- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
ریو ڈی جنیرو: برازیل کے سپریم کورٹ کے جسٹس الیگزینڈر ڈی موریس نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو ملک بھر میں معطل کرنے کا حکم دیا کیونکہ کمپنی نے ملک میں قانونی نمائندہ مقرر کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کو حکم جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فوری طور پر ملک بھر میں ایکس کی سروسز کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے۔ سپریم کورٹ نے گوگل اور ایپل سمیت انٹرنیٹ پرووائیڈرز کو بھی ایکس ایپلی کیشنز کو روکنے کے لیے ٹیکنالوجیکل رکاوٹیں لگانے کا حکم دیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برازیل کی عدالت نے ایلون مسک سے فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، تاہم انہوں نے برازیل میں اس مقصد کے لیے دفتر کھولنے سے انکار کر دیا تھا۔ برازیل کے فیڈرل سپریم کورٹ (ایس ٹی ایف) نے ایکس کو عدم تعمیل پر 1.8 ریئل (تقریباً 32 لاکھ امریکی ڈالر) کا جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ جج نے کمپنی کے بارہا جان بوجھ کر عدالتی احکامات کو نظر انداز کرنے اور روزانہ جرمانے کی ادائیگی سے انکار کا حوالہ دیتے ہوئے معطل کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ انہوں نے ایکس پر برازیل کے قانونی نظام کو نظر...