- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
بیجنگ: چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے) نے تیانگونگ خلائی اسٹیشن سے لانچ کیے گئے وینٹیان لیبارٹری ماڈیول کو کامیابی سے خلائی مدار میں پہنچا دیا ہے۔ سی ایم ایس اے کے مطابق، مین ماڈیول کو خلائی مدار میں پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق 0313 بجے، وینٹیان کے لانچ کے تقریباً 13 گھنٹے بعد پہنچایا گیا۔
لیب ماڈیول کو اتوار کے روز صوبہ ہینان میں وینچانگ خلائی جہاز لانچ پیڈ سے لانگ مارچ 5B کیریئر راکٹ کے ذریعہ لانچ کیا گیا۔ ورکنگ کمپارٹمنٹ، ائیر لاک کمپارٹمنٹ اور ریسورس کمپارٹمنٹ اس ماڈیول کے تین حصے ہیں۔ وینٹیان 17.9 میٹر (55.7 فٹ) لمبا، 4.2 میٹر محیط اور 23 ٹن وزنی ہے۔ یہ اس وقت چین کا سب سے بڑا خلائی جہاز ہے۔ چین اس سال زمین کے نچلے مدار میں اپنا پہلا خلائی اسٹیشن تعمیر کرنے کے لیے پرامید ہے۔
from Qaumi Awaz https://ift.tt/bh2UxdF
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں