- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
ہندوستانی خلائی تحقیقاتی ادارہ (اسرو) بدھ کے روز ایک تاریخی تجارتی خلائی مشن انجام دینے جا رہا ہے، جس کے تحت دنیا کا اب تک کا سب سے بھاری تجارتی مواصلاتی سیٹلائٹ خلا میں بھیجا جائے گا۔ اس مشن کے لیے بھاری لفٹ راکٹ ایل وی ایم 3-ایم6 کی لانچ کے سلسلے میں الٹی گنتی منگل کی صبح تقریباً 8 بج کر 55 منٹ پر شروع کر دی گئی ہے۔ ادارے کے مطابق، یہ راکٹ بدھ کی صبح 8 بج کر 24 منٹ پر آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا میں واقع دوسرے لانچ پیڈ سے روانہ ہوگا۔ لانچ کے تقریباً 16 منٹ بعد سیٹلائٹ کو زمین کے نچلے فضائی مدار میں کامیابی کے ساتھ نصب کر دیا جائے گا۔ یہ سیٹلائٹ وزن اور جسامت کے اعتبار سے اب تک نچلے فضائی مدار میں بھیجا جانے والا سب سے بڑا تجارتی مواصلاتی سیٹلائٹ ہوگا۔ لانچ ہونے والا یہ سیٹلائٹ نئی نسل کے مواصلاتی سیٹلائٹس کا حصہ ہے، جن کا مقصد خلا سے براہِ راست عام موبائل فونز کو سیلولر براڈبینڈ سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس نظام کے ذریعے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بھی ویڈیو کالنگ، انٹرنیٹ استعمال اور تیز رفتار موبائل رابطہ ممکن ہو سکے گا اور اس کے لیے کسی خصوصی آلے یا اضافی ہارڈویئر کی ضرورت نہیں ...