چہرے پر خوشی ظاہر ہو رہی ہے۔ WATCH: Sunita Williams and Barry Wilmore said they were confident the Boeing Starliner capsule would bring them home, in the first news conference since docking to the International Space Station more than a month ago https://t.co/ECeNXNTRcF pic.twitter.com/1JoCrOk9xA — Reuters Asia (@ReutersAsia) July 11, 2024 دراصل بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر ڈاکنگ کے بعد پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے سنیتا ولیمس اور ولمور نے کہا کہ انھیں پورا یقین ہے کہ بوئنگ اسٹارلائنر کیپسول انھیں گھر...

انسانی رویے نے مہلک بیکٹیریا کو وبائی مرض میں تبدیل کر دیا: تحقیق

لندن: ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ’سیوڈوموناس ایروگینوسا‘ نامی ماحولیاتی بیکٹیریا پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا افراد میں ملٹی ڈرگ ریزسٹنس انفیکشن (وہ انفیکشن جس پر متعدد ادویات کا اثر نہیں ہوتا) کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ انفیکشن پچھلے 200 سالوں میں تیزی سے تیار ہوا اور پھر پوری دنیا میں پھیل گیا۔ برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کی ٹیم نے کہا کہ انسانی رویے میں تبدیلیوں نے بیکٹیریا کو وبائی مرض میں تبدیل کرنے میں مدد کی جو کہ دنیا بھر میں ہر سال 500000 سے زیادہ اموات کے لیے ذمہ دار ہے، جن میں سے 300000 سے زیادہ اینٹی بائیوٹک ریزسٹنس کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ دائمی آبسٹرکٹیو پلمونری ڈزیز (سی او پی ڈی)، تمباکو نوشی کی وجہ سے پھیپھڑوں کو پہنچنے والے نقصان، سسٹک فائبروسس (سی ایف)، اور غیر سی ایف برونکائٹس جیسے حالات والے لوگ خاص طور پر بیکٹیریا کے لیے حساس ہوتے ہیں۔ معلوم ہوا کہ یہ بیکٹیریا سسٹک فائبروسس کے مریضوں کو کمزور مدافعتی نظام کی وجہ سے متاثر کرتا ہے۔ یہ جانچنے کے لیے کہ کس طرح سیوڈموناس ایروگینوسا ایک ماحولیاتی جاندار سے انسانوں تک پہنچا، سائنسدانوں نے دنیا بھر میں متاثرہ افراد، جانوروں اور ...

ایکس کا مقابلہ نہیں کر پایا ہندوستانی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’کو‘! بانی نے دی بند کرنے کی اطلاع

نئی دہلی: دیسی سوشل میڈیا کہا جانے والا پلیٹ فارم ’کو‘ اب بند ہونے جا رہا ہے۔ کمپنی کے شریک بانی ایپرمئے رادھا کرشنن نے لنکڈاِن پوسٹ میں اس کی اطلاع دی ہے۔ خبر کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے ’کو‘ کو فروخت کرنے یا اس کے انضمام کی کئی کمپنیوں سے بات چیت ہو رہی تھی جس میں ’ڈیلی ہنٹ‘ بھی شامل ہے۔ بات چیت کامیاب نہیں ہونے کے بعد کمپنی کے بانی نے ’کو‘ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہیمنت سورین پھر بنیں گے وزیر اعلیٰ، اتحاد کے ارکان اسمبلی کے اجلاس میں اتفاق رائے قائم ’کو‘ کو ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) کے متبادل کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ ایپرمئے رادھا کرشنن اور مینک بداوتکا نے 2019 میں ’کو‘ تیار کیا تھا اور مارچ 2020 میں اسے لانچ کیا تھا۔ ’کو‘ اس وقت سب سے زیادہ سرخیوں میں آیا جب دہلی کی سرحدوں پر تین زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج شروع ہوا۔ اس دوران مرکزی حکومت اور ’ایکس‘ کے درمیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے احتجاج کی ویڈیوز کو ہٹانے کے معاملے میں تنازعہ پیدا ہو گیا تھا اور حالات ایسے ہو گئے تھے کہ حکومت کی پریس ریلیز بھی ’ایکس‘ کے بجائے ’کو‘ پر آنے لگی تھی۔ پارلیمنٹ میں راہل گاندھی پر پ...

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں چین کی اے آئی سے متعلق قرارداد منظور

بیجنگ: اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی نے چین کی جانب سے اے آئی (مصنوعی ذہانت) کی صلاحیت کو بڑھانے کے حوالے سے پیش کی گئی بین الاقوامی تعاون سے متعلق ایک قرارداد منظور کر لی۔ اس قرارداد پر 140 سے زائد ممالک نے مشترکہ طور پر دستخط کئے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ اے آئی کو تیار کرتے وقت انسانوں کو ترجیح دینے، بھلائی کے لیے ترقی کرنے اور عوام کو فائدہ پہنچانے کے اصول کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔ بین الاقوامی تعاون اور ٹھوس کارروائی سے خاص طور پر ترقی پذیر ممالک اپنی اے آئی صلاحیتوں کو بڑھانے اور عالمی حکمرانی میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی اور آواز کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ یہ ایک کھلا، منصفانہ اور غیر امتیازی کاروباری ماحول پیدا کرے گا اور بین الاقوامی تعاون میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی حمایت کرے گا۔ قرارداد کا مقصد اے آئی کی شمولیت پر مبنی، جامع اور پائیدار ترقی کو حاصل کرنا اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے لیے 2030 کے ایجنڈے کے حصول کی حمایت کرنا ہے۔ اس قرارداد کی منظوری سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اقوام متحدہ کے وسیع تر رکن ممالک کے درمیان بات چیت اور تعاون کے ذریعے اے آئی کی عالمی گو...

روسی سیٹلائٹ کا 100 سے زائد ٹکڑوں میں ٹوٹنا خطرناک، خلائی مسافروں کو لینی پڑی ایمرجنسی پناہ

روس کا ایک سیٹلائٹ (RESURS-P1) جو کہ خلاء میں غیر فعال تھا، وہ 26 جون 2024 کو ٹوٹ کر 100 سے زیادہ ٹکڑوں میں بکھر گیا۔ اس کے ٹکڑے خلاء میں ہر طرف پھیل چکے ہیں۔ یہ واقعہ انتہائی فکر انگیز اور خطرناک ہے، اس کی وجہ سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود خلائی مسافروں کو ایمرجنسی پناہ لینی پڑی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ خلاء میں ہوئے اس خوفناک حادثہ کا سب سے زیادہ اثر ہند نژاد امریکی سائنسداں اور خلاباز سنیتا ولیمس پر پڑا ہے۔ سنیتا اس وقت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اپنے مشن کے دوران پھنس گئی ہیں۔ سنیتا ولیمس اپنے ساتھی خلاباز بوچ ولمور کے ساتھ خلائی اسٹیشن میں پناہ لیے ہوئی ہیں جو کہ بوئنگ کے اسٹارلائنر کیپسول میں سوار ہو کر وہاں پہنچی تھیں۔ روسی سیٹلائٹ کے ٹکڑے ہونے کے بعد سنیتا اور ان کے ساتھی خلابازوں کو فوراً بین الاقوائی خلائی اسٹیشن پر پناہ لینی پڑی۔ اس واقعہ کے بعد سنیتا اور ان کے ساتھیوں کو خلا سے زمین پر واپس آنے میں اب کچھ زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ ناسا نے اعلان کیا ہے کہ اس حادثہ کے بعد سنیتا ولیمس اور ان کے ساتھی خلائی مسافروں کی زمین پر واپسی سے متعلق غیر یقینی والی حالت بڑھ گئی ہے...

بچپن میں فضائی آلودگی کا سامنا جوانی میں پھیپھڑوں کی صحت کے لیے نقصان دہ: تحقیق

نئی دہلی: ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ بچپن میں فضائی آلودگی کا سامنا مستقبل میں پھیپھڑوں کی صحت کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ محققین نے آلودگی کو کم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔ یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا (یو ایس سی) کے سائنسدانوں نے پایا ہے کہ بچپن میں فضائی آلودگی کا سامنا کرنے والے لوگ جوان میں برونکائٹس کی علامات جیسے دائمی کھانسی، بند ناک یا بلغم کی پریشانی میں مبتلا ہیں اور ان بیماریوں کا سردی لگنے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ اجیت پوار گروپ کے 22 ارکان اسمبلی شرد پوار گروپ کے رابطے میں! ایم ایل اے روہت پوار کا دعویٰ امریکن جرنل آف ریسپریٹری اینڈ کلینکل کیئر میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 1308 بچوں کی صحت کا جائزہ لیا گیا۔ ان کی بالغ ہونے پر تشخیص کے وقت اوسط عمر 32 سال تھی۔ تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ شرکاء میں سے ایک چوتھائی گزشتہ 12 مہینوں میں برونکائٹس کی علامات سے پریشان رہے۔ امریکی صدارتی مباحثہ: امیدواروں میں صہیونیت نوازی کی ہوڑ، بائیڈن نے کہا- ’ہم نے اسرائیل کی سب سے زیادہ مدد کی‘ کیک اسکول آف میڈیسن میں آبادی اور صحت عامہ کے سائنسز کے اسسٹنٹ پرو...