نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

نومبر, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

وی پی این کے استعمال پر پاکستانی اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ، غیر رجسٹرڈ استعمال کو گناہ قرار دیا

پاکستان میں مذہبی معاملات سے متعلق ملک کے اعلیٰ مشاورتی ادارے نے ایک فرمان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ پر ممنوعہ مواد دیکھنے کے لیے استعمال ہونے والا ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) اسلامی قانون کے خلاف ہے۔ پاکستانی حکام نے 15 نومبر کو فائر وال تعینات کرنے اور انٹرنیٹ کی نگرانی بڑھانے کے ساتھ ساتھ صارفین کو وی پی این پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹر کرنے کا حکم دیا ہے۔ حکومت نے یہ اقدام سائبر سکیورٹی کو مضبوط کرنے اور دہشت گردی کے خلاف اقدام کے طور پر اٹھایا ہے۔ وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ جاری کرنے کی اصل وجہ سامنے آئی ہے۔ کونسل نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ کسی بھی ٹیکنالوجی کا استعمال غیر اخلاقی یا غیر قانونی مقاصد کے لیے کرنا اسلامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ کونسل کے صدر راغب نعیمی نے کہا کہ وی پی این کا استعمال گناہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ٹیکنالوجی کا استعمال غلط معلومات پھیلانے، دہشت گردی کی حمایت اور سماج میں انتشار کے لیے کیا جا رہا ہے، جس سے معاشرتی ڈھانچے پر منفی اثرات پڑتے ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات سماج میں اخلا...

ادویات: کم ہوتی تاثیر پر مشترکہ اقدامات کا عہد

اینٹی مائکروبیل رزسٹنس (اے ایم آر) پر دو روزہ چوتھی عالمی وزارتی کانفرنس16 نومبر کو سعودی شہر جدہ میں اس پیچیدہ طبی مسئلے سے نمٹنے کے لیے ہر شعبے میں قابل ِعمل اقدامات سے متعلق اعلامیہ کی منظوری کے ساتھ ختم ہوئی۔ اس موقع پر سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے کہا کہ کانفرنس میں لیے جانے والے فیصلے رکن ممالک اور بین الاقوامی اداروں کو جراثیمی مزاحمت کے خلاف ٹھوس اقدامات میں مدد دیں گے۔ یہ اعلامیہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر 'اے ایم آر' کے حوالے سے منظور کردہ سیاسی اعلامیہ کا تسلسل ہے۔ علاوہ ازیں، سعودی عرب میں 'اے ایم آر' کے حوالے سے آگاہی کا مرکز (ون ہیلتھ لرننگ حب) اور جراثیم کش ادویات تک رسائی اور ان کے انتظام و اہتمام کے مراکز قائم کیے جائیں گے۔ ان مراکز کا مقصد ضروری جراثیم کش ادویات اور اس مسلئے سے متعلقہ طبی تشخیص تک رسائی اور عالمی تعاون کو مضبوط بنانا ہوگا۔ جدہ اعلامیہ میں 'اے ایم آر' پر چار رخی مشترکہ سیکرٹریٹ کے اہم کردار کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔ یہ سیکرٹریٹ اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت (ایف اے او)، اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یونیپ)، ...

مصنوعی ذہانت کے ذریعے ابتدائی مراحل میں جگر کی بیماری کی تشخیص ممکن

مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے جگر کی خطرناک بیماری مَیٹابولک-ایسوسی ایٹڈ اسٹیٹوٹک لیور ڈیزیز (ایم اے ایس ایل ڈی) کے ابتدائی مراحل میں تشخیص اب ممکن ہوچکی ہے۔ یہ بات ایک امریکی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ یہ بیماری جگر میں چربی کے درست انداز میں نہ جم سکنے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے، جو وقت کے ساتھ مزید خطرناک شکل اختیار کر سکتی ہے۔ ایم اے ایس ایل ڈی جگر کی دنیا میں سب سے زیادہ پائی جانے والی دائمی بیماریوں میں سے ایک ہے، جو اکثر موٹاپے، ذیابیطس اور غیرمعمولی کولیسٹرول جیسی دیگر بیماریوں سے جڑی ہوتی ہے۔ یہ بیماری اکثر بغیر کسی ظاہری علامت کے شروع ہوتی ہے، جس کے باعث اس کا ابتدائی مرحلے میں پتہ لگانا مشکل ہو جاتا ہے۔ امریکہ کی واشنگٹن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق، الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈز کے ذریعے اے آئی الگورتھم کا استعمال کرتے ہوئے 834 مریضوں میں اس بیماری کے نشانات کا پتہ چلایا گیا۔ تاہم، ان میں سے صرف 137 مریضوں کے ریکارڈ ہی مکمل طور پر دستیاب تھے، اور 83 فیصد کیسز میں بیماری کی بروقت تشخیص ممکن نہ ہو سکی۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت جگر کے دیگر مسائل مثلاً فائبروسس، نان...

اسرو نے مسک کی کمپنی اسپیس ایکس سے ملایا ہاتھ، امریکہ سے لانچ ہوگا ہندوستانی سیٹلائٹ جی سیٹ-20

ہندوستانی خلائی ایجنسی 'اسرو' نے مشہور صنعت کار ایلن مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے ساتھ ہاتھ ملا لیا ہے۔ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خاص دوست اور دنیا کے امیر ترین کاروباری ایلن مسک کی کمپنی اسپیس ایکس اگلے ہفتہ کی شروعات میں فالکن 9 راکیٹ سے ہندوستان کے سب سے جدید مواصلاتی سیٹلائٹ جی سیٹ-20 (جی سیٹ این-2) کو خلا میں لے جائے گی۔ اسرو اور اسپیس ایکس کے درمیان کئی سودے ہوئے ہیں۔ جی سیٹ-این2 کو امریکہ کے کیپ کینا ویرل سے لانچ کیا جائے گا۔ یہ 4700 کلوگرام کا سیٹلائٹ ہندوستانی راکیٹوں کے لیے بہت وزنی تھا، اس لیے اسے غیر ملکی کمرشیل لانچ کے لیے بھیجا گیا۔ ہندوستان کا اپنا راکیٹ 'دی باہو بلی' یا لانچ وہیکل مارک-3 زیادہ سے زیادہ 4000 سے 4100 کلو گرام تک کے وزن کو خلائی مدار میں لے جا سکتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ ہندوستان اب تک اپنے زیادہ وزنی سیٹلائٹ کو لانچ کرنے کے لیے ایرین اسپیس پر منحصر تھا، لیکن حال میں اس کے پاس کوئی بھی چالو راکیٹ نہیں ہے اور ہندوستان کے پاس واحد قابل اعتماد متبادل اسپیس ایکس کے ساتھ جانا تھا کیونکہ یوکرین جنگ کے سبب روس بھی اپنے راکیٹ کو کاروباری ...

کمزور نظر آنے والی تصویر وائرل ہونے پر سنیتا ولیمس کی صحت کے بارے میں وضاحت

خلا میں کئی مہینوں سے پھنسی ہند نژاد امریکی خؒلا باز سنیتا ولیمس کی صحت کو لے کر کافی باتیں ہونے لگی ہیں۔ جب سے ایک تصویر جاری ہوئی ہے جس میں ان کے گال دھنسے ہوئے ہیں اور وہ کافی کمزور دکھائی دے رہی ہیں، تب سے ہی ان کے تئیں لوگوں کی فکر بڑھ گئی ہے۔ اس درمیان خبر ہے کہ خود سنیتا ولیمس نے اپنی صحت کے سلسلے میں اَپڈیٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی ایسی تصویر کی وجہ بھی بتائی ہے۔ ہندوستان ٹائمس کی ایک رپورٹ کے مطابق ولیمس نے اپنی تازہ صحت کی وجہ فلوئڈ شفٹس کو بتایا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ ان کی صحت کے بارے میں فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ منگل کو نیو انگلینڈ اسپورٹس نیٹ ورک کلب ہاؤس کڈس شو سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا "ساتھیوں! خلا میں آپ جانتے ہیں کہ ان کے سر تھوڑے بڑے لگنے لگتے ہیں، کیونکہ فلوئڈس جسم کے ساتھ یکساں طور سے پھیل جاتے ہیں"۔ انہوں نے آگے کہا کہ وہ پہلے کی طرح ہی صحت مند ہیں اور وزن میں بھی کسی طرح کی کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خلا میں طویل وقت تک رہنے کے بعد ان کا وزن بڑھ ...