نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

جولائی, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

کامیابی کی طرف اِسرو کے بڑھتے قدم، پی ایس ایل وی-سی56 کی الٹی گنتی شروع، 30 جولائی کی صبح ہوگا لانچ

چندریان-3 کی کامیاب لانچنگ کے بعد اب اِسرو کامیابی کی طرف مزید ایک قدم بڑھانے جا رہا ہے۔ دراصل 30 جولائی 2023 کی صبح 6.30 بجے اِسرو سات سیٹلائٹ لانچ کرے گا۔ سبھی سیٹلائٹ کی لانچنگ شری ہری کوٹا کے ستیش دھون خلائی مرکز کے لانچ پیڈ سے ہوگی اور سیٹلائٹس کو خلا میں پہنچانے کے لیے پی ایس ایل وی-سی56 راکٹ کا استعمال کیا جائے گا۔ محرم: بہار کے دربھنگہ میں تشدد کے بعد حالات کشیدہ، اضافی فورس کی تعیناتی، انٹرنیٹ پر پابندی اس سلسلے میں اِسرو کا بیان سامنے آیا ہے۔ اس بیان کے مطابق سنگاپور کے ڈی ایس-ایس اے آر سیٹلائٹ اور پی ایس ایل وی راکیٹ پر 6 شریک مسافر سیٹلائٹس کی لانچنگ کی الٹی گنتی ہفتہ کے روز ستیش دھون خلائی مرکز میں شروع ہو گئی۔ الٹی گنتی کے دوران چار مراحل والی گاڑی میں پروپیلنٹ بھرنے کا عمل انجام دیا جائے گا۔ 44.4 میٹر طویل چار مراحل والی گاڑی پی ایس ایل وی-سی56، 228 ٹن وزن کے ساتھ اتوار کی صبح 6.30 بجے ’شار رینج‘ سے پہلے لانچ پیڈ سے پرواز بھرے گا۔ ’لوٹ کر آئی تو گولی مار دوں گا‘، پاکستان پہنچ کر انجو سے فاطمہ بنی بیٹی کو برقع میں دیکھ کر تھامس ہوئے ناراض اسرو نے جانکاری دی ہے کہ پ...

گوگل کے مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹولز سے میڈیا انڈسٹری کو خدشات

دنیا کی معروف تکنیکی کمپنی گوگل کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی وہ جن ٹولز کی تیاری کر رہا ہے اس کا مقصد خبر نگاری میں صحافیوں کے لازمی کردار کو تبدیل کرنا نہیں ہے۔ بلکہ یہ ٹولز صحافیوں کوتحقیق کرنے اور مضامین لکھنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔ گوگل نے جمعرات کو بتایا کہ وہ میڈیا کمپنیوں بالخصوص چھوٹے پبلشرز کے ساتھ مل کر مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ایسے ٹولز کی تیاری پر کام کررہا ہے جو"صحافیوں کو خبروں کی شہ سرخیاں لکھنے یا مختلف انداز تحریر کے متبادل فراہم کرنے "میں مدد گار ہوں گے۔ گوگل کی ترجمان جین سرائیڈر نے اس سلسلے میں کمپنی کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے ابتدائی مراحل کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ "ہمارا مقصد صحافیوں کو ان ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اس طریقے سے استعمال کرنے کا انتخاب فراہم کرنا ہے جس سے ان کے کام اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو۔ جیسا کہ ہم جی میل اور گوگل ڈاکس کے طورپر لوگوں کو معاون ٹولز دستیاب کر رہے ہیں۔" انہوں نے کہا، "ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ان ٹولز کا مقصد رپورٹنگ، تخلیق اور اپنے مضامین کے حقائق کی جانچ پڑتال میں صحافیوں کے...

مصنوعی ذہانت کے خطرات پر اقوام متحدہ کی پہلی میٹنگ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مصنوعی ذہانت کے خطرات پر منگل کے روز اپنا پہلا اجلاس منعقد کیا، جس کی صدارت رواں ماہ ادارے کے صدر برطانیہ نے کی۔ برطانوی وزیر خارجہ جیمس کلیورلی نے اس موقع پرکہا کہ "مصنوعی ذہانت بنیادی طورپر انسانی زندگی کے ہر پہلو کو بد ل دے گی۔" برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ "ہمیں تبدیلی لانے والی ٹیکنالوجیز پر گلوبل گورننس تشکیل دینے کی فوری ضرورت ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور معیشتوں کو فروغ دینے میں مدد کرسکتی ہے تاہم انہوں نے خبر دار کیا کہ ٹیکنالوجی غلط معلومات کو ہوا بھی دیتی ہے اور ہتھیاروں کی حصولیابی میں ریاستی اور غیر ریاستی دونوں ہی عناصر کی مدد کرسکتی ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش، معروف آرٹیفیشیئل انٹلیجنس اسٹارٹ اپ انتھروپک کے شریک بانی جیک کلارک اورچائنا یوکے سینٹرفار اے آئی ایتھکس اینڈ گورننس کے شریک ڈائریکٹر پروفیسر زینگ ایی نے 15رکنی سلامتی کونسل کو اس موضوع پر بریف کیا۔ گوٹیریش کا کہنا تھا،" اے آئی کے فوجی اور غیر فوجی دونوں طرح کے استعمال عالمی امن اور ...

’چندریان-3‘ نے مدار تبدیل کرنے کا تیسرا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل کیا، اِسرو نے کہا ’سب کچھ ٹھیک ہے‘

چندریان-3 چاند کے اپنے سفر پر آگے بڑھ رہا ہے اور اِسرو کا کہنا ہے کہ ابھی تک سب کچھ طے منصوبوں کے مطابق ہوا ہے۔ یعنی ہندوستان کے اس چاند مشن میں سب کچھ ٹھیک ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اس مرتبہ چندریان کی چاند پر سافٹ لینڈنگ کامیاب ہونے والی ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق چندریان-3 نے مدار تبدیل کرنے کا اپنا تیسرا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔ اِسرو نے جانکاری دی ہے کہ مشن اپنے طے وقت پر ہے اور مدار (آربٹ) بدلنے کا تیسرا عمل (اَرتھ باؤنڈ آربٹ مینیووَر) بنگلورو سے کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ کونو نیشنل پارک میں 3 چیتوں کی گردن پر زخم، انفیکشن کا اندیشہ، اب تک 8 بیرون ملکی چیتوں کی ہو چکی ہے موت اس سے قبل پیر کے روز چندریان-3 کامیابی کے ساتھ زمین کے دوسرے مدار میں داخل ہوا تھا۔ اِسرو نے اس سلسلے میں بیان جاری کر تفصیلی جانکاری بھی دی تھی۔ اِسرو نے اس وقت بتایا تھا کہ چندریان-3 زمین سے 41603 کلومیٹر x 226 کلومیٹر دور واقع زمین کے مدار میں موجود ہے۔ اس سے قبل اتوار کو چندریان-3 نے زمین کے پہلے مدار سے دوسرے مدار میں چھلانگ لگائی تھی۔ حالانکہ اب چندریان-3 تیسرے مدار میں چھلانگ لگا چ...

چندریان-3 نے لانچنگ کے بعد چاند کی طرف اپنا سفر شروع کیا، پی ایم مودی نے پیش کی نیک خواہشات

کروڑوں ہندوستانیوں کی نظر آج چندریان-3 یعنی ہندوستان کے تیسرے چاند مشن کی لانچنگ پر مرکوز تھی۔ ٹھیک 2.35 بجے شری ہری کوٹا کے ستیش دھون خلائی مرکز سے چندریان-3 کی کامیاب لانچنگ ہوئی اور پھر ستیش دھون خلائی مرکز میں جشن کا دور شروع ہو گیا۔ ہندوستان کے تیسرے چاند مشن کا آغاز انتہائی کامیاب ہوا ہے اور اِسرو چیف ایس سومناتھ کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق ایل وی ایم 3-ایم 4 راکیٹ نے چندریان 3 کو آربٹ میں نصب کر دیا ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ چندریان-3 نے تو چاند کی طرف اپنا سفر بھی شروع کر دیا ہے۔ فرانس: ہندوستانی وزیر اعظم مودی کی ’بیسٹل ڈے پریڈ‘ میں شرکت، صدر امینوئل میکروں بھی رہے موجود چندریان-3 کی کامیاب لانچنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے سائنسدانوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہے۔ اس وقت پی ایم مودی فرانس میں ہیں اور انھوں نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’چندریان-3 نے ہندوستان کے خلائی سفر میں ایک نیا باب لکھا ہے۔ یہ ہر ہندوستان کے خوابوں اور امیدوں کی اونچی پرواز ہے۔ یہ خاص حصولیابی ہمارے سائنسدانوں کی انتھک محنت و خود سپردگی کا ثبوت ہے۔ میں ان...

ہڑپہ کا زوال اور ویدوں کا سوال

(43ویں قسط) اس بات کے امکانات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ ہڑپہ کی عظیم تہذیب کے زوال کے کئی اسباب ہوں گے۔ لمبے عرصہ کے سوکھے میں کھیتی کی بربادی نے اس تہذیب کی قوت کو ختم کیا اور اس کے ساتھ ہی میسوپوٹامیا (جو اس وقت خود بہت برے دور سے گزر رہی تھی) سے تجارت کے بند ہونے سے کاروبار اور سماجی زندگی بکھرنے لگی۔ وہاں کے لوگوں کے سامنے سواۓ اس کے کوئی اور راستہ نہی تھا کے وہ وہاں سے زیادہ زرخیزمشرق میں گنگا کی وادیوں اور جنوبی ہندوستان کی طرف ہجرت کریں اور پرانی چیزوں کو بھول کر ایک نئی شروعات کریں۔ ہڑپہ کی بکھرتی تہذیب کو ختم کرنے اور لوگوں کی ہجرت میں شاید سٹیپپے کے گھڑسوار جنگو آرینس کے آنے کا بھی آخری اہم رول رہا ہوگا۔ نوجوانوں کے خوابوں کو چکناچور کرنے والے اگنی ویر منصوبہ کی بنیاد ہی غلط، کانگریس کا مرکز پر طنز  حالانکہ ہڑپہ کی تہذیب تقریباً 1900 قبل مسیح کے آس پاس ختم ہوئی لیکن اپنے وقت کی سب سے بڑی تہذیب سے جڑے یہ لوگ، اپنی زبان، مذہب، کہانیاں، عقیدے، ریت رواج اور کلچر اپنے ساتھ لیکر کئی لہروں میں اور جگہوں پر جاکر وہاں پہلے سے بسے لوگوں میں گھل مل گئے۔ انھیں وقتوں کے اس پاس آر...

ٹوئٹر کا میٹا کو 'تھریڈز' بنانے پر قانونی کارروائی کی دھمکی

ٹوئٹر نے سوشل میڈیا کی عالمی کمپنی میٹا کو اپنا نیا ٹیکسٹ ایپ تھریڈزلانچ کرنے پر قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کے وکیل کی جانب سے میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ کے نام ایک آن لائن نیوز پورٹل پرایک خط شائع کیا گیا ہے جس میں سوشل میڈیا ایپ تھریڈز کی لانچ کرنے پر میٹا پر ہرجانے کا مقدمہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ایلون مسک کے وکیل الیکس سپارو نے خط میں لکھا کہ، "ٹوئٹر اپنے حقوق املاک دانش کو سختی سے نافذ کرنا چاہتا ہے۔ اور میٹا سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ٹوئٹر کے تجارتی راز اور دوسری اہم معلومات استعمال کرنا بند کرے۔" انہوں نے تھریڈز کو ٹوئٹر کی "ہوبہو نقل"قرار دیا ہے۔ ٹوئٹر کے وکیل نے اپنے خط میں الزام لگایا کہ میٹا نے ٹوئٹر کے سابقہ ملازمین کو ملازمت پر رکھا ہے جن کے پاس ان کے بقول ٹوئٹر کے تجارتی رازوں اور اہم معلومات تک رسائی تھی، اور اب بھی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ خط میٹا کوایک "رسمی نوٹس" ہے تاکہ وہ ممکنہ قانونی کارروائی کی صورت میں تمام متعلقہ دستیاویزات کو محفوظ رکھے۔ میٹا کے ترجمان اینڈی اسٹون نے سپارو ...