نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

وکرم لینڈر نے چاند کے جنوبی قطبی علاقے میں پلازما کا پتہ لگایا

چنئی: ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے جمعرات کو کہا کہ چندریان-3 خلائی جہاز کے وکرم لینڈر نے چاند کے جنوبی قطبی علاقے میں پلازما کا پتہ لگایا ہے، جو نسبتاً کم گھنا ہے۔ چندریان 3 لینڈر پر نصب ریڈیو اناٹومی آف مون باونڈ ہائیپر سینسٹیو لونو سیفیئر اینڈ ایٹموسفیئر- لینگموئیر پروب (رمبھا-ایل پی) پے لوڈ نے جنوبی قطبی خطے کی سطح کے قریب قمری پلازما ماحول کی پہلی پیمائش کی ہے۔ ابتدائی جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ چاند کی سطح کے قریب پلازما نسبتاً کم گھنا ہے۔ وکرم لینڈر پر نصب رمبھا-ایل پی نے پلازما کے ماحول کا میپ بھی بنایا ہے۔ 'رمبھا' ریڈیوویو کمیونیکیشن میں لونر پلازما کی وجہ سے ہونے والی آواز کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ جب وکرم اور پرگیان اپنا 14 روزہ مشن مکمل کر لیں گے، ناسا کا پے لوڈ لیزر ریٹرو-ریفلیکٹر اری (ایل آر اے) ایکٹیو ہو جائے گا۔ یہ چاند پر کسی بھی چیز کو ٹریک کرنے میں کارآمد ثابت ہوگا۔ رمبھا-ایل پی پے لوڈ چاند کے پلازما ماحول میں الیکٹران کی کثافت، درجہ حرارت اور برقی میدان کی پیمائش کرے گا۔رمبھا-ایل پی پے لوڈ کے اعداد و شمار کے ابتدائی جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ چا...

چندریان-3 کا تفریح سے بھرپور نصف سے زیادہ سفر ختم، مزید تحقیق کے لیے وکرم اور پرگیان کے پاس بچے 135 گھنٹے

اِسرو نے جب 23 اگست کو چاند پر ترنگا لہرایا تو ہر ہندوستانی کا سینہ فخر سے چوڑا ہو گیا۔ اب تک چندریان-3 کے وکرم لینڈر اور پرگیان رووَر نے چاند کی جنوبی سطح پر 9 دن گزار لیے ہیں، یعنی چندریان-3 کا نصف سفر ختم ہو چکا ہے جو کہ تفریح سے بھرپور رہا ہے۔ نصف سے زیادہ کا سفر اس لیے ختم مانا جا رہا ہے کیونکہ چاند پر ایک دن زمین کے 14 دن کے برابر ہوتا ہے۔ 23 اگست کو چاند پر صبح ہوئی تھی اور 14 دن بعد، یعنی 6 ستمبر کو رات ہو جائے گی۔ پھر چاند پر شدید ٹھنڈ والے حالات پیدا ہو جائیں گے جہاں لینڈر ماڈیول اپنا کام بند کر دے گا۔ یعنی اب وکرم لینڈر اور پرگیان رووَر کے پاس 5 دن (تقریباً 135 گھنٹے) بچے ہیں۔ اپنے سبھی تحقیقی کام وکرم اور پرگیان کو انہی بچے ہوئے وقت میں پورا کرنا ہوگا۔ باقی بچے اوقات میں لینڈر ماڈیول سے سائنسدانوں کو بڑے کمال کی امید ہے، کچھ ایسا کمال جسے دنیا سلام کرے۔ اڈانی کی شیل کمپنیوں کے 20 ہزار کروڑ کا مالک کون؟ یہ اڈانی کا نہیں بلکہ ’موڈانی‘ کا معاملہ ہے: کانگریس ویسے چندریان-3 نے شروعاتی 9 دنوں میں ہی کئی اہم جانکاریاں فراہم کی ہیں اور جنوبی قطب پر سافٹ لینڈنگ کر تاریخ رقم کرنے ک...

اسمائل پلیز! چاند پر موجود چندریان 3 کے روور ’پرگیان‘ نے لینڈر ’وکرم‘ کی تصویر کھینچی

چندریان 3 کے روور پرگیان نے آج وکرم لینڈر کی ایک تصویر شیئر کی ہے، جسے اس نے اپنے نیویگیشن کیمرے کا استعمال کرتے ہوئے پہلی بار کلک کیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے چاند کی سطح پر اترنے والا چندریان چاند کے کئی راز کھول رہا ہے۔ روور پرگیان نے آکسیجن، سلفر، ایلومینیم سمیت کئی عناصر کی موجودگی کی تصدیق کی ہے، جبکہ ہائیڈروجن کی تلاش جاری ہے۔ چندریان 3 کے روور پرگیان میں لیزر انڈیوسڈ بریک ڈاؤن اسپیکٹروسکوپ نے چاند کے قطب جنوبی پر سلفر کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔ آکسیجن کا بھی پتہ چل گیا ہے، تاہم ہائیڈروجن کی تلاش جاری ہے۔ اسرو نے ٹوئٹ کرکے یہ جانکاری دی اور یہ بھی بتایا کہ اندرون ان-سیٹو جاری ہیں۔ روور پر نصب ’نیو کیمز‘ کو بنگلورو میں لیبارٹری فار الیکٹرو آپٹکس سسٹم (ایل ای او ایس) نے تیار کیا ہے۔ پچھلے ہفتے چندریان-3 لینڈر وکرم چاند کی سطح پر اترا تھا، جس سے ہندوستان یہ کارنامہ انجام دینے والا چوتھا ملک بن گیا۔ جبکہ زمین کے قریب ترین آسمانی پڑوسی کے نامعلوم جنوبی قطب پر اترنے والا پہلا ملک گیا۔ Chandrayaan-3 Mission: Smile, please! Pragyan Rover clicked an image of Vikram Lander this ...

'راکٹ خواتین': بھارت کے چاند مشن کا لازمی جز

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے قمری مشن چندریان تین میں خواتین کے کردار کو اجاگر کرنے کے لیے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی خواتین سائنسدانوں سے گزشتہ دنوں ملاقات کی۔ مودی نے اس موقع پرکہا، ''اس مشن میں شامل خواتین سائنسدانوں نے اس کی کامیابی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کے تعاون کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہیں تھی۔ وہ آنے والی نسلوں کو متاثر کریں گی۔'' مودی نے چاند پر چندریان تین کے لینڈنگ اسپاٹ کا نام ''شیو شکتی'' رکھنے کا فیصلہ بھی کیا، یہ نام ہندو اساطیروں میں نسائی قوت کے تصور سے ماخوذ ہے، اور اس مشن پر کام کرنے والی خواتین سائنسدانوں کے لیے یہ ایک خراج تحسین بھی ہے۔ بھارتی خلائی ایجنسی(اسرو) کے 16,000 سے زیادہ ملازمین میں سے 20 سے 25 فیصد کے درمیان خواتین ہیں۔ اس مشن میں 100 سے زیادہ خواتین سائنسدانوں اور انجینیئروں کے شامل ہونے کی اطلاع ہے، جس کا اختتام 23 اگست کو قمری روور کی کامیاب لینڈنگ سے ہوا اور اس طرح بھارت چاند کے قطب جنوبی پر اپنی خلائی گاڑی اتارنے والا پہلا ملک بن گیا۔ اس کے لانچنگ اور گزشتہ ہفتے لینڈنگ کے وقت کنٹ...

چندریان-3 کو ملی بڑی کامیابی، جنوبی قطب پر سلفر کی موجودگی کا چلا پتہ، ہائیڈروجن کی تلاش جاری

ہندوستان کے مشن چاند یعنی چندریان-3 کو ایک بہت بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اِسرو) نے 29 اگست کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں جانکاری دی گئی ہے کہ رووَر پر لگے پے لوڈ کے ذریعہ سے چاند کے جنوبی قطب میں سلفر کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسی کے ساتھ اِسرو نے یہ بھی بتایا کہ چاند کے جنوبی قطب پر ہائیڈروجن کی تلاش جاری ہے۔ Chandrayaan-3 Mission: In-situ scientific experiments continue ..... Laser-Induced Breakdown Spectroscope (LIBS) instrument onboard the Rover unambiguously confirms the presence of Sulphur (S) in the lunar surface near the south pole, through first-ever in-situ measurements.… pic.twitter.com/vDQmByWcSL — ISRO (@isro) August 29, 2023 اِسرو نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’اِن-سیٹو (مقررہ جگہ پر) سائنسی تجربات جاری ہیں... پہلی بار اِن-سیٹو میزرمنٹس کے ذریعہ رووَر پر لگی مشین ’لیزر-انڈیوسڈ بریک ڈاؤن اسپیکٹروسکوپ‘ (ایل آئی بی ایس) واضح طور سے جنوبی قطب کے پاس چاند کی سطح میں سلفر کی موجودگی کی تصدیق...

چندریان-3: ’میں اور میرا دوست وکرم لینڈر رابطے میں ہیں، جلد ہی اچھا نتیجہ آنے والا ہے‘، پرگیان رووَر نے بھیجا پیغام

ہندوستان کا مشن چاند کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ چندریان-3 سے متعلق جانکاریاں لگاتار اِسرو اور چندریان-3 کے سوشل میڈیا ہینڈل سے دی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین جانکاری یہ سامنے آ رہی ہے کہ چاند کی سطح پر چہل قدمی کر رہے پرگیان رووَر نے دنیا کے باشندوں کو خوشخبری بھرا پیغام بھیجا ہے۔ پہلے تو پرگیان نے دنیا کے باشندوں کی خیریت کی امید ظاہر کی ہے اور پھر بتایا ہے کہ وہ اپنے دوست وکرم لینڈر کے رابطے میں ہے اور دونوں کی ہی صحت بہت اچھی ہے۔ اپنے پیغام میں پرگیان رووَر نے جلد ہی کوئی بڑی خوشخبری دینے کی امید بھی ظاہر کی ہے۔ Hello earthlings! This is #Chandrayaan3 's Pragyan Rover. I hope you're doing well. I want to let everyone know that I'm on my way to uncover the secrets of the Moon . Me and my friend Vikram Lander are in touch. We're in good health. The best is coming soon... #ISRO pic.twitter.com/ZbIgvy22fv — LVM3-M4/CHANDRAYAAN-3 MISSION (@chandrayaan_3) August 29, 2023 چندریان-3 کے سوشل میڈیا ہینڈل سے پرگیان رووَر کی ایک علامتی تصویر شیئر کی گئی ہے جس کے ساتھ لکھ...

چندریان-3: ہندوستان کی خلائی قوت کا مظہر

چندریان-3 مشن کی کامیابی بلا شبہ عالمی جشن اور خوشی کی ایک وجہ ہے۔ چندریان 3 نے خلا میں ایک ماہ طویل سفر کے بعد چاند کے قطب جنوبی پر لینڈنگ کی ہے۔ 23 اگست کو شام 6:04 بجےچاند کی سطح پر چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ ہندوستان کے خلائی تحقیق کے سفر میں ایک تاریخی لمحہ ہے۔ بلا شبہ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے کامیاب مشن نے ہندوستان اور بیرون ملک مقیم ہم وطنوں کو بے پناہ جوش و خروش اور فخر سے ہمکنارکرایا ۔ یہ کامیابی قوم کی سائنسی صلاحیت، عزم اور انسانی علم کی حدود کو آگے بڑھانے کے لیے غیر متزلزل عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ چندریان 3 کو 14 جولائی 2023 کو آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا میں ستیش دھون خلائی مرکز سے لانچ کیا گیا تھا۔ ہندوستان چاند کے قطب جنوبی پر پہنچنے والا پہلا ملک اسرو ٹیلی میٹری، ٹریکنگ، اور کمانڈ نیٹ ورک (ISTRAC)، بنگلور میں مشن آپریشن کمپلیکس (MOX) میں خوشیاں منائی گئیں جب بدھ 23 اگست کو شام 6.04 بجے لینڈر وکرم نے چاند کی سطح کو چھوا اور ہندوستان امریکہ، روس اور چین جیسے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ یوں ہندوستان چاند پر سافٹ لینڈنگ حاصل...

چاند کے بعد اب سورج کی باری، دو ستمبر کو روانہ ہوگا ہندوستان کا سولر مشن ’آدتیہ ایل ون‘

نئی دہلی: چندریان-3 کو چاند پر اترنے کے مشن کو کامیابی سے انجام دینے کے بعد انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) اب سورج کو قریب سے جاننے کے لئے 2 ستمبر کو صبح 11.50 بجے آندھرا پردیش میں ملک کے پہلے خلائی آبزرویٹری 'آدتیہ-ایل1' کو سری ہری کوٹا کے خلائی لانچ سینٹر سے لانچ کرے گا۔ خلائی ایجنسی نے آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا میں خلائی لانچ سینٹر کی گیلری سے لانچ دیکھنے کے لیے عوام کو رجسٹریشن کے لیے مدعو کیا ہے۔ اسرو نے بتایا کہ سیٹلائٹ کو سورج - زمین کے سسٹم کے لیگرینگ پوائنٹ ایل ون کے قریب ایک مدار میں بھیجا جائے گا۔ سورج - زمین کا یہ سسٹم زمین سے تقریباََ پندرہ لاکھ کلومیٹر دور ہے۔ سیٹلائٹ کو لیگرنگ پوائنٹ تک پہنچنے میں تقریباََ چار مہینے لگیں گے۔اس سے فلکیاتی تپش، بڑے پیمانے پر ہونے والے فلکیاتی اخراج، شعلے بھڑکنے سے قبل یا بھڑکنے کی کارروائیوں، موسمیات کی حرکات اور سیاروں کے مابین ذرّات اور فیلڈس کے پھیلاؤ کا مطالعہ کرنے میں مدد ملے گی۔ PSLV-C57/️Aditya-L1 Mission: The launch of Aditya-L1, the first space-based Indian observatory to study the Sun ☀️, is scheduled for ...

چندریان-3: سمجھداری کے ساتھ آگے بڑھ رہا پرگیان رووَر، 4 میٹر کا گڈھا دیکھا تو فوراً بدل لیا راستہ!

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اِسرو) لگاتار اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے چندریان-3 سے متعلق نئی نئی جانکاریاں دے رہا ہے۔ پیر کے روز اس نے ایک نئی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 27 اگست کو چندریان-3 کے رووَر پرگیان کے سامنے 4 میٹر چوڑا ایک کریٹر (گڈھا) آ گیا۔ یہ گڈھا رووَر کے پاس سے تقریباً 3 میٹر آگے تھا۔ ایسے میں رووَر کا راستہ بدلنے کا کمانڈ دیا گیا۔ اب یہ محفوظ طریقے سے ایک نئے راستے پر بڑھ رہا ہے۔ یعنی کمانڈ ملتے ہی رووَر پرگیان نے فوراً اپنا راستہ بدل لیا۔ Chandrayaan-3 Mission: On August 27, 2023, the Rover came across a 4-meter diameter crater positioned 3 meters ahead of its location. The Rover was commanded to retrace the path. It's now safely heading on a new path. #Chandrayaan_3 #Ch3 pic.twitter.com/QfOmqDYvSF — ISRO (@isro) August 28, 2023 قابل ذکر ہے کہ یہ دوسرا موقع ہے جب پرگیان نے اپنے قریب کریٹر کو دیکھ کر راستہ بدلا ہے۔ اس سے پہلے رووَر تقریباً 100 ملی میٹر کی گہرائی والے ایک چھوٹے کریٹر سے گزرا تھا۔ چاند پر رووَر کے آپریشن سنٹی میٹر-آٹونامس ہے۔ اسے چل...

چاند کا قطب جنوبی کتنا گرم ہے؟ چندریان 3 لگایا پتہ

ہندوستان کے چندریان 3 مشن کے روور نے چاند کے جنوبی قطب پر موجود مٹی کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ اسرو نے اتوار  یعنی آج 27 اگست کو ٹویٹ کرکے(ایکس) اس بارے میں جانکاری دی۔ اسرو نے کہا کہ خلائی سائنس کی تاریخ میں پہلی بار چندریان 3 نے چاند کے قطب جنوبی کی مٹی کی جانچ کی۔ سطح سے نیچے 10 سینٹی میٹر تک اس کے درجہ حرارت میں فرق تھا۔ اسرو نے ایک ٹویٹ(ایکس) میں لکھا، "یہ پہلا موقع ہے کہ قطب جنوبی کے ارد گرد چاند کی مٹی کے درجہ حرارت کی پروفائلنگ کی جا رہی ہے جیسا کہ پہلی بار کسی ملک نے چاند کے جنوبی قطب پر سافٹ  لینڈنگ کی ہے۔" اسرو نے مٹی کے درجہ حرارت کا گراف بھی شیئر کیا ہے۔ گراف میں درجہ حرارت -10 ڈگری سیلسیس سے 50 ڈگری سیلسیس سے زیادہ دکھائی دے رہا ہے۔ خلائی ایجنسی نے کہا’’ chaSTE پے لوڈ قمری سطح کے تھرمل رویے کو سمجھنے کے لیے قطب کے ارد گرد چاند کے اوپری مٹی کے درجہ حرارت کی پروفائل کی پیمائش کرتا ہے۔ اس میں درجہ حرارت کی جانچ ہوتی ہے جو سطح کے نیچے 10 سینٹی میٹر کی گہرائی تک پہنچتی ہے۔‘‘ Chandrayaan-3 Mission: Here are the first observations from the ChaSTE payload onbo...

چندریان 3 نے دو اہداف کئے حاصل، تیسرے پر کام جاری: اسرو

نئی دہلی: چندریان 3 کے لینڈر ماڈیول (ایل ایم) کے چاند کی سطح پر اترتے ہی ہندوستان نے تاریخ رقم کر دی۔ ہندوستان یہ کارنامہ انجام دینے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا۔ اس کے ساتھ ہی یہ چاند کے قطب جنوبی پر اترنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ وکرم لینڈر کے قطب جنوبی پر اترنے کے بعد وہاں سے مسلسل تصویریں آ رہی ہیں۔ دریں اثنا، اسرو نے بتایا ہے کہ چندریان 3 نے مشن کے تین اہداف میں سے دو کو حاصل کر لیا ہے، جبکہ تیسرے کے لیے کام جاری ہے۔ اسرو نے 'ایکس' (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ ’’چندریان 3 نے مشن کے 3 میں سے دو اہداف حاصل کر لئے ہیں۔ پہلا ہدف چاند کی سطح پر محفوظ اور سافٹ لینڈنگ تھا۔ دوسرا روور کو چاند کی سطح پر اتارنا اور اب تیسرا ان-سیٹو سائنسی تجربہ جاری ہے۔ تمام پے لوڈ معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔‘‘ Chandrayaan-3 Mission: Of the 3⃣ mission objectives, Demonstration of a Safe and Soft Landing on the Lunar Surface is accomplished☑️ Demonstration of Rover roving on the moon is accomplished☑️ Conducting in-situ scientific experiments is underway. All payloads are… — ISRO...