نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

حکومت کا نیا اسپیم ٹریکنگ سسٹم، فرضی بین الاقوامی کالز کو کرے گا بلاک

نئی دہلی: حکومت ہند نے ایک نیا اسپیم ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا ہے جو ہندوستانی نمبروں کے طور پر ظاہر ہونے والی ان کمینگ بین الاقوامی کالز کی شناخت کر کے انہیں بلاک کر سکتا ہے۔ اس سسٹم کا نام 'انٹرنیشنل ان کمینگ اسپوفڈ کالز پریوینشن سسٹم' ہے، جسے ٹیلی کام کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے پیش کیا ہے۔ سائبر مجرم ایک نئے طریقۂ واردات میں بین الاقوامی کالز کو ہندوستان کے مقامی نمبر (+91 سے شروع ہونے والا) کے طور پر ظاہر کرتے ہیں۔ کالنگ لائن آئیڈینٹیٹی (سی ایل آئی) کے تحت فون نمبر کا ظاہر ہونا ضروری ہے، مگر مجرم سی ایل آئی میں ہیر پھیر کر کے کال کو ہندوستان سے آئی ہوئی کال کی شکل میں دکھاتے ہیں، حالانکہ حقیقت میں یہ کال ہندوستان کے باہر سے کی جا رہی ہوتی ہے۔ سائبر مجرم اس طرح کے فرضی مقامی نمبر سے متاثرہ شخص کا اعتماد جیتتے ہیں اور پھر مالی دھوکہ دہی یا دوسرے خطرناک مقاصد کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ سرکاری اہلکار، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے افسر یا متاثرہ شخص کے خاندان کا رکن بن کر پیسہ یا ذاتی ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کئی مرتبہ یہ مجرم متاثرہ شخص پر غیر قانونی سرگرمی...

عالمی آبی چکر میں عدم توازن

زمین پر زندگی کے لیے پانی ایک لازمی ضرورت ہے اور پانی ہمیشہ حرکت میں رہتا ہے۔ واٹر سائیکل یا آبی چکر زمین کےاندر اور ماحول میں پانی کی حرکت ہے اور اس میں پانی کے بخارات اور ورن (بارش) جیسے عمل شامل ہیں۔ آج ہونے والی بارش شاید دنوں پہلے کسی دور دراز سمندر کاپانی رہی ہو ۔ اور ہو سکتا ہے کہ کسی دریا کا پانی کسی اونچے پہاڑ کی چوٹی پر برف کی شکل میں رہا ہو۔ پانی فضا میں، زمین پر، سمندر میں اور زیر زمین ہے۔ یہ واٹر سائیکل کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتا ہے، جو موسمیاتی تبدیلیوں اور عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ بدل رہا ہے۔ عالمی درجہ حرارت میں اضافے سے بخارات کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے۔ زیادہ بخارات اوسطاً زیادہ بارش کا سبب بنتے ہیں، اور اس صدی کے دوران آب و ہوا کے گرم ہونے پر ان کے اثرات میں اضافہ متوقع ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کا مطلب دنیا کے مختلف خطوں میں موسم کا بدلنا ہے۔ یہ زیادہ شدید موسمی واقعات کا باعث بن رہا ہے جس کے اثرات انسانی صحت پر پڑ سکتے ہیں، پینے کے صاف پانی، خوراک اور پناہ گاہ تک رسائی اور گرمی، خشک سالی یا سیلاب سے نمٹنے کی لوگوں کی صلاحیت کو متاثر کرسکتا ہے۔ زی...

زمین سے ٹکرایا شمسی طوفان، امریکی ایجنسیاں پریشان، بلیک آؤٹ کا خطرہ

لاس اینجلس: یو ایس نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (این او اے اے) کے مطابق جمعرات کو ایک طاقتور شمسی طوفان زمین سے ٹکرا گیا۔ ایجنسیوں کو خدشہ ہے کہ یہ سمندری طوفان ہیلن اور ملٹن سے نمٹنے کے لیے کی جا رہی کوششوں میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔ این او اے اے کے اسپیس ویدر پریڈکشن سینٹر (ایس ڈبلیو پی سی) کے مطابق، منگل کی شام کو سورج سے کورونل ماس ایجیکشن (سی ایم ای) پھوٹ پڑا اور جمعرات کی صبح 11:15 (ای ایس ٹی) پر تقریباً 1.5 ملین میل فی گھنٹہ (2.4 ملین کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے زمین پر پہنچا۔ نیوز ایجنسی نے ایس ڈبلیو پی سی کے حوالے سے بتایا کہ طوفان جی-4 (شدید) سطح پر پہنچ گیا۔ اسے جی-4 جیو میگنیٹک اسٹارم واچ کے طور پر درجہ بند کیا گیا ہے۔ جمعرات اور جمعہ کو جی-4 یا اس سے زیادہ جیو میگنیٹک اسٹارم واچ فعال رہا۔ ایس ڈبلیو پی سی جیو میگنیٹک طوفان کے حالات کے بارے میں انتباہات جاری کرتا ہے۔ این او اے اے کے مطابق، یہ طوفان ہیلن اور ملٹن سمندری طوفانوں کے لیے جاری بحالی کی کوششوں پر منفی اثر ڈال سکتا ہے، جس میں ریڈیو بلیک آؤٹ، پاور گرڈ پر دباؤ، اور جی پی ایس سروسز کی تنزلی شامل ہیں۔ سی ا...

بیرون ملک جانے کے بعد 30 ہزار ہندوستانی ’سائبر غلامی‘ کا شکار، زیادہ تر کا پنجاب، مہاراشٹر اور تمل ناڈو سے تعلق

نئی دہلی: سائبر فراڈ کے حوالے سے ایک بڑی معلومات سامنے آئی ہے، سیاحتی ویزا پر گئے تقریباً 30 ہزار ہندوستانی واپس نہیں آئے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان لوگوں کو ’سائبر غلام‘ بنایا گیا ہے اور ان پر دباؤ ڈال کر سائبر جرائم کیے جا رہے ہیں۔ وزارت داخلہ کے تحت کام کرنے والے بیورو آف امیگریشن (بی او آئی) نے ایک ڈیٹا تیار کیا، جس کے مطابق جنوری 2022 سے مئی 2024 کے درمیان 73138 لوگوں نے ہندوستان سے وزیٹر ویزے پر کمبوڈیا، تھائی لینڈ، میانمار اور ویتنام کا سفر کیا۔ ان میں سے 29466 ابھی تک ہندوستانی واپس نہیں آئے ہیں۔ اس میں 20-39 سال کی عمر کے لوگوں کی تعداد تقریباً نصف یعنی 17115 ہے۔ یہ اطلاع انڈین ایکسپریس کی رپورٹ سے ملی ہے۔ اس میں 90 فیصد لوگ مرد ہیں۔ ہندوستان واپس نہ آنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب (3667)، مہاراشٹر (3233) اور تمل ناڈو ریاست (3124) سے ہے۔ دوسری ریاستوں سے جانے والوں کی تعداد کافی کم ہے۔ اطلاعات کے مطابق شبہ ہے کہ ان لوگوں پر ہندوستان میں رہنے والے لوگوں کے ساتھ سائبر فراڈ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ ان لوگوں کو نوکریوں کا لالچ دے کر سائبر غلام بنایا گیا ہے۔ سائ...

سنیتا ولیمز کی زمین پر واپسی: ناسا اور اسپیس ایکس کا مشن خلا کی جانب روانہ

امریکہ کی نیشنل ایرو ناٹکس اور اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) اور اسپیس ایکس نے اپنے جدید مشن کے تحت ہندوستانی نژاد خلاباز سنیتا ولیمز اور ان کے ساتھی بوچ وِلْمور کو زمین پر واپس لانے کے لیے کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ ہو گیا۔ یہ مشن 29 ستمبر 2024 کو فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے لانچ کیا گیا۔ اس مشن کا مقصد دونوں خلابازوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے واپس لانا ہے۔ خیال رہے کہ سنیتا ولیمز کو خلا میں جانے والی ہندوستانی نژاد دوسری امریکی خلاباز کے طور پر جانا جاتا ہے۔ انہوں نے ہمیشہ ہندوستانی ثقافت کو اپنے مشنز میں شامل کیا ہے۔ 2006 میں جب وہ آئی ایس ایس گئیں تو ان کے ساتھ بھگوت گیتا کا ایک نسخہ بھی تھا۔ مشن کے دوران، ناسا نے ایک بیان میں کہا کہ ’’اسپیس ایکس ڈریگن خلا بازوں کو آئی ایس کی طرف لے جا رہا ہے۔ نیا عملہ پانچ ماہ کے سائنسی مشن کے لیے وہاں پہنچے گا۔‘‘ اس مشن میں ناسا کے خلاباز نک ہیگ اور روس کے خلا باز الیگزینڈر گوربونوف شامل ہیں، جو کہ اسٹیشن پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پہلے، سنیتا اور بوچ وِلْمور کا سفر ایک اور خلا بازوں کی ٹیم کے ساتھ ہوا تھا،...

حساس ڈیٹا افشا کرنے پر حکومت کی کارروائی، متعدد ویب سائٹس بلاک کر دی گئیں

مرکزی حکومت نے شہریوں کا حساس ڈیٹا جیسے آدھار اور پین کی تفصیلات ظاہر کرنے پر متعدد ویب سائٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں بلاک کر دیا ہے۔ آئی ٹی کی وزارت نے اس اقدام کی تصدیق کی ہے کہ کچھ پورٹلز نے شہریوں کا نجی ڈیٹا عام کر دیا تھا، جس پر کاروائی کے طور پر ان ویب سائٹس کو بلاک کیا گیا۔ حساس معلومات کا افشا ایک سنگین مسئلہ ہے جو ڈیٹا کی حفاظت اور شہریوں کی پرائیویسی کے خلاف ہے۔ یونیک آئیڈینٹیفکیشن اتھارٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی) نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی، جس میں آدھار ایکٹ 2016 کی دفعہ 29(4) کے تحت ان ویب سائٹس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق، کسی بھی شخص کی آدھار معلومات کو عام طور پر ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے کہا ہے کہ ان ویب سائٹس کی سیکورٹی خامیوں کا انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سرٹ-ان) نے تجزیہ کیا اور نشاندہی کی کہ ان ویب سائٹس میں سیکورٹی کی کئی خامیاں ہیں۔ ان خامیوں کو دور کرنے کے لیے ویب سائٹس کے مالکان کو رہنمائی فراہم کی گئی تاکہ وہ اپنے انفراسٹرکچر میں بہتری لائیں۔ ساتھ ہی سائبر ایجنسیز کی طرف سے ت...

ٹراپیکل طوفان کی وجہ سے ناسا کے اسپیس ایکس کرو 9 مشن کی لانچنگ میں تاخیر

امریکہ کی خلائی ایجنسی ناسا اور اسپیس ایکس نے اپنے نئے ’کرو 9‘ مشن کی لانچنگ میں تاخیر کا اعلان کیا ہے، جس کی اصل تاریخ 26 ستمبر تھی۔ یہ تاخیر ٹراپیکل طوفان ’ہیلین‘ کے پیش نظر کی گئی ہے، جو فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارش کا سبب بن سکتا ہے۔ ناسا اور اسپیس ایکس کی جانب سے یہ لانچ اب ہفتہ، 28 ستمبر کو دوپہر 1:17 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس مشن میں ناسا کے خلاباز نک ہیگ اور روسکوسموس کے الیگزینڈر گوربونوف شامل ہیں، جو اسپیس ایکس کے ڈریگن اسپیس کرافٹ کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے پانچ ماہ کے سفر پر روانہ ہوں گے۔ یہ پرواز ناسا کے کمرشل کرو پروگرام کے تحت اسپیس ایکس کے ساتھ نویں روٹیشن فلائٹ ہے، جس کا مقصد خلا میں انسانی مشن کو مزید مستحکم بنانا ہے۔ طوفان ’ہیلین‘ جو خلیج میکسیکو سے گزر رہا ہے، فلوریڈا کے مشرقی ساحل کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس طوفان کے باعث وہاں تیز ہوائیں اور شدید بارشوں کا خطرہ ہے، جس کی وجہ سے لانچنگ کے دوران محفوظ حالات کو یقینی بنانے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ ناسا اور اسپیس ایکس کے مطابق لانچنگ کی مکمل تیاری پہلے ہی کر لی گئی تھی لیکن احتی...

ہندوستان میں آئی فون 16 سیریز کی فروخت کا آغاز، ایپل اسٹوروں کے باہر خریداروں کا ہجوم

ممبئی: مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آج سے ہندوستان میں اپنی نئی آئی فون 16 سیریز کی فروخت شروع کر دی ہے۔ یہ سیریز 9 ستمبر 2024 کو کمپنی کے سالانہ ایونٹ ’اِٹس گلو ٹائم‘ میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی خصوصیات کے ساتھ متعارف کروائی گئی تھی۔ ممبئی کے بی کے سی (باندرا کرلا کمپلیکس) میں واقع اسٹور پر فروخت کے آغاز سے پہلے ہی خریداروں کی لمبی قطاریں لگ چکی تھیں اور کئی لوگ اسٹور کے کھلنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی لوگ آئی فون 16 کے لیے پرجوش ہیں اور اسے خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسٹور کھلنے سے قبل لوگ قطاروں میں کھڑے تھے اور کچھ دوڑتے ہوئے بھی دیکھے گئے، جیسا کہ پچھلے سال آئی فون 15 کی لانچنگ کے وقت ہوا تھا۔ ایک صارف، اُجول شاہ، نے کہا، ’’میں گزشتہ 21 گھنٹوں سے قطار میں کھڑا ہوں۔ میں کل صبح 11 بجے یہاں پہنچا تھا اور آج صبح 8 بجے اسٹور میں داخل ہونے والا پہلا شخص ہوں گا۔ میں اس فون کے لیے بہت پرجوش ہوں اور اس کے لیے ممبئی کا ماحول بھی بالکل نیا ہے۔‘‘ ایپل نے اس بار آئی فون 16 سیریز میں چار نئے فونز لانچ کیے ہیں، جن میں ڈیزائن اور خصوصیات کے لحاظ سے کئی تبدیلیا...

تجارتی خلائی صنعت: کامیاب نجی اسپیس واک

اسپیس ایکس کے پولارس ڈان مشن نے 12 ستمبر کو پہلی نجی اسپیس واک کے ساتھ تاریخ رقم کی جب دو خلابازوں نے اسپیس ایکس ڈریگن کیپسول سے باہر نکل کر دنیا کی پہلی نجی اسپیس واک کی۔ ٹیک صنعتکار جیرڈ آئزاک مین اور اسپیس ایکس انجینئر سارہ گیلس نے اسپیس واک کرنے والی پہلی شہری جوڑی بن کر تاریخ رقم کی۔ آئزاک مین نے اسپیس ایکس کے بالکل نئے اسپیس سوٹ کی جانچ کرنے کے لیے ایلون مسک کی کمپنی کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔ ناسا نے اسے تجارتی خلائی صنعت کے لیے 'ایک بڑی چھلانگ' کے طور پر سراہا ہے۔ کمرشل اسپیس واک اس پانچ روزہ پرواز کا بنیادی مرکز تھا جس کی مالی اعانت جیرڈ آئزاک مین اور ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے کی ہے، اور سالوں کی ترقیاتی کوششوں کا نتیجہ ہے جو مریخ اور دیگر سیاروں کو آباد کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ زمین سے سیکڑوں میل کی بلندی پر اس جرات مندانہ کوشش کے دوران آئزاک مین اور ان کا عملہ اس وقت تک انتظار کرتا رہا جب تک کہ ان کا کیپسول ہیچ (دروازہ) کھولنے سے پہلے ڈی پریشرائز نہ ہو جائے۔ اس طرح، آئزاک مین اسپیس واکرز کے ایک چھوٹے سے ایلیٹ گروپ میں شامل ہونے والے پہلے شخص بن گئے جس میں...

زمین سے 400 کلومیٹر دور خلا میں سنیتا ولیمز کی پریس کانفرنس، واپسی میں تاخیر پر کہا - 'اس پیشے میں ایسا ہی ہوتا ہے’

خلا بازوں سنیتا ولیمز اور بُچ ولمور نے حال ہی میں 420 کلومیٹر کی بلندی پر واقع خلائی اسٹیشن سے ایک اہم پریس کانفرنس کی۔ جس میں انہوں نے اپنے حالیہ مشن اور بوئنگ کیپسول کی واپسی میں تاخیر کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا۔ ولیمز اور ولمور دونوں ہی اس وقت خلا میں موجود ہیں اور ان کا مشن ابھی جاری ہے۔ سنیتا ولیمز نے پریس کانفرنس کے دوران اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’اس مقام پر مجھے خوشی ملتی ہے۔ مجھے یہاں خلا میں رہنا بہت پسند ہے، اور یہ میری پسندیدہ جگہوں میں سے ایک ہے۔‘‘ انہوں نے اپنے حالیہ مشن کے دوران دو مختلف خلا بازی کی گاڑیوں میں پرواز کرنے کے اپنے تجربات پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا، ’’ہم ٹیسٹر ہیں، یہی ہمارا کام ہے اور ہم نے اس کا بھرپور لطف اٹھایا ہے۔‘‘ پریس کانفرنس میں ولیمز نے وضاحت کی کہ بوئنگ کے اسٹار لائنر کیپسول کی واپسی میں تاخیر کی وجہ سے انہیں کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کیپسول، جو کہ جون میں بین الاقوامی خلا اسٹیشن تک پہنچا تھا، کی واپسی میں تکنیکی مسائل کے باعث تاخیر ہوئی۔ ناسا نے فیصلہ کیا کہ کیپسول میں موجود خلابازوں کی واپسی کو محفوظ بنانے کے لئ...

ٹیلی گرام: اظہار کی آزادی بمقابلہ قانون کا نفاذ

ٹیلی گرام ایپ کے بانی، 39 سالہ پاول دوروف کو 24 اگست کو پیرس کے بورجٹ ہوائی اڈے پر ٹیلی گرام پر اعتدال (موڈریشن) کی کمی سے متعلق وارنٹ پر حراست میں لیا گیا تھا۔ ان سے بہت سارے جرائم سے متعلق الزامات کے تحت تفتیش کی جا رہی ہے، بشمول ان الزامات کہ ان کا پلیٹ فارم (ٹیلی گرام) فراڈ کرنے والوں، منشیات کے اسمگلروں اور چائلڈ پورنوگرافی پھیلانے والے لوگوں کی مدد کرنے میں ملوث ہے۔ ٹیلی گرام اور اس کے مواد میں اعتدال کی کمی، دہشت گرد گروپوں اور انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے استعمال کے لیے بھی جانچ کی زد میں ہے۔ دوروف کی حراست نے ایپ فراہم کرنے والوں کی مجرمانہ ذمہ داری پر روشنی ڈالی ہے اور اس بحث کو ہوا دی ہے کہ آزادی اظہار کہاں ختم ہوتی ہے اور قانون کا نفاذ کہاں سے شروع ہوتا ہے۔ ان کی گرفتاری نے یوکرین اور روس دونوں ممالک میں خاص تشویش پیدا کر دی ہے، جہاں ٹیلی گرام انتہائی مقبول ایپ ہے اور روس یوکرین جنگ کے دوران فوجی اہلکاروں اور شہریوں کے درمیان رابطے کا ایک اہم ذریعہ بن گئی ہے۔ خلا میں پھنسی سنیتا ولیمس زمین پر کب واپس آئیں گی؟ خلائی ایجنسی 'ناسا' نے دی اہم جانکاری دوروف ...