نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

مارچ, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ایٹم اور مالیکیول: حیرت انگیز طور پر نہایت چھوٹی مگر طاقتور دنیا

ہم سب جانتے ہیں کہ ایٹم اور مالیکیول اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ انسانی آنکھ انہیں نہیں دیکھ سکتی۔ ایٹم کی موجودگی کا سائنسی ثبوت بیسویں صدی کے اوائل میں مشہور سائنسدان آئنسٹائن نے پیش کیا تھا، حالانکہ ایٹم کا تصور بہت پرانا ہے۔ یونانی زبان میں ’ایٹم‘ کا مطلب ہے ’ناقابل تقسیم‘، کیونکہ قدیم دور میں سمجھا جاتا تھا کہ یہ کسی بھی مادے کا سب سے چھوٹا حصہ ہے، جسے مزید تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن سائنس نے اس تصور کو غلط ثابت کر دیا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ ایٹم کے اندر بھی ایک حیرت انگیز دنیا موجود ہے۔ ایٹم کچھ حد تک ہمارے نظامِ شمسی سے مشابہ ہے۔ اس کے مرکز میں ایک نیوکلئیس ہوتا ہے، جس میں پروٹان اور نیوٹران موجود ہوتے ہیں، جبکہ الیکٹران سیاروں کی طرح اس کے گرد گردش کرتے ہیں۔ سائنس دانوں نے ایٹم کے مزید چھوٹے اجزاء کو دریافت کیا، مگر ’ایٹم‘ کی اصطلاح کو برقرار رکھا۔ ایٹم مل کر مالیکیول بناتے ہیں۔ ایک مالیکیول ایک یا ایک سے زائد ایٹموں پر مشتمل ہوتا ہے۔ مثلاً پانی کا مالیکیول دو ہائیڈروجن اور ایک آکسیجن ایٹم سے مل کر بنتا ہے۔ اسی طرح کھانے کے نمک کا مالیکیول سوڈیم اور کلورین ایٹم پر مشتمل ہوتا ہے۔ ...

سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور کی 9 ماہ بعد زمین پر واپسی، صحت کے نئے چیلنجز کا سامنا

امریکی خلا باز سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور 9 ماہ کے طویل خلائی مشن کے بعد زمین پر بحفاظت واپس آ گئے ہیں۔ یہ دونوں خلاباز 5 جون 2024 کو بوئنگ اسٹار لائنر کیپسول کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر پہنچے تھے۔ ان کا مشن دراصل 10 دن کا تھا لیکن کیپسول میں تکنیکی خرابیوں کے باعث انہیں طویل عرصہ خلا میں گزارنا پڑا۔ طویل عرصے تک مائیکرو گریوٹی میں رہنے کی وجہ سے سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور کو صحت کے مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ ناسا کے سابق خلا باز لیرو چیو کے مطابق، خلا میں زیادہ دیر تک رہنے کی وجہ سے خلابازوں کو ’بچوں کی طرح کے پاؤں‘ (بیبی فیٹ) کا تجربہ ہوتا ہے، جس میں پیروں کے تلووں کی موٹی جلد ختم ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، زمین پر واپس آنے پر چکر آنا یا متلی جیسے مضر اثرات بھی عام ہیں۔ خلاباز ٹیری ورٹس کے مطابق، خلا سے واپسی پر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے فلو ہو رہا ہو، اور توازن برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے۔ مائیکرو گریوٹی میں خلاباز تیرتے رہتے ہیں، جس کی وجہ سے پیروں پر دباؤ نہیں پڑتا، اور ایڑیوں کی موٹی جلد وقت کے ساتھ نرم ہو جاتی ہے۔ زمین پر واپس آ کر، فوری طور پر کشش ثقل کا احساس ...

پانی کی عجیب داستان اور گلوبل وارمنگ... وصی حیدر

برف پانی پر کیوں تیرتی ہے؟ اس کا آسان سا جواب یہ ہے کہ برف پانی سے ہلکی ہے، یعنی اس کا ڈینس (کثافت) کم ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کے ہر وہ چیز جو پانی سے کم ڈینس والی ہوگی، وہ پانی میں تیرے گی۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ لوہا اور اسٹیل کا ڈینس پانی سے بہت زیادہ ہوتا ہے، پھر بھی لوہے یا اسٹیل سے تیار پانی کا جہاز پانی میں خوب تیرتا ہے۔ اس سے یہ معلوم ہوا کہ اگر مکمل شئے کی کثافت پانی سے کم ہو تو وہ پانی میں تیرنے لگے گی چاہے اس کا کچھ حصّہ اسٹیل یا کسی اور بھاری چیز سے کیوں نہ تیار ہوا ہو۔ لوہے سے بنا پانی کا جہاز پورا لوہے کا نہیں ہوتا۔ اس کے نیچے کا حصّہ ’Hull‘ خالی ہوتا ہے، جس میں صرف ہوا ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے پورے جہاز کی کثافت پانی سے کم ہو جاتی ہے۔ آپ بازار سے گھر کے لیے اگر ایک تربوز لائیں تو وہ آپ کو بہت بھاری لگتا ہے۔ لیکن اگر آپ تربوز کو پانی میں ڈالیں تو وہ تیرتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ پانی سے ہلکا یا کم کثافت والا ہے۔ ایک اور بھاری چیز جو سب نے دیکھی ہوگی، وہ ہے کسی پرانے درخت کا کٹا ہوا تنا (ڈنڈی)۔ وہ بھاری ہوتا ہے، لیکن اس کو بھی اگر پانی میں ڈالیں تو وہ  ت...

ہارورڈ کے سائنسداں نے ریاضی کے فارمولہ سے اللہ کے وجود کو کیا ثابت!

اکثر لوگوں کو یہی کہتے سنا جاتا ہے کہ ریاضی اور مذہب میں کوئی کنکشن نہیں ہے۔ سائنس اور مذہب کو بھی لوگ آپس میں غیر منسلک قرار دیتے رہے ہیں۔ لیکن کیا آپ اس بات کا تصور کر سکتے ہیں کہ ایک سائنسداں نے ریاضی کے فارمولہ سے اللہ کے وجود کو ثابت کیا ہے۔ یہ حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا ہے ہارورڈ کے سائنسداں ڈاکٹر وِلی سون نے۔ ڈاکٹر سون کے مطابق ریاضی کا ایک فارمولہ بتاتا ہے کہ حقیقی معنوں میں کوئی ہے جس نے اس کائنات کو انتہائی منظم طریقے سے بنایا ہے۔ ایک نیوز پورٹل پر شائع رپورٹ کے مطابق سائنسداں ڈاکٹر وِلی سون نے ٹکر کارلسن نیٹورک میں بات کی۔ اس دوران انھوں نے فائن ٹیوننگ دلیل پر بحث کی۔ یہ فائن ٹیوننگ دلیل بتاتی ہے کہ کائنات لوگوں کے لیے زندگی گزارنے کے مقصد سے انتہائی منظم انداز میں ڈیزائن کی گئی ہے، اور یہ محض اتفاق نہیں ہو سکتا۔ ڈاکٹر سون نے اپنے عمل میں ’فائن ٹیوننگ دلیل‘ کا استعمال ضرور کیا ہے، لیکن سب سے پہلے کیمبرج کے ریاضی داں پال ڈیراک کے مجوزہ فارمولہ نے اس بات پر روشنی ڈالی تھی۔ ریاضی سے خدا کے ہونے کا اشار ملتا ہے، اس بات کو ثابت کرنے کے لیے ڈاکٹر سون نے 1963 کے ڈیراک کے الفا...

اسپیس ایکس کے اسٹارشپ کی آٹھویں ٹیسٹ پرواز ناکام، لانچ کے چند منٹ بعد ہوا تباہ

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کو جمعرات کو اپنے میگا راکٹ اسٹارشپ کی آٹھویں آزمائشی پرواز کے دوران ایک اور دھچکا لگا۔ لانچ کے چند منٹ بعد ہی اسٹارشپ سے رابطہ منقطع ہو گیا، جس کے نتیجے میں راکٹ آسمان میں ہی تباہ ہو گیا۔ کمپنی کے براہ راست نشریاتی فیڈ میں دکھایا گیا کہ انجن بند ہونے کے بعد اسٹارشپ قابو سے باہر ہو گیا اور پھٹ گیا۔ لانچ کے کچھ ہی دیر بعد، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں جنوبی فلوریڈا اور بہاماس کے قریب آسمان میں آگ کے شعلوں کی صورت میں ملبہ گرتے دیکھا گیا۔ تاہم، اسپیس ایکس نے اس مشن کو مکمل طور پر ناکام قرار نہیں دیا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس دوران سپر ہیوی بوسٹر نے کامیابی سے کام کیا اور قیمتی ڈیٹا حاصل ہوا، جو مستقبل میں اس نظام کی بہتری کے لیے استعمال ہوگا۔ اسپیس ایکس نے 7 مارچ کو ٹیکساس کے بوکا چیکا میں اپنے لانچ پیڈ سے اسٹارشپ کو لانچ کیا۔ ابتدائی طور پر سب کچھ معمول کے مطابق رہا اور سپر ہیوی بوسٹر نے کامیابی سے اپنا کام انجام دیا۔ لانچ کے بعد بوسٹر نے اسٹارشپ سے خود کو الگ کر لیا اور کمپنی کے مطابق، وہ متوقع طریقے سے سمندر میں جا گرا۔ کمپنی نے اس حصے کو کامیا...

How to Learn Urdu Fast: A Complete Beginner’s Guide

  Are you looking to learn Urdu quickly and efficiently? Whether you’re learning Urdu for travel, work, or personal interest, mastering this beautiful language can open doors to a rich culture, literature, and amazing conversations . In this ultimate guide , we’ll walk you through the best strategies, resources, and tips to help you speak, read, and write Urdu fluently in no time! Why Should You Learn Urdu? Urdu is spoken by over 230 million people worldwide , mainly in Pakistan, India, and the Middle East . It’s a poetic and expressive language with deep cultural significance. Here are some reasons why learning Urdu is a great choice: ✔ Global Reach: Spoken in Pakistan, India, UAE, UK, USA, and Canada . ✔ Cultural Appreciation: Helps you enjoy Pakistani dramas, Bollywood movies, and Urdu poetry . ✔ Business & Travel: If you’re traveling or doing business in South Asia, Urdu will be a valuable skill. ✔ Easy for Hindi Speakers: If you know Hindi , you already understand ...