- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
ہندوستانی خلائی تحقیقاتی تنظیم (اسرو) نے 16 جنوری کو اپنا پہلا اسپیس ڈاکنگ تجربہ (SpaDeX) کامیابی سے مکمل کیا۔ یہ تاریخی کامیابی اسرو کو پہلی ہی کوشش میں حاصل ہوئی، جس میں دو سیٹلائٹ کو خلا میں آپس میں جوڑ دیا گیا۔ اس کامیابی کے ساتھ بھارت روس، امریکہ، اور چین کے بعد چوتھا ملک بن گیا ہے جو اسپیس ڈاکنگ میں مہارت رکھتا ہے۔
ISRO successfully completed docking of two SPADEX satellites (SDX-01 & SDX-02) in the early hours of 16 January, 2025.#SPADEX #ISRO pic.twitter.com/UJrWpMLxmh
— ISRO (@isro) January 17, 2025
اسرو کی جانب سے حالیہ تجربے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح خلا میں دو سیٹلائٹس کو ڈاکنگ کے ذریعے جوڑا گیا۔ ویڈیو میں اسرو کے سائنسدانوں کو مشن کی کامیابی پر خوشی اور تجسس سے بھرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ اسرو کے سربراہ وی نارائن اپنی ٹیم کو کامیاب مشن پر مبارکباد دیتے بھی نظر آئے۔
اسرو کے اس تاریخی اقدام کی دنیا بھر میں ستائش کی جا رہی ہے، کیونکہ یہ ٹیکنالوجی مستقبل کے ہندوستانی خلائی مشنز کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوگی۔ اسپیس ڈاکنگ کے ذریعے گگن یان، چاند پر انسانوں کی روانگی، اور ہندوستان کے اپنے اسپیس اسٹیشن کے منصوبوں کو بہتر انداز میں مکمل کیا جا سکے گا۔
اب اسرو کا اگلا قدم انڈوکنگ یعنی دونوں خلائی جہازوں کو الگ کرنا ہے، جس کے دوران پاور ٹرانسفر سسٹمز کی جانچ کی جائے گی۔ ہندوستان نے 2035 تک اپنے خلائی اسٹیشن کی تعمیر کا ہدف رکھا ہے، جسے 'ہندوستانی اسپیس اسٹیشن' کہا جائے گا۔ موجودہ کامیابی اس بڑی پیش رفت کا پہلا سنگ میل ہے۔
from Qaumi Awaz https://ift.tt/QABCuUa
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں