نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

وزیر اعظم مودی نے آئی ایم سی 2023 کا افتتاح کیا، نیٹ ورک آلات میں خود انحصاری کو سکیورٹی کے لیے ضروری قرار دیا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے انٹرنیٹ ٹکنالوجی پر بڑھتے ہوئے انحصار کے موجودہ دور میں سائبر سیکورٹی اور بنیادی ڈھانچے کی سکیورٹی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ سائبر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے نیٹ ورک آلات کے معاملے میں خود انحصاری بہت ضروری ہے۔ وزیر اعظم مودی آج راجدھانی میں انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی ) 2023 کا افتتاح کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کی 100 یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں 5G ایپ ڈویلپمنٹ لیبارٹریز کے افتتاح کا بھی اعلان کیا۔ پرگتی میدان کے بھارت منڈپم میں منعقدہ اس سہ روزہ کانفرنس میں ٹیلی کام، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر انڈسٹری کی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ وزیراعظم نے اس کانفرنس میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کی نمائش بھی دیکھی۔ انہوں نے دہلی اور آس پاس کے علاقوں کے نوجوانوں سے نمائش میں آنے اور مستقبل کی ٹیکنالوجی کی سمت کو دیکھنے اور اس سے تحریک لینے کی اپیل کی۔ سائبر سیکورٹی کی اہمیت کے بارے میں، انہوں نے کہا، "آپ سب جانتے ہیں کہ سائبر سیکورٹی اور انفراسٹرکچر کی سائبر سیکورٹی کتنی اہم ہے۔ حال ہی میں منعقدہ جی-20 سربراہی...

گگن یان مشن کے پہلے مرحلے کا کامیاب تجربہ، اسرو چیف نے بتایا لانچ میں تاخیر کیوں ہوئی

سری ہری کوٹا: اسرو نے اپنے انتہائی اہمیت کے حامل مشن گگن یان کے پہلے مرحلے کی پرواز کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ گگن یان کے کرو ماڈیول کو آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا سے لانچ کیا گیا۔ ابتدائی طور پر یہ ٹرائل صبح 8.45 بجے ہونا تھا لیکن کمپیوٹر کی خرابی کی وجہ سے اسے لانچ سے کچھ دیر پہلے ہی روک دیا گیا۔ اسرو نے صرف آدھے گھنٹے میں تکنیکی خرابی کو دور کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ اسرو چیف نے گگن یان مشن کے کامیاب لانچ پر خوشی کا اظہار کیا۔ سری ہری کوٹا سے ٹیک آف کرنے کے بعد گگن یان خلیج بنگال میں اترا۔ ٹیک آف کے بعد سب سے پہلے آزمائشی گاڑی کرو ماڈیول اور کریو ایسکیپ سسٹم کو آسمان میں لے کر گئی اور پھر 594 کلومیٹر کی رفتار کے ساتھ کرو ماڈیول اور کرو ایسکیپ سسٹم 17 کلومیٹر کی اونچائی پر علیحدہ ہوا۔ اس کے بعد پانی سے ڈھائی کلومیٹر کی بلندی پر ماڈیول کے مین پیراشوٹ کھلنے کے ساتھ ہی ہی اس کی لینڈنگ خلیج بنگال میں ہوئی۔ اب یہاں سے کرو ماڈیول اور ایسکیپ ماڈیول کو بازیاب کیا جائے گا۔ اسرو کے اس ٹیسٹ کا مقصد 2025 کے لیے گگن یان مشن کی تیاری کرنا ہے، تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ گگن یان مشن کے دوران خلابازوں ک...

حکومت نے 23 اگست کو 'قومی خلائی دن' کے طور پر مطلع کیا

نئی دہلی: حکومت نے ہفتے کے روز کہا کہ 23 ​​اگست کو، جس دن چندریان-3 چاند کے قطب جنوبی پر اترا، اسے قومی خلائی دن کے طور پر منایا جائے گا۔ خلائی محکمہ کی طرف سے 13 اکتوبر کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ تاریخی لمحے کو یادگار بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا، ’’ہندوستان چاند پر خلائی جہاز اتارنے والا دنیا کا چوتھا ملک اور چاند کی سطح کے جنوبی قطب کے قریب اترنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ وکرم لینڈر نے چاند کی سطح کا مطالعہ کرنے کے لیے پرگیان روور کو بھی تعینات کیا تھا۔ اس تاریخی مشن کے نتائج آنے والے سالوں تک بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچائیں گے۔‘‘ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 23 ​​اگست خلائی مشنوں میں ملک کی پیشرفت میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جس نے نوجوان نسلوں کو ’ایس ٹی ای ایم‘ کے تعاقب میں دلچسپی بڑھانے اور خلائی شعبے کو بڑا فروغ دینے کی ترغیب دی۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 26 اگست کو بنگلورو میں انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے صدر دفتر کے دورے کے دوران 23 اگست کو قومی خلائی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ from Qaumi...

گلوبل وارمنگ: سوئٹزر لینڈ کے پگھلتے گلیشیئرز

سوئٹزرلینڈ دنیا کےخوبصورت ترین ملکوں میں سے ایک ہے۔ اس کے سرسبز پہاڑوں کی برف پوش چوٹیاں اس کے حسن میں چار چاند لگاتی ہیں۔ یورپ کے زیادہ تر گلیشیئرز اسی ملک میں ہیں۔ لیکن اب ایک رپورٹ کے مطابق حالیہ دو سالوں میں سوئٹزرلینڈ کے گلیشیئرز 10 فیصد تک پگھل گئے ہیں۔گلیشیئرز کا تیزی سے پگھلنا موسم کی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کی شدت میں اضافےکی نشان دہی کے علاوہ مسقتبل کے خطرات کی جانب بھی اشارہ کرتا ہے۔ پہاڑوں سے برف کا خاتمہ زندگی کی بقا کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتا ہے۔ زمین کے درجہ حرارت کو اعتدال میں رکھنے میں گلیشیئرز کا اہم کردار ہوتا ہے۔ وہ سورج سے آنے والی حرارت کو واپس خلا میں پلٹ دیتے ہیں۔ جب ان کے حجم میں کمی آتی ہے تو سورج سے آنے والی حرارت زیادہ مقدار میں زمین میں جذب ہو جاتی ہے۔ اس کا دوہرا نقصان ہوتا ہے۔ پہلا یہ کہ زمین کا درجہ حرارت بڑھنے سے پہاڑوں پر کم برف پڑتی ہے۔ اگر پہاڑوں پر گلیشیئرز موجود ہوں تو برف کی نئی تہہ انہیں ڈھانپ لیتی ہے۔ اور انہیں سورج کی براہ راست حرارت سے بچاتی ہے۔ جس سے ان کے پگھلنے کی رفتار کم ہو جاتی ہے۔ دوسرا نقصان یہ ہے کہ اگر سردیوں میں برف باری کم ہو...

مشن سورج: ہماری زمین سے 9.2 لاکھ کلومیٹر دور پہنچا آدتیہ ایل-1، لینگریج پوائنٹ 1 کی طرف گامزن

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اِسرو) نے ہفتہ کے روز مشن سورج کے بارے میں تازہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ آدتیہ ایل-1 ہماری زمین کے اثرات والے علاقہ سے کامیابی کے ساتھ باہر چلا گیا ہے۔ آدتیہ ایل-1 نے اب تک 9.2 لاکھ کلومیٹر سے زیادہ کا سفر کر لیا ہے اور اپنی منزل کی طرف گامزن ہے۔ اِسرو کے مطابق آدتیہ ایل-1 اب سَن-اَرتھ لینگرین پوائنٹ 1 (ایل 1) کی طرف اپنا راستہ طے کر رہا ہے۔ Aditya-L1 Mission: The spacecraft has travelled beyond a distance of 9.2 lakh kilometres from Earth, successfully escaping the sphere of Earth's influence. It is now navigating its path towards the Sun-Earth Lagrange Point 1 (L1). This is the second time in succession that… — ISRO (@isro) September 30, 2023 اِسرو کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق ’’یہ لگاتار دوسری بار ہے کہ اِسرو نے زمین کے اثرات والے علاقہ کے باہر ایک خلائی طیارہ بھیجا ہے۔ پہلی بار مریخ آربیٹر مشن کو زمین کے مدار سے باہر بھیجا گیا تھا۔‘‘ ویسے یہ لگاتار پانچویں بار ہے جب اِسرو نے کسی شئے کو خلا میں کامیابی کے ساتھ بھیجا ہے۔ اِسرو نے...

اوسیریس ریکس مشن: ناسا ایسٹرائڈ سے نمونے لانے میں کامیاب

ایسٹرائڈ بینوکے نمونوں سے ہم نظام شمسی کی ابتدا کے بارے میں مزید جان سکیں گے کہ اس وقت کے پتھروں کی کیمیائی خصوصیات کیا تھیں، پانی کیسے وجود میں آیا اورزندگی بنانے والے مالیکیول کیسے بنے امریکی خلائی ادارے ناسا کا ایسٹرائڈ سے نمونے اکٹھا کرنے والا پہلا مشن، اوسیریس ریکس (OSIRIS-REx) 24 ستمبر 2023 کو ایسٹرائڈ بینو (Asteroid Bennu) کے مواد کے ساتھ زمین پر واپس پہنچ گیا ۔ اس خلائی جہاز نے نمونے کیپسول کے ساتھ ریاست یوٹاہ کے صحرا میں محفوظ لینڈنگ کی ۔ ناسا کے مطابق سال 2020 میں ایسٹرائڈ بینوکی سطح سے جمع کیا گیا پتھر اور دھول پر مبنی یہ قدیم مواد سائنسدانوں کی آئندہ نسلوں کو اس وقت کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا جب سورج اور سیارے تقریباساڑھے چار ارب سال پہلے بن رہے تھے۔ مزید براں ایسٹرائڈ بینو، جس کے مستقبل میں زمین سے ٹکرانے کا امکان ہے، کا نمونہ سائنس دانوں کو نظام شمسی کی ابتدا کے بارے میں مزید جاننے کا موقع فراہم کرے گا ۔ اوسیریس ریکس مشن اوسیریس ریکس (OSIRIS-REx) کا مطلب ہے: اوریجن، اسپیکٹرل انٹرپریٹیشن، ریسورس آئیڈینٹی فکیشن، سیکورٹی، ریگولتھ ایکسپلورر۔ اوسیریس ریکس 2016 میں ل...

جنوبی کوریا: میوزک سے لے کر سیلز گرلز تک، مصنوعی ذہانت کی دنيا

اس کا چہرہ ڈیپ فیک ہے، جسم اُسی قسم کے خد و خال کے حامل اداکاروں سے ملتا جلتا ہے۔ لیکن وہ گاتی ہے، خبریں پڑھتی ہے، اور ٹی وی پر لگژری کپڑے بیچتی ہے کیونکہ AI روبوٹ جنوبی کوریا میں معاشرے کے مرکزی دھارے کا حصہ بن چُکے ہیں۔ جنوبی کوریا کی ایک معروف ورچوئل اداکارہ جنوبی کوریا کے سب سے زیادہ فعال ورچوئل انسانوں میں سے ایک Zaein سے ملیں، جسے ایک مصنوعی ذہانت کی کمپنی Pulse9 نے بنایا ہے۔ یہ کمپنی کارپوریٹ خيالات کو حقيقت بنانے کا کام انجام دینے کے لیے مصنوعی ذہانت کا ایسا شاہکار تیار کرچُکی ہے جو کمپنی کے لیے ایک کامل ملازم کی حیثیت رکھتا ہے۔ Pulse9 نے جنوبی کوریا کے کچھ بڑے گروہوں کے لیے ڈیجیٹل روبوٹ بنائے ہیں، جن میں Shinsegae بھی شامل ہے۔ اس جیسی انسان نما تخلیقات کی گلوبل مارکیٹ سن 2030 تک 527 بلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ جنوبی کوریا میں AI ٹيکنالوجی کے روبوٹس نے نہ صرف یونیورسٹیوں میں طالب علم کے طور پر داخلہ لیا ہے بلکہ یہ بڑی کمپنیوں میں تربیتی پروگراموں کا حصہ بنے ہیں اورکھانے سے لے کر لگژری ہینڈ بیگ تک کی مصنوعات کی فروخت کے لائیو ٹیلی ویژن پروگراموں میں باقاعدگی سے نظر آتے ہیں۔ ت...

نہیں جاگ رہے وکرم اور پرگیان! اِسرو نے کہا ’کوشش جاری رہے گی‘

اِسرو کے احمد آباد واقع اسپیس ایپلی کیشنز سنٹر (ایس اے سی) کے ڈائریکٹر نیلیش دیسائی نے بیان دیا تھا کہ وکرم لینڈر اور پرگیان رووَر کو فعال کرنے یعنی جگانے کی کوشش 22 ستمبر کو نہیں کی جائے گی، بلکہ یہ کوشش 23 ستمبر کو ہوگی۔ لیکن اِسرو کے آفیشیل ایکس ہینڈل سے تازہ اَپڈیٹ میں بتایا گیا ہے کہ آج وکرم اور پرگیان کو جگانے کی کوشش کی گئی جو کہ ناکام ہو گئی۔ حالانکہ اِسرو کا یہ بھی کہنا ہے کہ لینڈر ماڈیول کو فعال کرنے کی کوشش جاری رہے گی اور امید ہے کہ آنے والے دنوں میں کامیابی مل جائے۔ خاتون ریزرویشن بل: بی جے پی کے اپنے بھی ناراض! اوما بھارتی نے پسماندہ افراد کا اجلاس کیا طلب اِسرو نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ’’وکرم لینڈر اور پرگیان رووَر کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ ان کے فعال ہونے کی حالت کا پتہ لگایا جا سکے۔ فی الحال ان کی طرف سے کوئی اشارہ نہیں ملا ہے۔ رابطہ قائم کرنے کی کوشش جاری رہے گی۔‘‘ اِسرو نے واضح کیا ہے کہ بھلے ہی پہلے کوشش میں وکرم اور پرگیان کو دوبارہ ایکٹیویٹ (فعال) کرنے میں کامیابی نہیں ملی ہو، لیکن آگے آنے والے دنوں میں بھی ...

چندریان-3: ٹل گیا وکرم اور پرگیان کو فعال کرنے کا پروگرام، اب کل کی جائے گی کوشش

جو لوگ چندریان-3 مہم پر گہرائی سے نظریں بنائے ہوئے ہیں اور اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ کب وکرم لینڈر اور پرگیان رووَر کے فعال ہونے کی خوشخبری ملے گی، انھیں مزید ایک دن کا انتظار کرنا ہوگا۔ دراصل اِسرو کے سائنسدانوں نے فیصلہ کیا ہے کہ آج لینڈر اور رووَر کو فعال کرنے کی کوشش نہیں کی جائے گی، بلکہ اس کے لیے مزید ایک دن کا انتظار کرنا ہوگا۔ یعنی اب چاند کے جنوبی قطب پر نیند کی آغوش میں پڑے وکرم اور پرگیان کو 23 ستمبر کے روز جگایا جائے گا۔ لوک سبھا میں بی جے پی لیڈر رمیش بدھوڑی کے شرمناک بیان سے نئی پارلیمنٹ شرمسار، اسپیکر اوم برلا کی تنبیہ اِسرو کے احمد آباد واقع اسپیس ایپلی کیشنز سنٹر (ایس اے سی) کے ڈائریکٹر نیلیش دیسائی کا کہنا ہے کہ ’’پہلے ہم نے 22 ستمبر کی شام کو پرگیان رووَر اور وکرم لینڈر کو پھر سے فعال کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن کچھ اسباب کو دیکھتے ہوئے اب ہم اسے کل یعنی 23 ستمبر کو کریں گے۔ ہمارے پاس لینڈر اور رووَر کو سلیپ موڈ سے باہر نکالنے اور اسے پھر سے فعال کرنے کا منصوبہ ہے۔ ہمارا منصوبہ رووَر کو تقریباً 350-300 میٹر تک لے جانے کا تھا۔ لیکن کچھ وجوہات سے... رووَر ...

چندریان-3: ’چاند پر مکمل طلوع آفتاب کا انتظار‘، رووَر اور لینڈر کو کل ہی کیا جائے گا فعال!

چندریان-3 کے لیے 22 ستمبر یعنی جمعہ کا دن بہت اہم ثابت ہونے والا ہے۔ اِسرو کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چاند پر مکمل طلوع آفتاب کا انتظار ہے اور 22 ستمبر کو سلیپ موڈ میں چاند کے جنوبی قطب پر موجود لینڈر ماڈیول یعنی وکرم لینڈر اور پرگیان رووَر کو فعال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ’خاتون ریزرویشن بل کا نفاذ مردم شماری اور حد بندی سے قبل ہو‘، راجیہ سبھا میں کانگریس کا مطالبہ قابل ذکر ہے کہ پہلے ایسی خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ لینڈر ماڈیول کو 23 ستمبر یعنی ہفتہ کے روز فعال کیا جائے گا، اور اگر اس میں کامیابی ملی تو یہ ایک بہت بڑا کارنامہ ہوگا۔ کیونکہ چندریان-3 نے پہلے ہی کامیابی کی سبھی منزلیں طے کر لی ہیں، اور اگر سلیپ موڈ سے لینڈر ماڈیول ٹھیک طرح فعال ہو جاتا ہے تو یہ ’بونس‘ یعنی تحفہ کی مانند ہوگا۔ ایشین گیمز 2023: ہندوستان اور پاکستان کی خاتون کرکٹ ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں اِسرو (ایس اے سی) کے ڈائریکٹر نیلیش دیسائی نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے جانکاری دی ہے کہ ’’ہم 22 ستمبر کو لینڈر اور رووَر دونوں کو فعال کرنے کی کوشش کریں گے۔ اگر ہماری قسمت اچھی رہی تو اس میں کام...

چندریان-3: کیا لینڈر اور رووَر پھر ہوگا فعال؟ چاند پر ہو رہا سورج کا طلوع

ویسے تو چندریان-3 مشن کامیابی کے ساتھ پورا ہو چکا ہے، لیکن امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ مشن مزید آگے بڑھ سکتا ہے۔ ایسا ممکن ہو پائے گا اگر سلیپ موڈ میں ڈالا گیا وکرم لینڈر اور پرگیان رووَر آئندہ 23 ستمبر کو ایک بار پھر فعال ہو جائے۔ اِسرو سے جڑے خلائی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چندریان-3 کا لینڈر ماڈیول ایک بار پھر فعال ہو سکتا ہے، اور اگر ایسا ہوا تو یہ چاند مشن میں ایک بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ ایسا ہونے پر چاند کے جنوبی قطب پر مزید تحقیقی عمل انجام دیے جا سکیں گے۔ اِسرو کے اسپیس ایپلی کیشن سنٹر کے ڈائریکٹر نلیش دیسائی نے بتایا کہ گزشتہ 3 ستمبر کو چاند کے جنوبی قطب پر رات ہونے کے سبب چندریان-3 کے لینڈر وکرم اور رووَر پرگیان کو سلیپ موڈ میں ڈال دیا گیا تھا۔ ان دونوں پر سولر پینل لگائے گئے ہیں اور چاند کے جنوبی قطب پر جب دن نکلے گا تو یہ پینل ریچارج ہو سکتے ہیں۔ نلیش نے بتایا کہ ’’ہمارے منصوبہ کے مطابق 23 ستمبر کو لینڈر وکرم اور رووَر از سر نو فعال ہو سکتے ہیں۔ چاند پر اب دن نکلنا شروع ہو گیا ہے۔ حالانکہ یہ دیکھنے والی بات ہوگی کہ رات کے دوران جب چاند کی سطح پر درجہ حرارت منفی 120 ڈگری سل...