- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
نئی دہلی: ہندوستان میں آج سے تیز رفتار انٹرنیٹ کے لئے 5جی خدمات (5G Services) کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دہلی میں ’انڈین موبائل کانگریس‘ کے دوران 5جی خدمات کا افتتاح کریں گے۔ اس ٹیکنالوجی سے انٹرنیٹ اور تیز رفتار ڈیٹا بلا رکاوٹ فراہم ہوگا اور انٹرنیٹ کی رکاوٹیں دور ہوں گی۔ یکم اکتوبر سے شروع ہونے والی انڈین موبائل کانگریس 4 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ اس دوران 5جی کے علاوہ کئی اور اعلانات بھی کئے جائیں گے۔ وزیر اعظم مودی آج یعنی یکم اکتوبر کو صبح 10 بجے 5 جی خدمات کا افتتاح کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی جیو اور ایئرٹیل کی 5جی سروس بھی شروع کی جا سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی، سنیل متل اور کمار منگلم برلا بھی انڈین موبائل کانگریس 2022 میں شرکت کر سکتے ہیں۔ جیو اور ایئرٹیل ہندوستان میں 5G خدمات شروع کرنے والی پہلی کمپنیاں ہوں گی۔ ابتدائی طور پر 5G سروس صرف منتخب شہروں میں دستیاب ہوگی، جس میں اگلے سال تک توسیع کی جائے گی۔ اس سال منعقدہ ریلائنس کے اے جی ایم میں مکیش امبانی نے کہا تھا کہ جیو فائیو جی کو دہلی اور دیگر میٹرو شہروں میں دیوالی تک لانچ کیا جائے گا۔ یہ سروس...