نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

تیز رفتار اور بلا رکاوٹ انٹرنیٹ کے لئے 5G خدمات کا آغاز آج سے ہوگا، وزیر اعظم مودی کریں گے افتتاح

نئی دہلی: ہندوستان میں آج سے تیز رفتار انٹرنیٹ کے لئے 5جی خدمات (5G Services) کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دہلی میں ’انڈین موبائل کانگریس‘ کے دوران 5جی خدمات کا افتتاح کریں گے۔ اس ٹیکنالوجی سے انٹرنیٹ اور تیز رفتار ڈیٹا بلا رکاوٹ فراہم ہوگا اور انٹرنیٹ کی رکاوٹیں دور ہوں گی۔ یکم اکتوبر سے شروع ہونے والی انڈین موبائل کانگریس 4 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ اس دوران 5جی کے علاوہ کئی اور اعلانات بھی کئے جائیں گے۔ وزیر اعظم مودی آج یعنی یکم اکتوبر کو صبح 10 بجے 5 جی خدمات کا افتتاح کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی جیو اور ایئرٹیل کی 5جی سروس بھی شروع کی جا سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی، سنیل متل اور کمار منگلم برلا بھی انڈین موبائل کانگریس 2022 میں شرکت کر سکتے ہیں۔ جیو اور ایئرٹیل ہندوستان میں 5G خدمات شروع کرنے والی پہلی کمپنیاں ہوں گی۔ ابتدائی طور پر 5G سروس صرف منتخب شہروں میں دستیاب ہوگی، جس میں اگلے سال تک توسیع کی جائے گی۔ اس سال منعقدہ ریلائنس کے اے جی ایم میں مکیش امبانی نے کہا تھا کہ جیو فائیو جی کو دہلی اور دیگر میٹرو شہروں میں دیوالی تک لانچ کیا جائے گا۔ یہ سروس...

تیز رفتار اور بلا رکاوٹ انٹرنیٹ کے لئے 5G خدمات کا آغاز آج سے ہوگا، وزیر اعظم مودی کریں گے افتتاح

نئی دہلی: ہندوستان میں آج سے تیز رفتار انٹرنیٹ کے لئے 5جی خدمات (5G Services) کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دہلی میں ’انڈین موبائل کانگریس‘ کے دوران 5جی خدمات کا افتتاح کریں گے۔ اس ٹیکنالوجی سے انٹرنیٹ اور تیز رفتار ڈیٹا بلا رکاوٹ فراہم ہوگا اور انٹرنیٹ کی رکاوٹیں دور ہوں گی۔ یکم اکتوبر سے شروع ہونے والی انڈین موبائل کانگریس 4 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ اس دوران 5جی کے علاوہ کئی اور اعلانات بھی کئے جائیں گے۔ وزیر اعظم مودی آج یعنی یکم اکتوبر کو صبح 10 بجے 5 جی خدمات کا افتتاح کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی جیو اور ایئرٹیل کی 5جی سروس بھی شروع کی جا سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی، سنیل متل اور کمار منگلم برلا بھی انڈین موبائل کانگریس 2022 میں شرکت کر سکتے ہیں۔ جیو اور ایئرٹیل ہندوستان میں 5G خدمات شروع کرنے والی پہلی کمپنیاں ہوں گی۔ ابتدائی طور پر 5G سروس صرف منتخب شہروں میں دستیاب ہوگی، جس میں اگلے سال تک توسیع کی جائے گی۔ اس سال منعقدہ ریلائنس کے اے جی ایم میں مکیش امبانی نے کہا تھا کہ جیو فائیو جی کو دہلی اور دیگر میٹرو شہروں میں دیوالی تک لانچ کیا جائے گا۔ یہ سروس...

چین نے 10 منٹ میں وائرس کی شناخت کرنے والا فیس ماسک بنایا

بیجنگ: چین کے محققین کے ایک گروپ نے کسی متاثرہ شخص کے رابطے میں آنے کے 10 منٹ کے اندر وائرس کا پتہ لگانے والا فیس ماسک تیار کیا ہے۔ چینی محققین نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ اس ہفتے جرنل میٹر میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق انتہائی حساس فیس ماسک 0.3 مائیکرو لیٹر کے ٹریس لیول مائع نمونوں اور 0.1 فیموگرام فی ملی لیٹر کی انتہائی کم ارتکاز میں گیس نمونوں کی پیمائش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ گجرات اسمبلی میں ’لمپی وائرس‘ پر ہنگامہ، کانگریس نے کہا- ’گائے کے نام پر ووٹ مانگنے والے گائیوں کی موت پر بے فکر!‘ محققین کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم نے ایک ایسا فیس ماسک تیار کیا ہے جو 10 منٹ میں ہوا میں سانس کے جراثیم کا پتہ لگا کر انسان کو الرٹ کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ سانس کے پیتھوجینز جو کووڈ-19 اور انفلوئنزا کا سبب بنتے ہیں دوسرے افراد میں ان بوندوں کے رابطے کے ذریعے پھیلتے ہیں جب متاثرہ شخص بات کرتا ہے، کھانستا ہے اور چھینکتا ہے۔ بائیو الیکٹرانک ماسک جسے ٹونگجن یونیورسٹی کے محققین نے ڈیزائن کیا ہے، عام سانس کے وائرس کا پتہ لگا سکتا ہے، بشمول انفلوئنزا اور کورونا وائرس، ہوا میں موجود بوندوں، ایروسول ...

یوپی کے گل فروش کی منفرد ایجاد، ہیلمٹ میں سولر پینل اور پنکھا لگا کر دی گرمی کو مات!

لکھیم پور کھیری: یوپی کے لکھیم پوری کھیری ضلع کے ایک گل فروش نے ایک ایسا ہیلمٹ تیار کیا ہے جو گرمی میں راحت دینے میں مددگار ہے۔ ستر سالہ للورام نے اپنے ہیلمٹ میں ایک چھوٹا سا سولر پینل اور ایک پنکھا نصب کیا ہے۔ للورام اس ہیلمٹ کو اس وقت لگا لیتے ہیں جب وہ پھول بیچنے کے لئے باہر نکلتے ہیں۔ وقف املاک کا سروے نیک نیتی سے کرایا جا رہا ہے، خدا کی ملکیت پر قبضہ نہیں ہونا چاہئے، یوپی کے وزیر اقلیتی امور کا بیان للو رام نے کہا کہ انہوں نے کئی لوگوں سے سامان مانگ کر یہ منفرد ہیلمنٹ تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’میں بیمار پڑ گیا تھا اور سامان خریدنے سے قاصر تھا۔ مجھے کسی سے سولر پینل مل گیا اور پھر میں نے ایک دوست سے چھوٹا سا پورٹیبل پنکھا اور دوسرے دوست سے ہیلمنٹ مانگ لیا۔‘‘ اعظم گڑھ: موسیقار راجیش مشرا کے بیٹے کا سرعام گولی مار کر قتل للورام کا کہنا ہے کہ پورٹیبل پنکھا انہیں گرمی سے کافی راحت دیتا ہے۔ للو رام روزانہ گھر گھر جاکر پھولوں کے ہار فروخت کرتے ہیں اور ان سے جو پیسہ کماتے ہیں اس سے اپنے کنبہ کی پرورش کرتے ہیں۔ للو رام نے اس کہاوت کو سچ ثابت کر دیا ہے کہ ’ضرورت ایجاد کی ماں ہے۔‘ f...

اسرائیلی سائنسدانوں نے کی دو اینٹی باڈیز کی شناخت، کورونا کی تمام معلوم اقسام سے کریں گی مقابلہ

تل ابیب: اسرائیل میں سائنسدانوں نے شفایاب ہونے والے کورونا کے مریضوں کے مدافعتی نظام سے دو ایسی اینٹی باڈیز کو علیحدہ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے، جو کہ SARS-CoV-2 (کورونا) کے تمام معلوم ویرینٹوں (اقسام) بشمول اومیکرون کو 95 فیصد کارکردگی کے ساتھ بے اثر کر سکتی ہیں۔ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم زیارت کے لیے اجمیر درگاہ پہنچیں، عام زائرین کی انٹری بند پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب یونیورسٹی کی ٹیم نے بتایا کہ اینٹی باڈیز سے علاج کے دوران ان کی کثیر مقدار جسم میں داخل ہو کر ویکسین کے ایک مؤثر متبادل کے طور پر کام کر سکتی ہے۔ اس سے کمزور مدافعتی نظام والے افراد اور وہ آبادی جس کو زیادہ خطرہ لا حق ہے، مستفیض ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تل ابیب یونیورسٹی کی ٹیم نے بتایا کہ اینٹی باڈیز کے ساتھ ٹارگٹڈ علاج اور ان کی زیادہ مقدار میں جسم میں ترسیل ویکسین کے مؤثر متبادل کے طور پر کام کر سکتی ہے، خاص طور پر خطرے میں پڑنے والی آبادی اور کمزور مدافعتی نظام والے افراد کے لیے۔ محققین نے کہا کہ اگر اینٹی باڈی کے ذریعے علاج کیا جائے گا تو ہر مرتبہ نیا ویرینٹ سامنے آنے پر پوری آبادی کو بارہا بوسٹر خور...

ایپل کے آئی فون-14 سمیت کئی نئے ماڈل متعارف، جانیں ہندوستان میں کتنی قیمت ہوگی اور کب دستیاب ہوگا

واشنگٹن: امریکی کمپنی ایپل نے ایک تقریب کے دوران اپنے مقبول آئی فون کے نئے ماڈل متعارف کرا دئے ہیں۔ ایپل ایونٹ کے دوران آئی فون 14، آئی فون 14 پلس، آئی فون 14 پرو، اور آئی فون 14 پرو میکس متعارف کرائے گئے۔ آئی فون کے نان پرو ماڈلز میں گزشتہ سال والی اے 15 بائیونک چپ ہی استعمال کی گئی ہے جبکہ آئی فون 14 پرو اور آئی فون 14 پرو میکس اپ گریڈ شدہ اے 16 بائیونک چپ کا استعمال کیا گیا ہے۔ پرو اور پرو میکس میں فرنٹ کیمرہ نوچ کو بھی کنارے سے دور اور ڈسپلے میں منتقل کر دیا ہے، ایسا نئے ڈیزائن کے ذریعے کیا گیا ہے جسے 'ڈائینامک آئی لینڈ' کہا گیا ہے۔ یہ ایک گولی کے سائز کا کٹ آؤٹ ہے جس میں فیس آئی ڈی، سیلفی کیمرہ، اور پرائیویسی انڈیکیٹرز موجود ہیں۔ ایپل کے نئے آپریٹنگ سسٹم (آئی او ایس 16) میں اینڈرائیڈ والا ’آلویز آند ڈسپلے‘ فیچر بھی متعارف کرا دیا گیا ہے، تاہم یہ صرف آئی فون کے پرو ماڈلز کے لئے ہی محدود ہے۔ لاک اسکرین کو بہتر بنایا گیا ہے۔ اب وجیٹس کو انسٹال کر سکتے ہیں اور ان کی ظاہری شکل کو انی مرضی سے تبدیل کر سکتے ہیں، اس کے ساتھ الرٹز بھی نئے طریقہ سے ظاہر ہوں گے۔ لاک اسکرین کی نئی ...

ہندوستان کی پہلی ناک سے لی جانے والی کورونا ویکسین ’انٹرانیزل‘ کو ایمرجنسی استعمال کے لئے منظوری

نئی دہلی: بھارت بائیوٹیک کو ’ڈی سی جی آئی‘ کی طرف سے ہندوستان کی پہلی ناک سے دی جانے والی کورونا ویکسین ’انٹرانیزل‘ کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری حاصل ہو گئی ہے۔ مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی جی آئی نے 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کی پہلی ٹیکہ کاری کے لئے ایمرجنسی استعمال کے لئے اس ٹیکے کو منظوری دی ہے۔ حیدرآباد: گنیش فیسٹیول کے پیش نظر مساجد کو شامیانوں سے ڈھانپا گیا مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے ٹوئٹ کیا، ’’کورونا کے خلاف ہندوستان کی لڑائی کو تقویت حاصل ہوئی ہے۔ بھارت بائیوٹیک کے ChAd36-SARS-CoV-S COVID-19 (چمپانجی ایڈینووائرس ویکٹریڈ) ری کامبننٹ نیزل ویکسین کو ایمرجنسی صورت حال میں 18 سال سے زیادہ عمر کے زمرے کے حوالہ سے استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔‘‘ وزیر صحت نے مزید کہا کہ یہ اقدام وبا کے خلاف ہماری مجموعی لڑائی کو اور مضبوط کرے گا۔ ہندوستان نے کورونا کے خلاف لڑائی میں وزیر اعظم کی قیادت میں سائنس، تحقیق اور انسانی وسائل کا استعمال کیا ہے۔ سائنس پر مبنی نظریہ اور سب کی کوشش سے ہم کورونا کو ہرا دیں گے۔ نتیش کمار حزب اختلاف ...

اسرو نے راکٹوں کی محفوظ لینڈنگ کے لیے ’فائر ٹیکنالوجی‘ کا کامیاب تجربہ کیا

نئی دہلی: ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے راکٹوں کی رفتار کو کم کرنے کے لئے ایک نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی ملک کو راکٹ کے جلے ہوئے حصوں کو زمین پر اتارنے میں مدد کرے گی اور اس سے خلائی مشن میں نئے باب کا آغاز ہو سکتا ہے۔ اسرو نے ایک بیان میں کہا کہ انفلیٹیبل ایرڈائنامک ڈیسیلیٹر (آئی ای ڈی) ٹکنالوجی کا صوتی روہنی راکٹ کا استعمال کرتے ہوئے ترواننتاپورم کے قریب تھوبا میں تجربہ کیا گیا۔ کسی تیز رفتار چیز کے سائز کو اس کی حرکت پذیر حالت میں بڑھا کر ایروڈائینامکس کے اثر سے رفتار کو کم کرنے کی ایک نئی تکنیک کا کامیاب مظاہرہ مستقبل کے مشنوں کے لیے بہت سے ایپلی کیشنز کے ساتھ زمین کی تزئین کو تبدیل کرنے والی پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔ اسرو کے مطابق "وکرم سارابھائی اسپیس سنٹر (وی ایس ایس سی) تھرواننتا پورم کے ذریعہ ڈیزائن اور تیار کردہ ایک آئی اے ڈی کا آج دوپہر 12.20 بجے ٹیلرس، تھوبا سے روہنی ساؤنڈنگ راکٹ میں کامیاب تجربہ کیا گیا۔" ٹیسٹ کے دوران آئی اے ڈی کو ابتدائی طور پر جوڑ کر راکٹ پر پے لوڈ بے کے اندر رکھا گیا تھا۔ تقریباً 84 کلومیٹر کی اونچائی پر ...

چلو اردو بولتے ہیں۔

  https://livexp.com/Jawaid738 میرا نام جاوید ہے، اور میں آپ کو پڑھانے کا منتظر ہوں۔ میں اس وقت اپنے آبائی ملک پاکستان میں مقیم ہوں، لیکن میں کئی سالوں سے امریکہ، سعودی عرب، کویت اور سوڈان میں بھی مقیم ہوں۔ میں نیویارک میں واقع یونیورسٹی سے بزنس میں بیچلر آف سائنس (BS) کی ڈگری رکھتا ہوں۔ میری مادری زبان کے طور پر، اردو میرے پاس فطری طور پر آتی ہے، اور مجھے بچوں اور بڑوں کو گفتگو کے ساتھ ساتھ اردو اور انگریزی لکھنے کا بھی تجربہ ہے۔ میں اپنے طلباء کے ساتھ صبر اور حوصلہ افزائی کرتا ہوں، اس بات کو یقینی بناتا ہوں کہ میں ان کی ضروریات کے مطابق ڈھل رہا ہوں اور انہیں وہ علم اور اعتماد فراہم کرتا ہوں جو آسانی کے ساتھ غیر ملکی زبان بولنے کے لیے درکار ہے۔ میرے ساتھ سیکھتے وقت غلطیاں کرنے کی فکر نہ کریں: میں ہمیشہ آپ کی بہتری کی طرف رہنمائی کروں گا۔ میں انگریزی اور اردو میں گفتگو کے ساتھ ساتھ پڑھنے/لکھنے کے کورس بھی فراہم کرتا ہوں۔ اگر آپ کے پاس کوئی دلچسپی کے موضوعات ہیں، تو براہ کرم آگے بڑھیں اور انہیں تجویز کریں، اور میں ان میں فٹ ہونے کے لیے اپنے کورس کو ایڈجسٹ کروں گا۔ متبادل کے طور پر، ...

ایپل کا ’آئی فون 14‘ سات ستمبر کو متعارف کرانے کا اعلان

امریکہ کی بڑی ٹیکنالوجی فرم ایپل نے اپنا نیا ’آئی فون‘ (آئی فون 14) 7 ستمبر کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ نئے آئی فونز مصروف موسم خزاں کا آغاز کریں گے جس میں متعدد نئے میکس، کم قیمت اور بیش قیمت آئی پیڈز اور ایپل واچز کے تین نئے ماڈل بھی شامل ہوں گے۔ ایپل ٹیکنالوجی کی صنعت کے لیے ایک غیر یقینی صورت حال میں اپنی فلیگ شپ مصنوعات کی جدید شکلیں متعارف کرارہی ہے۔ البتہ اس نے غیرمتزلزل معیشت میں اپنی معاصر کمپنیوں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے۔ آئی فون گذشتہ سہ ماہی میں نمایاں فروخت ہوا ہے اور کمپنی نے سپلائرز کو اشارہ دیا ہے کہ اس کی طلب میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ کمپنی اس تقریب کو آن لائن اسٹریم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ بجائے اس کے کہ وہ لوگوں کا اجتماع منعقد کرے، وہ کورونا وائرس کی وبا کے آغاز میں اپنائی گئی حکمتِ عملی کو جاری رکھے گی۔ بلوم برگ نیوز نے خبر دی ہے کہ ایپل کے ملازمین نے گذشتہ چند ہفتہ کے دوران میں نئی مصنوعات کی پیش کاری کے پروگرام کی ریکارڈنگ شروع کر دی ہے۔ کمپنی نے جون میں اپنی گذشتہ تقریب منعقد کی تھی۔ اس میں اس نے سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کے اگلے سیٹ آئی ...

آزادی کے 75 سال: نہرو کی سائنسی سوچ کا کمال، زمین سے آسمان تک ترقی... عمران خان

ہندوستان جب 15 اگست 1947 کو آزاد ہوا تو ہمیں بے شمار دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بھوک کا مسئلہ تھا، طبی سہولیات میسر نہیں تھیں، سڑکیں نہیں تھیں، نقل و حرکت کے وسائل نہیں تھےاور جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم و تربیت کے لئے ادارے بھی موجود نہیں تھے ۔سینکڑوں برسوں غیروں کی غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہندوستان کی باگڈور جب پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے سنبھالی تو انہوں نے ایک ایسے جدید ہندوستان کا خواب دیکھا جس میں شہریوں کو تمام سہولیات میسر ہوں اور ملک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو۔ جواہر لال نہرو نے صرف خواب ہی نہیں دیکھا بلکہ اسے شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے کام بھی کیا اور آج جب ہم 75واں آزادی منا رہے ہیں تو ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ ہم نے اس سفر کا بہت بڑا حصہ عبور کر لیا ہے اور دنیا میں آج ہندوستان کو عزت کی نظروں سے دیکھا جاتا ہے۔ اہم اداروں کا قیام جواہر لال نہرو نے ہندوستان میں سائنس اور ٹکنالوجی کی بنیاد رکھی اور سائنسی سوچ کو فروغ دیا ۔ ان کی سرپرستی میں ہندوستان کے دفاعی شعبہ میں 3 بنیادی اکائیاں قائم کی گئیں ، دفاعی تحقیق کے لیے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن(ڈی ...