نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

اکتوبر, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

واٹس ایپ بحران: 120 منٹ تک 8 ارب پیغامات بھیجے یا وصول نہیں کیے جا سکے، کروڑوں روپے کا بھی نقصان!

نئی دہلی: سماجی رابطوں کی اہم ایپلی کیشن واٹس ایپ نے منگل کے روز دوپہر 12.30 بجے اچانک کام کرنا بند کر دیا۔ اس دوران نہ پیغامات بھیجے جا رہے تھے اور نہ ہی وصول کئے جا رہے تھے۔ گروپ میسیج بھی وصول نہیں ہو پا رہے تھے اور پیمنٹ سروس نے بھی کام کرنا بند کر دیا۔ واٹس ایپ کا یہ بحران صرف ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا اور اس کے بعد پیغامات کے آنے جانے کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی میسیجنگ ایپ کے تقریباً گھنٹے تک ٹھپ رہنے کے سبب صارفین کا برا حال رہا اور کئی ارب پیغامات معلق ہو کر رہ گئے۔ دوستوں سے بات کرنی ہو، کسی فائل کو شیئر کرنا ہو، یا ملازمین کو کوئی ہدایت دینی ہو، اس طرح کے تمام کام بند رہے۔ خیال رہے کہ 10 سال قبل متعارف کرائی گئی موبائل ایپ واٹس ایپ 180 ممالک میں مقبول ہے اور اس پر ہر روز تقریباً 100 ارب پیغامات بھیجے اور وصول کئے جاتے ہیں۔ اس حساب سے دو گھنٹے کے دوران واٹس ایپ پر 8 بلین پیغامات بھیجے یا وصول کئے جاتے ہیں۔ اینی ڈیٹا نامی ایپ کے مطابق ہر صارف کم از کم 38 منٹ ہر روز واٹس ایپ ...

اسپیس ایکس نے مزید 54 انٹرنیٹ سیٹلائٹ خلا میں بھیجے

لاس اینجلس: امریکی نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے 54 مزید اسٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ خلائی مدار میں چھوڑ دیا ہے۔ سیٹلائٹس کو فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن کے خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے جمعرات کی صبح 10.50 بجے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے بھیجا گیا۔ فالکن 9 کی یہ دسویں پرواز تھی۔ فالکن 9 کی یہ دسویں پرواز تھی۔اسپیس ایکس کے مطابق اسٹارلنک ان مقامات پر تیز براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہم کرے گا جہاں تک رسائی غیرمعتبر، مہنگی یا مکمل طور پر دستیاب نہیں ہے۔ from Qaumi Awaz https://ift.tt/8HbJgdL

طب کا نوبل انعام سوئیڈن کے ماہر جینیات سوانتے پابو کے نام، ناپيد ہو جانے والی نسل کے جینوم ترتیب کا کارنامہ انجام دیا

اسٹاک ہوم: سوئیڈن کے ماہر جینیات سوانتے پابو نے طب کا 2022 کا نوبل انعام جیت لیا ہے۔ انہیں یہ انعام قدیم انسانوں کے معدوم ہونے سے لے کر جدید دور کے انسانوں کے ارتقاء کو سمجھنے میں ان کی دریافت کے لئے دیا گیا ہے۔ انعام دینے والے پینل نے کہا کہ ان کے مطالعے سے مدافعتی نظام اور قدیم انسانوں کے مقابلے موجودہ انسانوں کے انوکھے پن کو گہرائی سے سمجھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ پابو کی اہم حصولیابیوں میں معدوم ہوچکے قدیم انسانوں اور جدید انسانوں میں رابطے کا پتہ لگانا ہے۔ دنیا کا اعلیٰ ترین انعام دینے والی سوئیڈن کی اسمبلی آف کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ نے طب کا 2022 کا نوبیل انعام اپنے ہی ملک کے سائنسدان سوانتے پابو کو دینے کا اعلان کیا۔ نوبیل کمیٹی ہر سال انعامات جیتنے والے افراد کے ناموں کا اعلان اکتوبر کے پہلے ہفتے میں شروع کرتی ہے۔ کمیٹی مجموعی طور پر 6 زمروں ’طب، معاشیات، کیمسٹری، فزکس، ادب اور امن‘ کے نوبیل انعامات دیتی ہے۔ نوبیل کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ طب کا انعام سوئیڈن کے سائنسدان سوانتے پابو کو دیا گیا، جنہوں نے زمانہ قدیم کے انسانوں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کا جدید طری...

ملک میں انٹرنیٹ خدمات کے نئے دور کا آغاز، وزیر اعظم مودی نے کیا ’فائیو جی‘ خدمات کا افتتاح

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی کے پرگتی میدان میں انڈین موبائل کانفرنس (آئی ایم سی) کے چار روزہ پروگرام کا افتتاح کیا اور اس کے بعد ملک میں 5 جی موبائل خدمات کا آغاز کر دیا۔ یہ ہندوستان کے لیے ایک خاص لمحہ ہے۔ ہندوستان ٹیکنالوجی کے ایک نئے دور میں داخل ہو گیا ہے۔ یہ آئی ایم سی کا چھٹا ایڈیشن ہے، اس کی تھیم ’نیو ڈیجیٹل ورلڈ‘ ہے۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے ٹیلی کام آپریٹروں سے بھی گفتگو کی۔ ہندوستان پر 5G کا کل اقتصادی اثر 2035 تک 450 بلین امریکی ڈالر تک ہونے کا اندازہ ہے۔ 4جی کے مقابلے میں، 5جی نیٹ ورک کئی گنا تیز رفتار دیتا ہے اور بلا رکاوٹ خدمات فراہم کرتا ہے۔ یہ اربوں منسلک آلات کو حقیقی وقت میں ڈیٹا کا اشتراک کرنے کے قابل بھی بناتا ہے۔ ایک سرکاری ریلیز کے مطابق 5 جی ٹیلی کام نیٹ ورک سے موبائل ڈیٹا کا بہاؤ کئی گنا تیز ہو گا اور لوگوں کو عالمی معیار کی قابل اعتماد مواصلاتی سہولیات میسر ہوں گی۔ 5 جی ٹیکنالوجی توانائی کی کارکردگی اور اسپیکٹرم اور نیٹ ورک کے استعمال کو بہتر بنائے گی۔ اس دوران پی ایم مودی نے اسے نہ صرف لانچ کیا بلکہ تجربہ بھی کیا۔ انہوں نے جانا کہ اسے کس ط...