جاپان نے 20 جنوری 2024 کو چاند کی تحقیقات کے لیے اپنا اسمارٹ لینڈر فار انویسٹی گیٹنگ مون یا ایس ایل آئی ایم (سلَم)، خلائی جہاز چاند کی سطح پر اتارا اور اس نے روورز کو تعینات کیا۔ یہ جاپان کی پہلی مون لینڈنگ ہے اور یوں جاپان چاند پر کامیابی سے اترنے والا دنیا کا پانچواں ملک بن گیا ہے۔ یہ کامیابی خلائی ٹیکنالوجی میں جاپان کی پوزیشن کو مستحکم کرتی ہے۔ باوجود اس کے کہ لینڈر کو بجلی کا مسئلہ درپیش ہے ، یہ واقعہ سیاسی اور تکنیکی دونوں اعتبار سے اہمیت رکھتا ہے ۔ امریکی خلائی ایجنسی، ناسا اور دیگر خلائی ایجنسیوں کی طرح جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی یا جے اے ایکس اے، نئی تکنیکوں کا مظاہرہ کر کے اور سائنسی ڈیٹا اکٹھا کرکے تحقیق اور ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا چاہتی ہے۔ جاپان کی لینڈنگ بھی قمری سرگرمیوں میں بڑھتی ہوئی عالمی دلچسپی کا ایک حصہ ہے ۔ ذرائع ابلاغ اور اسپیس و سائنس پر مبنی ویب سائٹس کے مطابق جاپان نے ہدف کے 100 میٹر (328 فٹ) کے اندر چاند پر اترنے کا ایک بے مثال ’پائن پوائنٹ‘ حاصل کیاہے۔ جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے اے ایکس اے) نے کہا ہے کہ (پروب) تحقیقات کے شمسی بجلی سے م...