نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

فروری, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ہندوستان میں 70.7 کروڑ انٹرنیٹ صارفین ’او ٹی ٹی‘ سروسز سے لطف اندوز

ممبئی: ہندوستان میں تقریباً 86 فیصد انٹرنیٹ صارفین (70.7 کروڑ) او ٹی ٹی آڈیو-ویڈیو سروسز سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ یہ انکشاف منگل کو جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کیا گیا۔ انٹرنیٹ اینڈ موبائل ایسوسی ایشن آف انڈیا (آئی اے ایم اے آئی)، مارکٹنگ ڈیٹا اور انالیٹیکل کمپنی کانتار نے مشترکہ طور پر ’انٹرنیٹ ان انڈیا رپورٹ 2023‘ تیار کی ہے۔ ’نابالغوں کے درمیان رضامندی سے جنسی تعلقات قائم کرنا جرم نہیں‘، پاکسو قانون پر کرناٹک ہائی کورٹ کا اہم تبصرہ رپورٹ سے معلوم چلا کہ اہم طور پر اسمارٹ ٹی وی، اسمارٹ اسپیکر، فائر اسٹکس، کروم کاسٹ، بلو رے وغیرہ سے چلنے والے غیر رسمی آلات کے ذریعے او ٹی ٹی سے لطف اندوز ہونے والے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، مجموعی طور پر ملک بھر میں 2021-23 کے درمیان ان میں 58 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ہندوستان کا پہلا انسان بردار خلائی مشن جلد روانہ ہوگا، وزیر اعظم مودی نے کیا 4 خلابازوں کے ناموں کا اعلان آئی اے ایم اے آئی کے چیئرمین اور ڈریم اسپورٹس کے شریک بانی ہرش جین نے کہا، ’’انٹرنیٹ ان انڈیا آئی سی یو بی ای-2023 کے مطالعہ پر مبنی ہے، جس میں لکشدیپ کے...

ہندوستان کا پہلا انسان بردار خلائی مشن جلد روانہ ہوگا، وزیر اعظم مودی نے کیا 4 خلابازوں کے ناموں کا اعلان

اسرو کے گگن یان مشن کے لیے خلا میں جانے والے چار خلابازوں کے ناموں کا انکشاف ہو گیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ قبل ازیں انہوں نے گگن یان مشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور نامزد خلابازوں سے ملاقات کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم مودی نے جن ناموں کا اعلان کیا ہے ان میں فائٹر پائلٹ پرشانت بالا کرشنن نائر، انگد پرتاپ، اجیت کرشنن اور شوبھانشو شکلا شامل ہیں۔ ان میں سے، پرشانت کیرالہ کے پلکاڈ کے نین مارا کے رہائشی ہیں، جو فضائیہ کے گروپ کیپٹن کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ #WATCH | Prime Minister Narendra Modi reviews the progress of the Gaganyaan Mission and bestows astronaut wings to the astronaut designates. The Gaganyaan Mission is India's first human space flight program for which extensive preparations are underway at various ISRO centres. pic.twitter.com/KQiodF3Jqy — ANI (@ANI) February 27, 2024 یہ چار خلاباز ہندوستان میں ہر قسم کے لڑاکا طیارے اڑا چکے ہیں اور لڑاکا طیاروں کی خامیوں اور خصوصیات سے واقف ہیں ۔ ان تمام کو روس کے شہر...

اوڈیسیئس کی کامیاب مون لینڈینگ، نصف صدی سے زائد عرصے میں چاند پر پہنچنے والا پہلا امریکی خلائی جہاز

اوڈیسیئس، نصف صدی سے زائد عرصے میں چاند پر پہنچنے والا پہلا امریکی خلائی جہاز ہے۔ اوڈیسیئس نے 22 فروری کو چاند پر سافٹ لینڈنگ کی اور یوں کسی نجی کمپنی کے ذریعے بنائے گئے چاند پر اترنے والے پہلے روبوٹ کے طور پر تاریخ رقم کی۔ امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے لینڈر کے پے لوڈ کے طور پر مواصلاتی آلات کے علاوہ دیگر آلات بھی بھیجے ہیں ۔ سات روزہ مشن کے دوران، ایجنسی اس بات کا تجزیہ کریگی کہ خلائی جہاز کی لینڈنگ کے اثرات کا چاند کی مٹی پر کیا رد عمل ہوا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اوڈیسیئس چاند کے قطب جنوبی کے ایک ناہموار خطہ میں ’ملاپرٹ اے ‘نامی گڑھے کے قریب یا مطلوبہ لینڈنگ سائٹ پر اترا ہے، ہدف کے شاید 2 یا 3 کلومیٹر کے اندر۔ اس کی تصدیق ناسا کا لونر ریکونیسنس آربیٹر نامی سیٹلائٹ کرے گا۔ اس خطہ کا انتخاب اس لیے کیا گیا کیونکہ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ یہ منجمد پانی سے مالا مال ہوگا اور مستقبل میں چاند پرمستقل بیس قائم کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔ بغیر عملے کا روبوٹ خلائی جہاز 22 فروری کو چاند کی سطح پر پہنچا تو کریش لینڈنگ سے بچنے کے لیے زمین پر فلائٹ کنٹرولرز کو غیر آزمودہ طریقہ استعمال کرنے کی ض...

مشن سورج: ’آدتیہ ایل-1‘ نے سورج سے متعلق دی انتہائی اہم جانکاری، سائنسداں حیران

اِسرو (انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن) کے سائنسداں اس وقت کئی پروجیکٹس میں مصروف ہیں۔ روزانہ کسی نہ کسی پروجیکٹ سے متعلق خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ تازہ خبر مشن سورج یعنی ’آدتیہ ایل-1‘ سے متعلق آ رہی ہے جس نے سائنسدانوں کو حیران کر دیا ہے۔ دراصل آدتیہ ایل-1 پر لگے ایک پے لوڈ میں لگے ایڈوانسڈ سنسر نے سورج کی سطح پر ہونے والے کورونل ماس اجیکشن کے اثر سے متعلق ایک اہم انکشاف کیا ہے۔ سنسر سے کورونل ماس اجیکشن کے دوران کثرت کے ساتھ شمسی ہواؤں میں الیکٹران اور آین کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔ Aditya-L1 Mission: PAPA payload has been operational and performing nominally. It detected the solar wind impact of Coronal Mass Ejections (CMEs) including those that occurred during Feb 10-11, 2024. Demonstrates its effectiveness in monitoring space weather conditions.… pic.twitter.com/DiBtW4tQjl — ISRO (@isro) February 23, 2024 جس پے لوڈ کے سنسر نے یہ انکشاف کیا ہے، وہ ’پلازما اینالائزر پیکیج فور آدتیہ‘ (پاپا) ہے۔ اِسرو کا کہنا ہے کہ پے لوڈ پاپا کو ہوائی توانائی الیکٹران اور آین...

اِسرو کا نیا کارنامہ، دنیا کے جیوسنکرونس مدار میں کامیابی کے ساتھ نصب ہوا انسیٹ-3 ڈی ایس

ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ (اِسرو) نے ایک بار پھر سائنس کے شعبہ میں ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔ اِسرو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جانکاری دی ہے کہ انسیٹ-3 ڈی ایس سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ اَرتھ یعنی دنیا کے جیوسنکرونس مدار میں نصب ہو گیا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ سبھی چار لیکوئڈ ایپوجی موٹر (ایل اے ایم) فائرنگ پوری ہو گئی ہے۔ اب سیٹلائٹ کو مدار ٹیسٹنگ لوکیشن پر 28 فروری 2024 تک پہنچنے کی امید ہے۔ ️INSAT-3DS update: All four planned Liquid Apogee Motor (LAM) firings are completed. The spacecraft is now in the geosynchronous orbit. It is expected to reach the In Orbit Testing (IOT) location by February 28, 2024. pic.twitter.com/0x84L8iIPn — ISRO (@isro) February 22, 2024 قابل ذکر ہے کہ جیوسنکرونس مدار میں ایک مکمل دن 23 گھنٹے 56 منٹ اور 4 سیکنڈ کے برابر ہوتا ہے۔ اس میں سیٹلائٹ کا مدار دنیا گھماؤ کے برابر ہو جاتا ہے۔ یہ مدار گول یا پھر نامکمل گول ہو سکتا ہے۔ اِسرو کی سیٹلائٹ انسیٹ-3 ڈی ایس کو گزشتہ 17 فروری کو شری ہریکوٹا واقع ستیش دھون اسپیس سنٹر سے لانچ کیا گیا...

’گگن یان مشن‘ کے لیے پوری طرح تیار ہے ’سی ای 20 کرایوجینک انجن‘، سیفٹی سرٹیفکیٹ ہوا حاصل

’گگن یان مشن‘ لانچ کرنے کے لیے 2025 کا ہدف رکھا گیا ہے اور اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ہندوستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کو کامیاب بنانے کے لیے اِسرو کے سائنسداں خوب محنت کر رہے ہیں۔ اس مشن کے تعلق سے ایک بڑی خبر یہ سامنے آ رہی ہے کہ ’سی ای 20 کرایوجینک انجن‘ کو سیفٹی سرٹیفکیٹ مل گیا ہے۔ کئی سخت ٹیسٹنگ کے بعد سی ای 20 کرایوجینک انجن کو یہ سیفٹی سرٹیفکیٹ حاصل ہوا ہے۔ ملکارجن کھڑگے و راہل گاندھی کا مشہور قانون دان فالی ایس نریمن کے انتقال پر اظہار تعزیت سی ای 20 کرایوجینک انجن کو سیفٹی سرٹیفکیٹ حاصل ہونا ’گگن یان مشن‘ کے لیے بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ مشن اس لیے بہت اہم ہے کیونکہ اگر ہندوستان نے کامیابی حاصل کی تو امریکہ، چین اور روس کے بعد ہندوستان انسانی خلائی مشن کا کامیاب تجربہ کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا۔ Mission Gaganyaan | ISRO tweets, "ISRO's CE20 cryogenic engine is now human-rated for Gaganyaan missions. Rigorous testing demonstrates the engine’s mettle. The CE20 engine identified for the first uncrewed flight LVM3 G...

انسان کے لیے نقصان دہ بیکٹیریا مریخ پر نشونما پا سکتے ہیں

جرمن ایرو اسپیس سینٹر کی ایک نئی تحقیق کے مطابق انسانی جسم میں رہنے والے چند ایسے بیکٹیریا جو جسم پر زیادہ دباؤ پڑنے سے بیماریوں کا سبب بنتےہیں، وہ مریخ پر نا صرف زندہ رہ سکتے ہیں بلکہ وہاں ان کی نشونما بھی ممکن ہے۔سائنسدان ایک عرصے سے مریخ پر انسانوں کی آبادکاری کے لیے تحقیق میں مصروف ہیں۔ دنیا بھر کی اسپیس ایجنسیاں مریخ کی جانب مشن روانہ کر رہی ہیں تاکہ مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے مکمل ڈیٹا حاصل کیا جا سکے۔ اس ڈیٹا سے لیباٹریز میں تجربات کر کے یہ معلوم کرنے کی کو شش کی جا رہی ہے کہ انسان مریخ کے شدید ماحول اور انتہائی کم درجۂ حرارت میں کس طرح زندہ رہ سکیں گے۔ جنوری 2024ء کے اوائل میں ایسٹرو بائیولوجی سائنس جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق چار ایسے مائیکروبز، جو انسانوں میں متعدد امراض کا سبب بنتے ہیں وہ مریخ کے شدید ماحول میں زندہ رہ سکتے ہیں اور وہاں ان کی نشونما بھی ممکن ہے۔ جرمن ایروسپیس سینٹر کے سائنسدانوں نے لیبارٹری میں مصنوعی طور پر مریخ کا ماحول تیار کر کے یہ تجربات کیے ہیں۔ راہل گاندھی نے ’ڈبل انجن‘ حکومت کو بے روزگاری کی ’ڈبل مار‘ قرار دیا تحقیق کیا ہے؟ جرمن ...

گھاس کاٹنے کی اسمارٹ مشین کے ذریعے بھی ’سائبر حملوں‘ کا خطرہ!

نئی دہلی: باغ میں گھاس کاٹنے والی اسمارٹ مشین کے ذریعے بھی آپ کی سائبر سیکورٹی کی خلاف ورزی کی جا سکتی ہے۔ یہ انکشاف ایک تحقیق میں کیا گیا۔ وی پی این سروس فراہم کرنے والے ’جین شیلڈ‘ کے مطابق، آپ کے آلے کو گھاس کاٹنے کی مشین یعنی لان موور کے سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے ہیک کیا جا سکتا ہے۔ محققین نے کہا کہ "آپ کے گارڈن میں گھاس کاٹنے کی مشین انٹرنیٹ سے منسلک آلات جیسے انٹرنیٹ آف تھنگس کا ایک حصہ بن جاتے ہیں۔ یہ سہولت والے ٹولز حساس آلات میں دخل اندازی کا راستہ بھی کھولتے ہیں۔ ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے گھاس کاٹنے کی مشین سمیت اسمارٹ ڈیوائسز والے گھروں میں ہفتہ وار تقریباً 12 ہزار ہیکنگ کی کوششیں سامنے آئی ہیں۔ جین شیلڈ کے ٹیکنالوجی ماہر سٹیفن بلیک نے کہا، ’’یہ ایک عجیب دنیا ہے جہاں آپ کا لان کاٹنے والا رینسم ویئر کے حملے کے لیے ایک داخلی مقام بن سکتا ہے۔‘‘ تحقیق میں ایک جعلی اسمارٹ ہوم بنایا گیا، جس میں کئی طرح کی اسمارٹ ڈیوائسز تھیں، جو انٹرنیٹ سے منسلک تھیں۔ ہیکرز نے فی گھنٹہ 14 بار آلات میں گھسنے کی کوشش کی۔ بلیک نے کہا، ’’یہ مجرم واقعی آپ کے لان کی گھاس کاٹنے والی م...