نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

جون, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

امریکہ میں فروخت ہو سکے گا لیبارٹری میں تیار چکن دو کمپنیوں نے حاصل کی منظوری

واشنگٹن: ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے پہلی مرتبہ دو کمپنیوں کو جانوروں کے خلیوں سے بنائے گئے چکن کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس اجازت سے لیبارٹری میں تیار کردہ گوشت صارفین کو پیش کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ ایجنسی کے ایک ترجمان نے بدھ کو اے ایف پی کو بتایا کہ امریکہ کے محکمہ زراعت نے اپسائیڈ فوڈز اور گڈ میٹ کی سہولیات پر فوڈ سیفٹی سسٹم کا جائزہ لیا اور اس کی منظوری دی۔ ان دو کمپنیوں سے منسلک ریسٹورنٹس میں یہ مصنوعات جلد ہی دستیاب ہوں گی۔ دونوں کمپنیوں کو پہلے نومبر میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کلیئر کیا تھا ، پھر گزشتہ ہفتے یو ایس ڈی اے نے ان کے پروڈکٹ لیبلز کو کلیئر کر دیا تھا۔ اپسائیڈ فوڈز کی سی ای او اور بانی اوما والیتی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ منظوری بنیادی طور پر اس بات کو بدل دے گی کہ گوشت ہماری میز پر کیسے آتا ہے۔ یہ زیادہ پائیدار مستقبل کی طرف ایک بڑا قدم ہے جو انتخاب اور زندگی کو محفوظ رکھتا ہے۔ ’گُڈ میٹ‘ کے شریک بانی اور سی ای اور جوش ٹیٹرک نے بتایا کہ ہماری کمپنی 2020 میں سنگاپور میں لانچ ہوئی اور اب یہ دنیا میں کہیں بھی لیب میں تیار گوشت فروخت کرنے والی واحد ک...

عالمی سطح پر میڈین موبائل اسپیڈ میں ہندوستان تین پائیدان اوپر چڑھا عالمی رینکنگ میں یو اے ای نمبر 1

ریلائنس جیو اور ایئرٹیل کی بدولت 5جی رول آؤٹ کے سبب ہندوستان مئی ماہ میں عالمی سطح پر میڈین موبائل اسپیڈ کے معاملے میں تین پائیدان چڑھ کر اپریل میں 59ویں مقام سے 56ویں مقام پر پہنچ گیا۔ نیٹورک انٹلیجنس اور کنکٹیویٹی اِنسائٹس پرووائیڈر اوکلا کے مطابق ہندوستان میں میڈین موبائل ڈاؤن لوڈ اسپیڈ اپریل میں 36.78 ایم بی پی ایس سے بڑھ کر مئی میں 39.94 ایم بی پی ایس ہو گئی۔ منی پور میں پھر ہوئی فائرنگ، انٹرنیٹ پر پابندی میں 25 جون تک توسیع، سبھی اسکول یکم جولائی تک بند رکھنے کا اعلان حالانکہ میڈین فکسڈ براڈبینڈ اسپیڈ میں ہندوستانی گلوبل رینکنگ میں ایک مقام نیچے آ گیا، اپریل میں 83ویں مقام سے مئی میں 84ویں مقام پر آ گیا۔ فکسڈ میڈین ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں ملک کا پرفارمنس اپریل میں 51.12 ایم بی پی ایس سے معمولی اضافہ کے ساتھ مئی میں 52.53 ایم بی پی ایس ہو گئی۔ یو اے ای میں گلوبل میڈین موبائل اسپیڈ سب سے زیادہ رہی، جبکہ ماریشس نے 11 رینک کی چھلانگ لگائی۔ مجموعی گلوبل فکسڈ میڈین اسپیڈ کے لیے بحرین نے رینک میں سب سے زیادہ اضافہ درج کیا۔ عالمی سطح پر 17 مقامات کی چھلانگ لگائی، ساتھ ہی سنگاپور اس م...

گلوبل وارمنگ کے تباہ کن اثرات: ہندوستان و پاکستان میں طوفان کینیڈا کے جنگلات میں اگ

ماحولیاتی سائنس اور اَرضیات کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے اس کرّۂ اَرض کے درپیش سنگین مسائل سے بخوبی واقف ہیں کہ فی زمانہ ہماری زمین، اس پر آباد تمام جانداروں کو قدرتی ماحول کے سنگین مسائل سے کیا کیا خدشات اور خطرات کا سامنا ہے۔ موسمی تبدیلیاں، زمینی، فضائی اور آبی آلودگی، شہروں میں آبادی کا بڑھتا ہوا دبائو، اوزون کی پرت میں ہونے والے شگاف، کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کا مسئلہ، جنگلات کی کٹائی کے منفی اَثرات، جنگلی حیاتیات اور سمندری حیاتیات کی بتدریج تباہی، سمندروں کی سطح کا بلند ہونا، برفانی طوفان، موسلادھار بارشیں، خشک سالی، غذائی قلّت، بھوک، قحط سمیت دیگر مسائل ان میں شامل ہیں۔ امریکی صدر کنیڈی نے کہا تھا کہ ہمارے زیادہ مسائل اور مصائب کا خود انسان ذمہ دار ہے۔ ان مسائل کو انسان ہی کو حل کرنا ہوگا۔ماحولیاتی مسائل کے حوالے سے 1960 کی دہائی میں آوازیں اُٹھنی شروع ہوئی اور ایک غیرسرکاری تنظیم ’گرین پیس‘کا قیام 1971ء کو ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں عمل میں آیا۔ اس تنظیم کے بنیادی اغراض و مقاصد میں عالمی امن، قدرتی ماحول کا تحفظ اور جوہری تجربات کا خاتمہ ہے۔ ماحول میں گرین ہاؤس گیسوں کی...

اسٹرابیری چاند پوری دنیا میں رات کے آسمان کو روشن کرتا ہے۔ تصویریں دیکھیں

  دنیا بھر کے لوگوں کے ساتھ شاندار اسٹرابیری پورے چاند کے حیرت انگیز نظارے کا علاج کیا گیا جو ہفتے کے آخر میں رات کے آسمان میں چمکتا تھا۔ اسٹرابیری مون، جسے روز چاند کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کو ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے اوپر، اسٹون ہینج کے پیچھے اور دیگر کئی مقامات پر لوگوں نے پکڑ لیا۔ انٹرنیٹ صارفین نے چمکتے چاند کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جو کہ گلابی رنگ میں دکھائی دے رہا تھا اور رات کے آسمان پر چمکتا تھا سی این این کے مطابق اسٹرابیری کے چاند کا جون کے مہینے میں پورے چاند کی رنگت سے کوئی تعلق نہیں بلکہ اس کا تعلق قدیم روایات سے ہے۔ اس کا نام مقامی امریکی قبائل سے پڑا ہے "جون کے حامل 'اسٹرابیری کے پکنے کی نشانی کے لیے جو کہ جمع ہونے کے لیے تیار ہیں"، جیسا کہ دی اولڈ فارمرز ایلمانک کے مطابق، جو کہ نوٹ کرتا ہے، "جیسے جیسے پھول کھلتے ہیں اور ابتدائی پھل پکتے ہیں، جون ایک مہینہ ہے۔ بہت سے لوگوں کے لیے بڑی فراوانی کا وقت۔"