- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
نئی دہلی: بھارت بائیوٹیک کو ’ڈی سی جی آئی‘ کی طرف سے ہندوستان کی پہلی ناک سے دی جانے والی کورونا ویکسین ’انٹرانیزل‘ کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری حاصل ہو گئی ہے۔ مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی جی آئی نے 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کی پہلی ٹیکہ کاری کے لئے ایمرجنسی استعمال کے لئے اس ٹیکے کو منظوری دی ہے۔
مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے ٹوئٹ کیا، ’’کورونا کے خلاف ہندوستان کی لڑائی کو تقویت حاصل ہوئی ہے۔ بھارت بائیوٹیک کے ChAd36-SARS-CoV-S COVID-19 (چمپانجی ایڈینووائرس ویکٹریڈ) ری کامبننٹ نیزل ویکسین کو ایمرجنسی صورت حال میں 18 سال سے زیادہ عمر کے زمرے کے حوالہ سے استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔‘‘
وزیر صحت نے مزید کہا کہ یہ اقدام وبا کے خلاف ہماری مجموعی لڑائی کو اور مضبوط کرے گا۔ ہندوستان نے کورونا کے خلاف لڑائی میں وزیر اعظم کی قیادت میں سائنس، تحقیق اور انسانی وسائل کا استعمال کیا ہے۔ سائنس پر مبنی نظریہ اور سب کی کوشش سے ہم کورونا کو ہرا دیں گے۔
نیزل ویکسین کیا ہے؟
اس میں خوراک ناک کے ذریعے دی جاتی ہے۔ ویکسین کو یا تو خصوصی اسپرے کے ذریعے یا ایروسول ڈلیوری کے ذریعے ناک کے راستہ اندر پہنچایا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ بھارت بائیو ٹیک نے گزشتہ مہینے انٹرانیزل کورونا ویکسین کے لئے تیسرے مرحلہ اور بوسٹر خوراک کی آزمائش مکمل کی تھی۔ کمپنی نے کہا تھا کہ انٹرانیزل ویکسین کے لئے دو مختلف آزمائشیں کی گئی ہیں، ایک میں اسے پہلی ڈوز کے طور پر دیا گیا جبکہ دوسری میں بوسٹر خوراک کے طور پر دیا گیا۔
from Qaumi Awaz https://ift.tt/sKWQfZO
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں