- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
واشنگٹن: چینی ہیکرز نے امریکی ٹریزری ڈیپارٹمنٹ کو ہیک کر کے کئی ورک اسٹیشن اور غیر درجہ بند دستاویزات تک رسائی حاصل کر لی۔ 8 دسمبر کو ہونے والے اس سائبر حملے میں ہیکرز نے ایک تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر پرووائیڈر کی سکیورٹی میں خامیاں تلاش کیں اور سسٹم میں دراندازی کی۔ امریکی حکام نے اس حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اسے ایک سنگین سائبر سکیورٹی واقعہ قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ حملہ اس وقت شروع ہوا جب تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر پرووائیڈر بایونڈ ٹرسٹ نے ٹریزری ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دی کہ ہیکرز نے ان کی سکیورٹی کو بائی پاس کرتے ہوئے کئی ورک اسٹیشنز کا ریموٹ ایکسیس حاصل کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق، ہیکرز نے سسٹم میں دراندازی کرنے کے بعد، سکیورٹی کی ایک ’کی‘ چُرا لی تھی جو سرورز کی حفاظت کے لیے استعمال ہو رہی تھی۔ اس حملے کے بعد، ٹریزری ڈیپارٹمنٹ نے فوری طور پر متاثرہ سسٹمز کو آف لائن کر دیا تاکہ مزید نقصانات سے بچا جا سکے۔ وزارت خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اب تک ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ ہیکرز کے پاس وزارت خزانہ کی معلومات تک مسلسل رسائی ہو، مگر یہ حملہ ایک سنگین سائبر سکیورٹی خلاف ورزی سمجھی جا...