نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

گزشتہ 3 سالوں میں اوزون کی سطح پر موجود سراخ مزید وسیع ہو گیا، نئی تحقیق میں دعویٰ

ماحولیاتی تبدیلی کے سبب اوزون کی سطح میں موجود سراخ لگاتار وسیع ہوتا جا رہا ہے۔ نئی تحقیق میں گزشتہ تین سالوں کے دوران انٹارکٹک اوزون سراخ بڑھنے کی یہ بات سامنے آئی ہے۔ رپورٹ میں پایا گیا ہے کہ عوامی سوچ کے برعکس اوزون سطح میں سراخ گزشتہ تین سال میں سب سے بڑا رہا ہے۔ ’نیچر کمیونکیشنز جرنل‘ کی رپورٹ کے مطابق محققین نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں انٹارکٹک کے اوپر اوزون کی سطح قابل ذکر طور سے بڑا ہو گیا ہے۔ ’جیب کترہ تنہا نہیں آتا، تین لوگ ساتھ آتے ہیں‘، راجستھان میں راہل گاندھی کا مودی، اڈانی، شاہ پر زوردار حملہ اس تحقیق کے مطابق اوزون سطح میں سراخ طویل وقت تک بنا رہا ہے۔ حالانکہ سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ اس کے لیے صرف کلوروفلورو کاربن (سی ایف سی) ہی ذمہ دار نہیں ہے۔ سی ایف سی دراصل کاربن، ہائیڈروجن، کلورین اور فلورین پر مشتمل گرین ہاؤس گیسوں کو کہا جاتا ہے۔ مانا جاتا ہے کہ اوزون سطح میں سراخ کا سائز لگاتار بڑھ رہا ہے۔ زمین کی فضا میں اوزون سطح لوگوں کو امراض جلد سے بچانے میں مدد کرتی ہے۔ سورج کی مضر الٹرا وائلٹ شعاعوں کو روکنے میں اوزون لیئر بہت اہم کردار نبھاتے ہیں۔ تلنگانہ میں کان...

چندریان-4: اس بار 30 کلو کی جگہ 350 کلو کا لینڈر چاند کی سطح پر اتارنے کے تئیں اِسرو پرعزم!

چندریان-3 کی کامیابی کے بعد ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ (اِسرو) نے اب مزید دو چاند مشن کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ احمد آباد واقع اسرو سنٹر کے ڈائریکٹر نلیش دیسائی نے ہندوستانی موسمیاتی سائنس ادارہ کے 62ویں یومِ تاسیس پر جمعہ کے روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس سلسلے میں اہم جانکاریاں دیں۔ انھوں نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ’’ہم اس بار چاند کی قطبی تحقیق کے مشن پر کام کرنے جا رہے ہیں۔ چندریان-3 سے ہم 70 ڈگری تک گئے تھے، اس بار 90 ڈگری تک جانے کا منصوبہ ہے۔‘‘ حلال سرٹیفائیڈ مصنوعات فروخت کرنے والی کمپنیوں پر یوگی حکومت کی کارروائی، جمعیۃ سمیت کئی تنظیموں پر ایف آئی آر نلیش دیسائی نے بتایا کہ سائنسداں چاند کے تاریک حصے کا جائزہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس کے لیے ہم 90 ڈگری تک جائیں گے اور وہاں ایک بڑے رووَر کو اتاریں گے۔ اس کا وزن 350 کلوگرام تک ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ چندریان-3 کا رووَر صرف 30 کلوگرام کا تھا۔ یعنی چندریان-4 مشن میں لینڈر بھی بہت بڑا ہوگا۔ اس مشن کے تعلق سے نلیش دیسائی کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے چندریان-4 مشن کا منصوبہ بنایا ہے۔ اسے لونر سیمپل ریٹرن مشن کہا جائے گا۔ اس ...

’چیٹ جی پی ٹی‘ بنانے والی کمپنی ’اوپن اے آئی‘ نے ’سی ای او‘ سیم آلٹ مین کو کیا برطرف

واشنگٹن: چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی نے جمعہ کو کہا کہ اس نے سی ای او سیم آلٹ مین کو برطرف کر دیا ہے۔ کمپنی کو لگتا ہے کہ وہ اب مائیکروسافٹ کی حمایت یافتہ فرم کی قیادت کرنے کے قابل نہیں ہے۔ اے ایف پی کی خبر کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کو تقریباً ایک سال قبل 38 سالہ آلٹ مین نے تیار کیا تھا۔ چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے اجراء کے ساتھ وہ ٹیک کی دنیا میں ایک سنسنی بن گئے، جو بے مثال صلاحیتوں والا مصنوعی ذہانت چیٹ بوٹ ہے۔ چیٹ جی پی ٹی چند لمحات میں وہ کام دیتا ہے جسے کرنے میں گھنٹوں کا وقت لگ سکتا ہے۔ اوپن اے آئی بورڈ نے ایک بیان میں کہا، ’’آلٹ مین کو برطرف کرنے کا فیصلہ انتہائی غور و فکر کے ساتھ کیا گیا ہے۔ بہت غور و فکر کے بعد بورڈ اس نتیجے پر پہنچا کہ سیم آلٹ مین اپنے کام کے بارے میں واضح نہیں تھے، جس کی وجہ سے ان کے لیے اپنے کام کو انجام دینا مشکل ہو گیا تھا۔‘‘ بیان میں کہا گیا ہے کہ "بورڈ کو اب اوپن اے آئی کی قیادت جاری رکھنے کی ان کی صلاحیت پر اعتماد نہیں ہے۔‘‘ پچھلے سال ایپ کو جاری کرنے کے آلٹ مین کے فیصلے کے ایسے نتائج نکلے جن کا انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا، جس نے...

دماغ کو زندہ رکھنے اور پڑھنے کے آلات ایجاد

سائنسدانوں نے دماغ کو جسم سے الگ کر کے زندہ رکھنے کا ڈیوائس یا آلہ ایجاد کر لیا ہے۔ اس ڈیوائس کے ذریعے نئی ٹیکنالوجی اور تحقیق کی کا راستہ ہموار ہوگا جو آج سے پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ یہ ایک ایسا آلہ ہے جو دماغ کے جسم کے باقی حصوں سے آزاد یا الگ ہونے کے باوجود دماغ کو زندہ رکھ سکتا ہے۔ امریکہ میں یو ٹی ساؤتھ ویسٹرن میڈیکل سینٹر کے ریسرچرز ،کیٹامین کے ساتھ اینستھیٹائزڈ ،خنزیر کے دماغ میں خون کے بہاؤ کو الگ کرنے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ کمپیوٹرائزڈ الگورتھم نے ضروری بلڈ پریشر، حجم، درجہ حرارت اور غذائی اجزاء کو برقرار رکھا جس کی عضو کو ضرورت ہوتی ہے۔ نیورولوجسٹ کی ٹیم نے رپورٹ کیا کہ دماغ کی سرگرمی میں پانچ گھنٹے کی مدت میں کم سے کم تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں، باوجود اس کے کہ جسم کے باقی حصوں سے کوئی حیاتیاتی ان پٹ حاصل نہیں ہوا۔ سائنسدانوں کے مطابق اس تجربے کی کامیابی سے دوسرے جسمانی افعال کے اثر کے بغیر، انسانی دماغ کا مطالعہ کرنے کے لیے نئے طریقے پیدا ہو سکتے ہیں اور یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں دماغ کی پیوند کاری یا ٹرانسپلانٹ کے امکانات کو روشن کرتی ہے۔ یوجین میک ڈرموٹ سینٹر میں نیورولوجی، ...

دنیا کا سب سے تیز انٹرنیٹ ہوا لانچ، ایک سیکنڈ میں 150 فلم ڈاؤن لوڈ کرنے کی صلاحیت!

کیا آپ یقین کریں گے کہ انٹرنیٹ کی اسپیڈ اتنی زیادہ ہو جب ایک سیکنڈ میں 150 فلمیں ڈاؤن لوڈ کی جا سکیں۔ ایسا ممکن بنایا ہے چین کی کمپنیوں نے۔ دراصل دنیا کا سب سے تیز انٹرنیٹ لانچ ہو چکا ہے۔ چینی کمپنیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس انٹرنیٹ کے ذریعہ 1.2 ٹیرا بائٹ (ٹی بی) فی سیکنڈ پر ڈاٹا ٹرانسمٹ کیا جا سکتا ہے۔ جنوبی چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ انٹرنیٹ اسپیڈ فی الحال دنیا میں موجود سب سے تیز انٹرنیٹ اسپیڈ کے مقابلے میں تقریباً 10 گنا زیادہ تیز ہے۔ پہلے ایسا اندازہ تھا کہ چین یہ انٹرنیٹ اسپیڈ 2025 میں حاصل کر سکے گا، لیکن اس نے سبھی کو حیران کرتے ہوئے 2023 میں ہی یہ کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اترکاشی ٹنل کیس: 70 گھنٹے سے زیادہ وقت سے جاری ریسکیو آپریشن، ساتھی کارکنوں نے کیا ہنگامہ قابل ذکر ہے کہ یہ پروجیکٹ سنگھوا یونیورسٹی، چائنا موبائل، ہواویئی ٹیکنالوجیز اور سینینٹ کارپوریشن نے مل کر لانچ کیا ہے۔ 3000 کلومیٹر سے زیادہ چوڑائی تک پھیلا یہ نیٹورک ایک وسیع آپٹیکل فائبر کیبلنگ سسٹم کے ذریعہ سے بیجنگ، وُہان اور گوانگژو کو جوڑتا ہے۔ یہ فی سیکنڈ حیرت انگیز 1.2 ٹیرا بائٹ (1200 گیگا بائٹس) فی سیکنڈ ڈا...

’نثار‘ مشن پر ساتھ مل کر کام کر رہے اِسرو اور ناسا، 2024 میں مشن لانچ کرنے کی تیاری

ہندوستانی خلائی ایجنسی اِسرو اور امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے سائنسداں ایک ساتھ مل کر ’نثار‘ (این آئی ایس اے آر) مشن پر کام کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں جیٹ پروپلشن لیباریٹری (جے پی ایل)، نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کی ڈائریکٹر لاری لیشن نے کہا کہ ’’دونوں خلائی ایجنسیوں اسرو اور ناسا کے سائنسداں ناسا-اِسرو سنتھیٹک ایپرچر رڈار (این آئی ایس اے آر) مشن پر مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ خلائی طیارہ سے آنے والے ڈاٹا کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ نثار مشن کو 2024 کے شروع میں لانچ کیا جانا ہے۔ نثار (ناسا-اسرو سنتھیٹک ایپرچر رڈار) کی مختصر شکل ناسا اور اِسرو کے ذریعہ مشترکہ طور سے تیار کی جا رہی ہے تاکہ زمین کی سطح اور برف کی سطح کی سرگرمیوں کو بے حد باریکی سے ٹریک کیا جا سکے۔ لیشن نے بنگلورو میں خبر رساں ایجنسی ’اے این آئی‘ کو بتایا کہ ’’ہم نثار پر ناسا اور اِسرو کے درمیان کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں، جو زمین کی سطح کو دیکھنے کے لیے ایک رڈار مشین ہے اور ساتھ ہی بتائے گا کہ یہ کس طرح تبدیل ہو رہی ہے۔ ہندوستان میں وہ یہ سمجھنے م...

عالمی سطح پر 2023 گرم ترین سال، اکتوبر سب سے زیادہ گرم مہینہ

اکتوبر کا ریکارڈ درجہ حرارت اس بات کی ضمانت ہے کہ 2023 گرم ترین سال ہو گا۔ صنعتی دور سے پہلے اس مہینے کے اوسط سے موازنہ کریں تو یہ 1.7 ڈگری سیلسیس زیادہ گرم رہا اور مسلسل پانچواں مہینہ جس کی بنا پر 2023 کو یقینی طور پر اب تک کا گرم ترین سال ریکارڈ کیا گیا۔ اس سال اکتوبر کا مہینہ 2019 کے پچھلے ریکارڈ کے مقابلے میں 0.4 ڈگری سیلسیس زیادہ گرم تھا۔ مغربی ذرائع ابلاغ میں شائع رپورٹس کے مطابق یورپی موسمیاتی ایجنسی ،کلائمیٹ چینج سروس، جو عالمی سطح کی ہوا ،سمندری درجہ حرارت اور دیگر اعداد و شمار کا مشاہدہ شائع کرتی ہے، کی ڈپٹی ڈائریکٹر سمانتھا برجیس نے کہا ہےکہ جس حساب سے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں وہ حیران کن ہے۔ پچھلے کئی مہینوں کی مجموعی حدت کے بعد، اس بات کو یقینی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ 2023 گرم ترین سال ریکارڈ ہوگا۔ سائنس دان آب و ہوا کے متغیرات کی نگرانی کرتے ہیں تاکہ یہ سمجھ سکیں کہ ہمارا سیارہ انسانی پیدا کردہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کے نتیجے میں کیسے تیار ہو رہا ہے۔ ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی میں گلوبل فیوچر لیبارٹری کے نائب صدر پیٹر شلوسر کے مطابق گرم سیارے کا مطلب ہے شدید موسم اور شدید وا...

وزیر اعظم مودی نے آئی ایم سی 2023 کا افتتاح کیا، نیٹ ورک آلات میں خود انحصاری کو سکیورٹی کے لیے ضروری قرار دیا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے انٹرنیٹ ٹکنالوجی پر بڑھتے ہوئے انحصار کے موجودہ دور میں سائبر سیکورٹی اور بنیادی ڈھانچے کی سکیورٹی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ سائبر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے نیٹ ورک آلات کے معاملے میں خود انحصاری بہت ضروری ہے۔ وزیر اعظم مودی آج راجدھانی میں انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی ) 2023 کا افتتاح کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کی 100 یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں 5G ایپ ڈویلپمنٹ لیبارٹریز کے افتتاح کا بھی اعلان کیا۔ پرگتی میدان کے بھارت منڈپم میں منعقدہ اس سہ روزہ کانفرنس میں ٹیلی کام، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر انڈسٹری کی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ وزیراعظم نے اس کانفرنس میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کی نمائش بھی دیکھی۔ انہوں نے دہلی اور آس پاس کے علاقوں کے نوجوانوں سے نمائش میں آنے اور مستقبل کی ٹیکنالوجی کی سمت کو دیکھنے اور اس سے تحریک لینے کی اپیل کی۔ سائبر سیکورٹی کی اہمیت کے بارے میں، انہوں نے کہا، "آپ سب جانتے ہیں کہ سائبر سیکورٹی اور انفراسٹرکچر کی سائبر سیکورٹی کتنی اہم ہے۔ حال ہی میں منعقدہ جی-20 سربراہی...

گگن یان مشن کے پہلے مرحلے کا کامیاب تجربہ، اسرو چیف نے بتایا لانچ میں تاخیر کیوں ہوئی

سری ہری کوٹا: اسرو نے اپنے انتہائی اہمیت کے حامل مشن گگن یان کے پہلے مرحلے کی پرواز کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ گگن یان کے کرو ماڈیول کو آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا سے لانچ کیا گیا۔ ابتدائی طور پر یہ ٹرائل صبح 8.45 بجے ہونا تھا لیکن کمپیوٹر کی خرابی کی وجہ سے اسے لانچ سے کچھ دیر پہلے ہی روک دیا گیا۔ اسرو نے صرف آدھے گھنٹے میں تکنیکی خرابی کو دور کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ اسرو چیف نے گگن یان مشن کے کامیاب لانچ پر خوشی کا اظہار کیا۔ سری ہری کوٹا سے ٹیک آف کرنے کے بعد گگن یان خلیج بنگال میں اترا۔ ٹیک آف کے بعد سب سے پہلے آزمائشی گاڑی کرو ماڈیول اور کریو ایسکیپ سسٹم کو آسمان میں لے کر گئی اور پھر 594 کلومیٹر کی رفتار کے ساتھ کرو ماڈیول اور کرو ایسکیپ سسٹم 17 کلومیٹر کی اونچائی پر علیحدہ ہوا۔ اس کے بعد پانی سے ڈھائی کلومیٹر کی بلندی پر ماڈیول کے مین پیراشوٹ کھلنے کے ساتھ ہی ہی اس کی لینڈنگ خلیج بنگال میں ہوئی۔ اب یہاں سے کرو ماڈیول اور ایسکیپ ماڈیول کو بازیاب کیا جائے گا۔ اسرو کے اس ٹیسٹ کا مقصد 2025 کے لیے گگن یان مشن کی تیاری کرنا ہے، تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ گگن یان مشن کے دوران خلابازوں ک...

حکومت نے 23 اگست کو 'قومی خلائی دن' کے طور پر مطلع کیا

نئی دہلی: حکومت نے ہفتے کے روز کہا کہ 23 ​​اگست کو، جس دن چندریان-3 چاند کے قطب جنوبی پر اترا، اسے قومی خلائی دن کے طور پر منایا جائے گا۔ خلائی محکمہ کی طرف سے 13 اکتوبر کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ تاریخی لمحے کو یادگار بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا، ’’ہندوستان چاند پر خلائی جہاز اتارنے والا دنیا کا چوتھا ملک اور چاند کی سطح کے جنوبی قطب کے قریب اترنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ وکرم لینڈر نے چاند کی سطح کا مطالعہ کرنے کے لیے پرگیان روور کو بھی تعینات کیا تھا۔ اس تاریخی مشن کے نتائج آنے والے سالوں تک بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچائیں گے۔‘‘ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 23 ​​اگست خلائی مشنوں میں ملک کی پیشرفت میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جس نے نوجوان نسلوں کو ’ایس ٹی ای ایم‘ کے تعاقب میں دلچسپی بڑھانے اور خلائی شعبے کو بڑا فروغ دینے کی ترغیب دی۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 26 اگست کو بنگلورو میں انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے صدر دفتر کے دورے کے دوران 23 اگست کو قومی خلائی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ from Qaumi...

گلوبل وارمنگ: سوئٹزر لینڈ کے پگھلتے گلیشیئرز

سوئٹزرلینڈ دنیا کےخوبصورت ترین ملکوں میں سے ایک ہے۔ اس کے سرسبز پہاڑوں کی برف پوش چوٹیاں اس کے حسن میں چار چاند لگاتی ہیں۔ یورپ کے زیادہ تر گلیشیئرز اسی ملک میں ہیں۔ لیکن اب ایک رپورٹ کے مطابق حالیہ دو سالوں میں سوئٹزرلینڈ کے گلیشیئرز 10 فیصد تک پگھل گئے ہیں۔گلیشیئرز کا تیزی سے پگھلنا موسم کی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کی شدت میں اضافےکی نشان دہی کے علاوہ مسقتبل کے خطرات کی جانب بھی اشارہ کرتا ہے۔ پہاڑوں سے برف کا خاتمہ زندگی کی بقا کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتا ہے۔ زمین کے درجہ حرارت کو اعتدال میں رکھنے میں گلیشیئرز کا اہم کردار ہوتا ہے۔ وہ سورج سے آنے والی حرارت کو واپس خلا میں پلٹ دیتے ہیں۔ جب ان کے حجم میں کمی آتی ہے تو سورج سے آنے والی حرارت زیادہ مقدار میں زمین میں جذب ہو جاتی ہے۔ اس کا دوہرا نقصان ہوتا ہے۔ پہلا یہ کہ زمین کا درجہ حرارت بڑھنے سے پہاڑوں پر کم برف پڑتی ہے۔ اگر پہاڑوں پر گلیشیئرز موجود ہوں تو برف کی نئی تہہ انہیں ڈھانپ لیتی ہے۔ اور انہیں سورج کی براہ راست حرارت سے بچاتی ہے۔ جس سے ان کے پگھلنے کی رفتار کم ہو جاتی ہے۔ دوسرا نقصان یہ ہے کہ اگر سردیوں میں برف باری کم ہو...