نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

دسمبر, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

امریکہ کے ٹریزری ڈیپارٹمنٹ پر چینی ہیکرز کا حملہ، کئی دستاویزات کی چوری

واشنگٹن: چینی ہیکرز نے امریکی ٹریزری ڈیپارٹمنٹ کو ہیک کر کے کئی ورک اسٹیشن اور غیر درجہ بند دستاویزات تک رسائی حاصل کر لی۔ 8 دسمبر کو ہونے والے اس سائبر حملے میں ہیکرز نے ایک تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر پرووائیڈر کی سکیورٹی میں خامیاں تلاش کیں اور سسٹم میں دراندازی کی۔ امریکی حکام نے اس حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اسے ایک سنگین سائبر سکیورٹی واقعہ قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ حملہ اس وقت شروع ہوا جب تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر پرووائیڈر بایونڈ ٹرسٹ نے ٹریزری ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دی کہ ہیکرز نے ان کی سکیورٹی کو بائی پاس کرتے ہوئے کئی ورک اسٹیشنز کا ریموٹ ایکسیس حاصل کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق، ہیکرز نے سسٹم میں دراندازی کرنے کے بعد، سکیورٹی کی ایک ’کی‘ چُرا لی تھی جو سرورز کی حفاظت کے لیے استعمال ہو رہی تھی۔ اس حملے کے بعد، ٹریزری ڈیپارٹمنٹ نے فوری طور پر متاثرہ سسٹمز کو آف لائن کر دیا تاکہ مزید نقصانات سے بچا جا سکے۔ وزارت خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اب تک ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ ہیکرز کے پاس وزارت خزانہ کی معلومات تک مسلسل رسائی ہو، مگر یہ حملہ ایک سنگین سائبر سکیورٹی خلاف ورزی سمجھی جا...

اِسرو نے ’اسپیڈیکس‘ لانچ کر رقم کی تاریخ، ہندوستان اب امریکہ، روس اور چین کے ایلیٹ کلب میں شامل

سال 2024 کے اختتام سے ٹھیک ایک دن قبل اِسرو نے خلائی سائنس کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ شری ہری کوٹا سے پی ایس ایل وی-سی 60 راکیٹ سے 2 چھوٹے اسپیس کرافٹ لانچ کیے گئے ہیں، اور یہ پہلی مرتبہ ہوگا جب اِسرو کے ذریعہ ارض سے 470 کلومیٹر اوپر 2 راکیٹس کی ڈاکنگ اور اَن ڈاکنگ کا عمل انجام دیا جائے گا۔ یعنی ہزاروں کلومیٹر کی رفتار سے اڑتے ہوئے 2 اسپیس کرافٹ کو پہلے جوڑا جائے گا، اور پھر انھیں علیحدہ کیا جائے گا۔ ہندوستان اس مشن کو کامیابی کے ساتھ لانچ کرنے کے بعد امریکہ، روس اور چین کے ایلیٹ کلب میں شامل ہو گیا ہے۔ اِسرو کے اس مشن کا نام ’اسپیس ڈاکنگ ایکسپریمنٹ‘ یعنی ’اسپیڈیکس‘ (SpaDex) دیا ہے۔ ہندوستان کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ اِسرو نے اب اس ڈاکنگ سسٹم پر پیٹنٹ بھی لے لیا ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ عام طور پر کوئی بھی ملک ڈاکنگ اور اَن ڈاکنگ کی پیچیدہ باریکیوں کو شیئر نہیں کرتا۔ یہی وجہ ہے کہ اِسرو کو اپنا خود کا ڈاکنگ میکنزم بنانا پڑا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ خلا میں خود کا خلائی اسٹیشن بنانے اور چندریان-4 کی کامیابی کا خواب اسپیڈیکس مشن پر مرکوز ہے۔ اس مشن میں 2 اسپیس کرافٹ شامل ہیں۔ ا...

آن لائن جرائم پر بین الاقوامی کنونشن منظور

آن لائن جرائم کی روک تھام اور دنیا بھر کے لوگوں کو ڈیجیٹل خطرات سے تحفظ دینے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کی کوششوں کے تحت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سائبر جرائم کے خلاف کنونشن منظور کر لیا ہے ۔ یہ کنونشن رکن ممالک کی پانچ سالہ کوششوں کے بعد طے پایا گیا۔ اس کے اصول و ضوابط طے کرنے میں سول سوسائٹی، اطلاعاتی تحفظ کے ماہرین اور تعلیمی و نجی شعبے سے آرا بھی لی گئیں ۔ یہ فوجداری انصاف کا پہلا عالمی معاہدہ ہے جس پر تقریباً 20 سال سے بات چیت جاری تھی۔ آئندہ سال ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں اس پر دستخط کیے جائیں گے۔ 40 ممالک کی جانب سے توثیق ملنے کے تین ماہ بعد یہ باقاعدہ طور سے نافذالعمل ہو جائے گا۔ اس کنونشن پر دستخط کرنے والے ممالک اس پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے 24 دسمبر کو اس کنونشن سے متعلق قرارداد کو بغیر رائے شماری کے منظور دے دی۔ یہ کنونشن اطلاعاتی و مواصلاتی ٹیکنالوجی کے غلط استعمال سے جنم لینے والے نمایاں خطرات کو تسلیم کرتا ہے جسے جرائم پیشہ عناصر غیرمعمولی حجم، رفتار اور وسعت کی حامل مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے کام میں لا سکتے ہیں۔ اس میں ر...

’اِسرو‘ اور ’ایسا‘ کے درمیان ایک بڑے معاہدہ پر ہوا دستخط، خلائی تحقیق میں مل کر کام کرنے کا راستہ ہموار

ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ (اِسرو) اور یوروپی خلائی ایجنسی (ایسا) کے درمیان خلائی شعبہ میں ایک بڑا اہم معاہدہ طے پایا ہے۔ ہفتہ کے روز اِسرو نے اس سلسلے میں جانکاری دی اور بتایا کہ اس معاہدہ کے تحت خلائی مسافر تربیت، مشن پر عمل درآمد اور تحقیقی تجربات سے متعلق سرگرمیوں پر تعاون کیا جائے گا۔ اس معاہدہ پر اِسرو چیف ایس. سومناتھ اور ایسا ڈائریکٹر جوسف ایشبیچنر نے دستخط کیے۔ ISRO-ESA Agreement for Advancing Human Spaceflight ISRO and ESA have signed an agreement to collaborate on astronaut training, mission implementation, and research experiments, including cooperation for the upcoming Axiom-4 mission. This partnership advances India’s human… pic.twitter.com/WjJK6r58VD — ISRO (@isro) December 21, 2024 اِسرو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس معاہدہ کے تحت دونوں ایجنسیاں انسانی تلاش و جستجو اور تحقیق میں تعاون کریں گی۔ خصوصاً خلائی مسافر تربیت، تجربات، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر ایسا کی سہولیات کا استعمال، انسان اور بایو میڈیکل ریسرچ تجربات پر عمل درآمد، ساتھ ہی تعل...

پیگاسس معاملہ: امریکی عدالت نے ہیکنگ کے لیے این ایس او گروپ کو قصوروار قرار دیا، وہاٹس ایپ کی ہوئی جیت

پیگاسس معاملے میں وہاٹس ایپ کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ این ایس او گروپ ٹیکنالوجی کو ہیکنگ کے معاملے میں قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔ یہ فیصلہ جمعہ کو آیا اور اسے 'میٹا' کے میسجنگ ایپ کے ذریعہ 2019 میں امریکہ میں دائر ہائی پروفائل مقدمے میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ اسپائی ویئر متاثرین کے لیے بھی بڑی جیت ہے۔ واضح ہو کہ پیگاسس شروع سے ہی کسی فون یا الیکٹرونک ڈیوائس پر خفیہ طریقے سے نظر رکھنے اور جانکاریاں جمع کرنے کے لیے جانا جاتا ہے اور اس اسپائی ویئر کا اس دوران وہاٹس ایپ کے ذریعہ لوگوں سے جڑی جانکاری چرانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ اس معاملے کی سماعت کے دوران یو ایس ڈسٹرکٹ جج فلیس ہیملٹن نے وہاٹس ایپ کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے این ایس او گروپ کو ریاست اور وفاقی ہیکنگ قوانین کی خلاف ورزی کے لیے قصوروار قرار پایا۔ عدالت نے یہ بھی تسلیم کیا کہ این ایس او گروپ نے وہاٹس ایپ کی خدمات شرائط اور امریکی کمپیوٹر فراڈ اور ابیوز ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔ عدالت کے اس فیصلے سے اس سافٹ ویئر کو بنانے والی کمپنی اور اس کے مالک کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اپنا فیصلہ سناتے ہوئے جج ہی...

ناسا نے سنیتا ولیمس اور بچ ولمور کی واپسی میں مزید تاخیر کی تصدیق کی، فروری میں زمین پر واپس آنا ممکن نہیں

ہند نژاد امریکی خلا باز سنیتا ولیم کی خلا سے واپسی ایک بار پھر ٹل گئی ہے۔ اس سلسلے میں خلائی ایجنسی 'ناسا' نے منگل کو ایک اَپڈیٹ جاری کیا۔ اس کے مطابق خلا سے انہیں واپس لانے کے مشن میں مزید تاخیر ہوگی۔ اب انہیں کم سے کم مارچ کے آخر تک وہیں رہنا ہوگا۔ واضح ہو کہ گزشتہ کئی مہینوں سے سنیتا ولیمس اور ان کے ساتھی بُچ ولمور انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے یہ دونوں فروری میں زمین پر لوٹنے والے تھے۔ سینئر خلا باز سنیتا ولیمس اور بُچ ولمور جون میں بوئنگ کے اسٹار لائنر اسپیس کرافٹ پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچے تھے۔ یہ مشن صرف 8 دن کا تھا لیکن وہاں پہنچنے سے پہلے ہی اسٹار لائنر میں تکنیکی خرابی آ گئی اور ان کی واپسی نہیں ہو سکی۔ اب 'ناسا' نے اپنے ایک بلاگٹ پوسٹ میں واپسی کے لیے مزید انتظار کرنے کی خبر دی ہے۔ اس سے 8 دنوں کا یہ مشن 9 مہینے سے زیادہ کا ہو جائے گا۔ سنیتا ولیمس اور ان کے ساتھی کی واپسی کے لیے ایک دوسرا طیارہ خلا میں بھیجا گیا تھا۔ کرو-9 کے دو خلائی مسافر ستمبر میں ڈریگن اسپیس کرافٹ کے ذریعہ آئی ایس ایس پہنچے تھے۔ اس میں سنیتا ولیمس ا...

اوپن اے آئی کے ناقد ہند-امریکی انجینئر سُچیر بالاجی کی پراسرار موت، ایلون مسک کا اظہارِ افسوس

اوپن اے آئی پر سوال کھڑے کرنے والے ہند نژاد امریکی اے آئی ریسرچر سُچیر بالاجی کی مشتبہ حالت میں موت ہو گئی ہے۔ سین فرانسسکو کے بُچانن اسٹریٹ واقع فلیٹ میں 26 سال کے سُچیر کی لاش پائی گئی۔ سُچیر بالاجی 4 سال تک اوپن اے آئی کے ساتھ جڑے تھے۔ اس کے علاوہ وہ چَیٹ جی پی ٹی کے ڈیولپمنٹ کے لیے بھی کام کر چکے ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے اوپن اے آئی پر بڑے الزامات لگائے تھے۔ جانچ افسروں نے بتایا کہ سُچیر کو دوپہر قریب 1 بجے مردہ حالت میں پایا گیا۔ میڈیکل اکزامینر نے موت کی وجہ کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا ہے۔ پولیس نے صرف اتنا اشارہ دیا ہے کہ یہ قتل نہیں ہے بلکہ خودکشی کا معاملہ نظر آ رہا ہے۔ سُچیر کی موت سے ہر کوئی حیران ہے۔ دنیا کے امیر ترین کاروباری ایلن مسک نے بھی سچیر کی موت پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا 'ایکس' پر اپنے ایک پوسٹ میں ان کی تصویر ساجھا کرتے ہوئے غم کا اظہار کیا ہے۔ ویسے اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین کے ساتھ مسک کا بھی لمبے وقت سے تنازعہ چلا آ رہا ہے۔ uhhhhhh. guys pic.twitter.com/pg4XTGsySP — Daniel (@growing_daniel) December 13, 202...

سال 2024: تاریخ کا سب سے گرم سال، قدرتی آفات میں اضافہ

یورپی یونین کی ’کاپرنکس کلائمیٹ چینج سروس‘ (سی3ایس) کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 کو تاریخ کا سب سے گرم سال قرار دیا گیا ہے۔ جنوری سے نومبر تک عالمی اوسط درجہ حرارت صنعتی دور سے پہلے (1850-1900) کے مقابلے میں 1.5 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے قبل سال 2023 کو سب سے گرم سال کے طور پر مانا گیا تھا۔ ماہرین کے مطابق یہ بڑھتی ہوئی گرمی انسان کی پیدا کردہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے۔ سال 2024 میں دنیا بھر میں قدرتی آفات میں نمایاں اضافہ ہوا۔ اٹلی اور جنوبی امریکہ کو شدید خشک سالی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ نیپال، سوڈان اور یورپ میں طوفانی بارشوں اور سیلابوں نے تباہی مچائی۔ میکسیکو، مالی اور سعودی عرب میں گرمی کی لہر کے باعث ہزاروں لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اسی طرح امریکہ اور فلپائن میں تباہ کن طوفانوں نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔ کاپر نکس کے ماہر جولیئن نکولس نے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو بڑھتا ہوا درجہ حرارت دنیا کو مزید خطرات سے دو چار کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق فوسل فیول کے استعمال اور کاربن کے اخراج کو کم کرنا از حد ضروری ہے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو دنیا ایک دن بھٹی کی...

تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ: ٹاپ-10 ممالک کی فہرست میں 3 مسلم ممالک سب سے آگے، امریکہ، جاپان اور چین کو بھی چھوڑا پیچھے

ڈیجیٹل دور میں انٹرنیٹ کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ بغیر انٹرنیٹ کے آپ کوئی کام نہیں کر سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ اس کی رفتار کی بھی کافی اہمیت ہوتی ہے۔ انٹرنیٹ کی رفتار سے متعلق حالیہ دنوں میں ورلڈ بینک نے ایک رپورٹ پیش کی ہے۔ رپورٹ میں انٹرنیٹ فراہم کرنے والے ٹاپ-10 ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ٹاپ 10 ممالک میں سرفہرست ٹاپ 3 مسلم ممالک ہیں۔ متحدہ عرب عمارات فہرست میں پہلے درجہ پر ہے جبکہ قطر اور کویت بالترتیب دوسرے اور تیسرے مقام پر ہے۔ آئیے تفصیل سے جانتے ہیں کہ تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرنے والے 10 سرفہرست ممالک کون کون ہیں۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق فہرست میں ٹاپ پر ہے متحدہ عرب عمارات (یو اے ای)۔ وہاں موبائل انٹرنیٹ کی رفتار 398.5 ایم بی پی ایس ہے۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر قطر ہے جہاں موبائل انٹرنیٹ کی رفتار 344.3 ایم بی پی ایس ہے۔ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر کویت ہے جہاں موبائل انٹرنیٹ کی رفتار 239.83 ایم بی پی ایس بتائی گئی ہے۔ چوتھے نمبر پر جنوبی کوریا ہے۔ وہاں کے موبائل انٹرنیٹ کی رفتار 141.23 ایم بی پی ایس ہے۔ فہرست میں پانچواں مقام نیدرلینڈ ...

اسمارٹ فون اسکرین کے ’گرین لائن‘ مسئلے کے لیے ون پلس نے متعارف کرائی لائف ٹائم وارنٹی

موبائل کمپنی ’ون پلس‘ نے ہندوستان میں اپنے صارفین کے لیے اسمارٹ فونز کی اسکرینوں میں گرین لائن کے مسئلے کے لیے لائف ٹائم وارنٹی متعارف کرائی ہے۔ یہ قدم اس بات کا غماز ہے کہ ون پلس اپنے صارفین کی ضروریات اور ان کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اب تک اس بات کا سامنا کرنے والے صارفین کی تعداد زیادہ تھی جو اپنے ڈیوائسز میں ’گرین لائن‘ یعنی اسکرین پر سبز رنگ کی لائن دیکھنے کی شکایت کرتے تھے اور اس کو ٹھیک کرنے کے لیے انہیں اضافی لاگت کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ یہ نیا اقدام ’گرین لائن-وری فری سلوشن‘ کے نام سے جانا جائے گا۔ اس کا مقصد اسکرین کی AMOLED پینلز کو زیادہ مستحکم اور محفوظ بنانا ہے۔ اس کے لیے ون پلس نے جدید پی وی ایکس مٹیریل استعمال کیا ہے جو اسکرین کے کناروں کو مزید مضبوط بناتا ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ پانی اور آکسیجن جیسے عوامل سے بچاؤ بھی فراہم کرتا ہے جو اسکرین کی خرابی کا باعث بنتے ہیں۔ اس نئے سسٹم کو ایک سخت معیار کی جانچ سے گزارا گیا ہے جس میں 85 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت اور 85 فیصد نمی کے تحت اسکرینز کو ٹیسٹ کیا گیا۔ ون پلس کی اس نئی حکمت عملی کا مقصد اپ...

جیریڈ آئزاک مین ہوں گے 'ناسا' کے نئے سربراہ، ٹرمپ نے باندھے تعریفوں کے پُل

امریکی انتخاب جیتنے والے ریپبلکن پارٹی کے ڈونالڈ ٹرمپ 20 جنوری 2025 کو 47ویں صدر کے طور پر حلف لیں گے۔ حلف برداری سے قبل انہوں نے کئی اہم محکموں کے سربراہوں کا اعلان کر چکے ہیں۔ اب انہوں نے امریکہ میں 'ناسا' کے نئے سربراہ کے نام کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ نے جیریڈ آئزاک مین کو 'ناسا' کے سربراہ کے طور پر نامزد کیا ہے۔ جیرڈ آئزاک مین ٹرمپ کی نئی حکومت میں نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن یعنی ناسا کے سربراہ کے طور پر کام کریں گے۔ ٹرمپ نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ کے ذریعہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ جیریڈ کو 'ناسا' کا سربراہ نامزد کرنے پر مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ یہ ایک بہترین بزنس لیڈر، پائلٹ، ایسٹروناٹ اور ایک قابل رہنما ہیں۔ جیریڈ آئزاک مین نے 25 برس سے اینٹگریٹیڈ پمنٹس اور کامرس ٹیکنالوجی کمپنی شفٹ4 کے بانی اور سی ای او کے طور بخوبی اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ ایک دہائی سے زیادہ وقت تک جیریڈ نے ڈریکن انٹرنیشنل کے سی ای او اور شریک بانی کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ یہ اپنی غیر معمولی صلاحیت کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے پوسٹ میں بتایا کہ جیریڈ کو خلاء اور ریسرچ ...