نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

امریکی محققین نے تیار کیا نیا اے آئی ٹول، برڈ فلو کے ممکنہ مریضوں کی تیز شناخت کرنے میں مددگار

امریکی محققین نے ایک نیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹول تیار کیا ہے، جو برڈ فلو (ایچ4این1 وائرس) کے خطرے سے دوچار مریضوں کی تیز اور مؤثر شناخت کر سکتا ہے۔ اس جدید ماڈل کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اسپتالوں کے الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ (ای ایم آر) میں موجود ڈاکٹرز کے نوٹس کا تجزیہ کرتا ہے اور مریضوں کے علامات کی بنیاد پر خطرے کا تعین کرتا ہے۔ یہ اے آئی سسٹم مریضوں کے عام فلو جیسی علامات جیسے کھانسی، بخار، نزلہ، ناک بند ہونا اور آنکھوں کی سرخی کو پہچاننے کے بعد یہ بھی دیکھتا ہے کہ آیا مریض حال ہی میں ایسی جگہ یا سرگرمی سے وابستہ رہا ہے جہاں برڈ فلو کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ مثال کے طور پر پولٹری فارم، مرغیوں کے درمیان کام کرنے والے مقامات یا مویشیوں والے کھیت۔ اگر خطرہ پایا جائے تو مریض کو ’ہائی رسک‘ کیس کے طور پر نشان زد کر دیا جاتا ہے۔ یہ تحقیق معروف جریدے کلینیکل انفیکشیس ڈیزیز میں شائع ہوئی ہے۔ محققین نے 2024 کے دوران امریکہ کے اسپتالوں کے 13,494 مریضوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جن میں تیز بخار، کھانسی اور آنکھوں کی سوجن جیسی علامات پائی گئی تھیں۔ اے آئی ٹول نے ان میں سے 76 مریضوں کو ممکنہ طور پ...

ہندوستان کی ’ویدر وومین‘ انا منی، جنہیں فزکس نہ ملا تو موسمیات میں انقلاب برپا کر دیا!

ریاستِ تروانکور (موجودہ کیرالہ) میں 23 اگست 1918 کو پیدا ہونے والی انا منی کا شمار ان خواتین سائنس دانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے وژن اور انتھک محنت سے ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔ آج ہندوستان کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جو دنیا کو درست اور فوری موسم کی پیش گوئی فراہم کرتے ہیں۔ یہ کارنامہ برسوں کی تحقیق اور کوششوں کا نتیجہ ہے جس میں انا منی کا کردار نمایاں ہے۔ انہیں بجا طور پر ’ویدر وومین آف انڈیا‘ کہا جاتا ہے۔ بچپن ہی سے انا منی کو کتابوں سے خاص شغف تھا۔ محض بارہ برس کی عمر تک وہ اپنے علاقے کے پبلک لائبریری کی تقریباً تمام کتابیں پڑھ چکی تھیں۔ ہائی اسکول کے بعد انہوں نے ویمنز کرسچن کالج سے انٹرمیڈیٹ سائنس اور پھر مدراس کے پریسیڈنسی کالج سے فزکس اور کیمسٹری میں آنرز کے ساتھ بی ایس سی مکمل کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کا اصل خواب میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنا تھا لیکن حالات نے رخ بدلا اور وہ فزکس میں آ گئیں، جس میں وہ غیر معمولی صلاحیت رکھتی تھیں۔ انا منی کو 1940 میں گریجویشن مکمل کرنے کے بعد انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، بنگلور میں اسکالرشپ ملی، جہاں انہوں نے نوبل انعام یافتہ سائنس داں سی ...

زمین کا مشاہدہ کرنے والا سٹیلائٹ نسار کامیابی کے ساتھ مدار میں نصب

ہندوستان-امریکہ خلائی سفارت کاری میں اہم سنگ میل کے تحت، ہندوستان کے جی ایس ایل وی-F16 راکٹ نے نسار سٹیلائٹ کو کامیابی کے ساتھ مدار میں پہنچا دیا، جو کہ ناسا اور اسرو کے ذریعہ مشترکہ طور پر تیار کیا گیا پہلا زمینی مشاہداتی سیٹلائٹ ہے ۔جی ایس ایل وی-F16 راکٹ نے 2,392 کلوگرام وزنی نسار سٹیلائٹ کے ساتھ شام 5.40 بجے آندھرا پردیش کے راکٹ پورٹ کے دوسرے لانچ پیڈ سے اڑان بھری اور 19 منٹ کی پرواز کے بعد، راکٹ نے سٹیلائٹ کو خط استواء سے 98.405 ڈگری کے جھکاؤ کے ساتھ شمسی قطبی مدارمیں 743 کلومیٹر پر نصب کیا۔ سٹیلائٹ مدار میں پہنچنے کے بعد اسرو نے کہا کہ " نسار سٹیلائٹ الگ ہو گیا۔ جی ایس ایل وی-F16 کے نسار مشن کامیابی سے مکمل ہوا۔" اسرو نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، "راکٹ سے سیٹلائٹ کے الگ ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ ہر مرحلہ درستگی سے مکمل ہوا ہے۔ کرائیو اگنیشن اور کرائیو مرحلے میں کوئی خرابی نہیں دیکھی گئی۔" جی ایس ایل وی-F16 نے نثار کو اپنے مقررہ مدار میں نصب کردیا ہے۔" سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نثار سٹیلائٹ کی کامیاب لانچ پر خوشی کا اظہار کیا اور...

تلنگانہ میں زرعی انقلاب: ڈرونس کی تربیت سے دیہی خواتین کے خوابوں کو نئی پرواز

حیدرآباد: تلنگانہ کے زرعی علاقوں میں ایک خاموش انقلاب برپا ہو رہا ہے۔ زرعی شعبے میں ڈرونس کے استعمال نے جہاں کھیتی کے طریقوں کو بدل دیا ہے، وہیں اب یہ دیہی خواتین کے لیے خود روزگار کا مؤثر ذریعہ بھی بن رہے ہیں۔ ضلع کھمم میں درگا بائی مہلا وکاس کیندر نے دیہی خواتین کو ڈرون چلانے کی باقاعدہ تربیت دینا شروع کی ہے۔ اس پہل کا مقصد نہ صرف زراعت میں جدید ٹکنالوجی کو فروغ دینا ہے بلکہ خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانا بھی ہے۔ جیسے ہی تربیت کے لیے رجسٹریشن شروع ہوئی، بڑی تعداد میں خواتین نے دلچسپی ظاہر کی اور پہلے بیچ میں 40 خواتین کی تربیت کا آغاز کیا گیا۔ تربیت دہندہ سائی نریش بابو، جو کھمم گورنمنٹ آئی ٹی آئی میں اسسٹنٹ ٹریننگ آفیسر ہیں، نے حیدرآباد کی انڈیا ڈرون اکیڈمی سے ڈرون پائلٹ کا کورس کیا ہے اور ڈی جی سی اے کا باقاعدہ لائسنس رکھتے ہیں۔ وہ نہ صرف خواتین کو ڈرون اُڑانے کی تربیت دے رہے ہیں، بلکہ انہیں ہیگزا کاپٹر، کواڈ کاپٹر اور ملٹی کاپٹر جیسے ڈرونس کے تکنیکی پہلوؤں، بیٹریوں، سنسرز اور مرمت و دیکھ بھال کے طریقوں سے بھی روشناس کرا رہے ہیں۔ تربیت کا دائرہ زرعی ادویات کے اسپرے تک محد...

ایلون مسک کی کمپنی نیورالنک نے کمال کر دیا، مریض نے 20 سال کے فالج کے بعد اپنا نام خود لکھا

ایلون مسک کی نیورالنک کمپنی نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ کمپنی نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اس نے پہلی بار ایک ہی دن میں دو رضاکاروں کے دماغ میں برین کمپیوٹر انٹرفیس (بی سی آئی) لگایا ہے۔ اب دونوں مریض صحت یاب ہو رہے ہیں، جنہیں کمپنی نے P8 اور P9 کا نام دیا ہے۔ کمپنی نے ایکس پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا ہے کہ انہوں نے ایک ہی دن میں P8 اور P9 کی دو سرجری کامیابی سے مکمل کی ہیں۔ اندازہ ہے کہ نیورالنک کی مدد سے مفلوج افراد کو فائدہ ہوگا، وہ صرف اپنی سوچ کی طاقت سے کمپیوٹر کے کرسر کو حرکت دے سکتے ہیں۔ Hello World! My name Nick Wray and I am P8 (Telepath8) in the Neuralink trials! It has been such an honor and privilege to be a pioneer in the world of cybernetic enhancement. Today is day 3 of using the N1 Telepathy chip and I haven’t had this level of digital autonomy in… pic.twitter.com/Srmgksnn4y — Nick Wray (@Telepath_8) July 28, 2025 کمپنی کے اس اعلان کے بعد آڈری کریوز نے پوسٹ کیا ہے۔ ایکس پلیٹ فارم پر، آڈری کریوزنے پوسٹ کیا ہے کہ وہ P9 ہے، جس کے سر میں نیورلنگ چپ لگائی گئی ہے۔ Here ...

ایل ای ڈی انقلاب: روشنی، گرمی اور توانائی کی بچت کی سائنسی کہانی

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ روشنی اور گرمی کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ اور آخر کیوں پرانے ایڈیسن کے ایجاد کردہ بلب کی جگہ اب ایل ای ڈی بلب نے لے لی ہے؟ یہ صرف ٹیکنالوجی کی ترقی نہیں، بلکہ سائنس کے ایک دلچسپ اصول کی بنیاد پر ممکن ہوا ہے، جس کا تعلق درجہ حرارت، توانائی اور روشنی سے ہے۔ جب ہم کسی بھی چیز کو گرم کرتے ہیں تو وہ توانائی کا اخراج (ریڈی ایشن) کرتی ہے۔ اگر وہ شے بہت ٹھنڈی ہو، تو اس سے صرف ریڈیو ویوز یا مائیکرو ویوز خارج ہوں گی۔ چونکہ کائنات کا درجہ حرارت تقریباً 3 کیلون ہے، اس لیے اس سے صرف مائیکرو ویو اخراج ہوتا ہے، جو ہمیں بگ بینگ کے بعد باقی رہنے والے ریڈیشن کی صورت میں آج بھی ہر طرف سے موصول ہو رہا ہے۔ جیسے جیسے درجہ حرارت بڑھتا ہے، ویوز کی فریکوئنسی بڑھتی جاتی ہے اور ویو کی لمبائی کم ہوتی ہے۔ مثلاً، جب کوئی چیز کچھ حد تک گرم ہوتی ہے، تو اس سے انفراریڈ شعاعیں نکلتی ہیں۔ یہ شعاعیں ہمیں نظر تو نہیں آتیں لیکن ہم انہیں اپنی جلد سے گرمی کے احساس کی صورت میں محسوس کر سکتے ہیں۔ یہی انفراریڈ شعاعیں رات کے وقت جانوروں کو دیکھنے والے خصوصی چشموں میں استعمال ہوتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہ...

شبھانشو شکلا کی خلا سے کامیاب واپسی، ہندوستان کے لیے فخر کا لمحہ، لکھنؤ میں جشن

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں 18 دن کے سائنسی مشن کے بعد ہندوستانی خلانورد شبھانشو شکلا کی زمین پر محفوظ واپسی ہو گئی ہے۔ ان کی واپسی کی خبر سے ان کے آبائی شہر لکھنؤ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جہاں ان کے والد شمھو دیال شکلا اور خاندان کے دیگر افراد مسلسل پوجا پاٹھ اور دعاؤں میں مصروف تھے۔ شبھانشو کی واپسی منگل کے روز عمل میں آئی۔ واپسی سے قبل ان کے اہل خانہ نے خصوصی پوجا کر کے دعائیں کیں کہ شبھانشو بغیر کسی مشکل کے زمین پر واپس لوٹ آئیں۔ لکھنؤ کے تروینی نگر علاقے میں واقع ان کے آبائی مکان کو روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔ گھر کے باہر ان کے عرفی نام ’شکس‘ کے پوسٹر لگائے گئے ہیں اور ان کے استقبال کے لیے جشن کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ ان کی ماں آشا شکلا اور بہن سوچی شکلا مسلسل دوستوں، رشتہ داروں اور مبارکباد دینے والوں کی فون کالز سنبھال رہی ہیں۔ پی ٹی آئی ویڈیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شمبھو دیال شُکلا نے کہا، ’’یہ ہمارے خاندان کے لیے خوشی کا بہت بڑا دن ہے۔ ہم شبھانشو کی محفوظ لینڈنگ کے لیے مسلسل دعا کر رہے تھے۔ آج ہم بے حد خوش ہیں کہ وہ اپنا مشن کامیابی سے مکمل کر کے واپس آیا ہے۔‘‘ ان...

ریڈیو لہروں کی دریافت: ہرٹز کا غیرمعمولی تجربہ، جس نے سائنس کی دنیا ہلا دی

ریڈیو لہریں کس طرح دریافت ہوئیں اور ان کا میکسویل کی مساوات سے کیا تعلق ہے؟ اس کہانی کا آغاز ایک خاموش طبیعت کے نوجوان جرمن سائنسدان ہنرخ ہرٹز سے ہوتا ہے، جنہوں نے ہچکچاتے ہوئے ایک سائنسی مقابلے میں حصہ لیا اور دنیا کو ایک بڑی دریافت سے روشناس کرایا۔ یہ بات ہے سن 1879 کی، جب جرمنی کے ممتاز سائنسدان حرمین وان ہیلمہولٹز نے اعلان کیا کہ پروشین سائنس اکیڈمی کا سالانہ انعام اس شخص کو دیا جائے گا جو میکسویل کی الیکٹرو میگنیٹک تھیوری یا فیراڈے کے اصولوں کو تجرباتی طور پر ثابت کرے گا۔ ہیلمہولٹز کو یقین تھا کہ ان کے 22 سالہ شاگرد ہرٹز یہ چیلنج مکمل کر سکتے ہیں۔ شروع میں ہرٹز کو لگا کہ یہ کام مشکل ہے، مگر انہوں نے کئی سال اس موضوع پر گہری تحقیق کی۔ ان کی ڈائری میں کئی دن صرف یہی لکھا تھا کہ ’’میں جو کچھ سوچتا ہوں، وہ سب پہلے سے ہی معلوم ہے۔‘‘ 1885 کے اختتام پر انہوں نے لکھا، ’’اچھا ہوا کہ یہ سال ختم ہوا، امید ہے اگلا سال بہتر ہوگا۔‘‘ واقعی 1886 کا سال ان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا۔ انہوں نے ایک ایسا سرکٹ بنایا جس میں ہائی وولٹیج کی مدد سے بار بار اسپارک پیدا ہوتا تھا، تاکہ مسلسل ریڈیو ویوز بن س...

موسمیاتی تبدیلی: ریت، دھول کے طوفان سے نصف آبادی متاثر

دنیا کی تقریباً نصف آبادی دھول کی اس سطح کا سامنا کر رہی ہے جو عالمی ادارہ صحت کی حفاظت کی حد سے زیادہ ہے۔ اقوام متحدہ کی ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) کی ایک نئی رپورٹ بتاتی ہے کہ ریت اور مٹی کے طوفان موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے 'قبل از وقت اموات' کا باعث بن رہے ہیں، جس سے 150 ممالک میں 33 کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ 12 جولائی کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ریت اور دھول کے طوفانوں سے نمٹنے کا عالمی دن منایا اور 2025-2034 تک کے دس سالوں کو ریت اور دھول کے طوفانوں سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کی دہائی کے طور پر منسوب کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں اسمبلی صدر فلیمون یانگ نے کہا کہ موجودہ دور میں طوفان سب سے زیادہ نظر انداز کئے گئے لیکن اب وہ دور رس عالمی چیلنجوں میں سے ایک بن رہے ہیں۔ وہ آب و ہوا کی تبدیلی، زمین کے تنزلی اور غیر پائیدار طریقوں کے سبب رونما ہو رہے ہیں۔ ان طوفانوں کے سبب ہوا سے نکلنے والے ذرات سالانہ 70 لاکھ قبل از وقت اموات کا باعث بنتے ہیں اور سانس اور قلبی امراض کو جنم دیتے ہیں اور فصل کی پیداوار میں 25 فیصد تک کمی کرتے ہیں، جس سے بھوک اور ...

شبھانشو شکلا نے زمین کے لگائے 230 چکر، خلا میں کیے کئی کامیاب تجربے، جلد ہوگی آئی سی سی سے واپسی

 ایکسیوم-04 مشن کے تحت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) گئے ہندوستانی خلاباز شبھانشو شکلا جلد ہی زمین پر واپسی کر سکتے ہیں۔ ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے ان کے واپس آنے کی اطلاع دی ہے۔ اسرو کے مطابق شبھانشو 14 جولائی کو خلا سے واپسی کریں گے اور وہ 15 جولائی کو زمین پر پہنچ جائیں گے۔ شبھانشو کے ساتھ آئی ایس ایس میں گئے باقی 3 خلائی مسافر بھی اسپیس ایکس کے ڈریگن اسپیس کرافٹ سے واپس آئیں گے۔ اسرو نے سوشل میڈیا پر شبھانشو کی واپسی کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ آئی ایس ایس سے ڈریگن اسپیس کرافٹ کی اَن ڈاکنگ کے بعد سبھی خلائی مسافر امریکہ کے کیلیفورنیا کے پاس موجود ساحل پر 15 جولائی 2025 کو دوپہر 3 بجے (ہندوستانی وقت کے مطابق) پہنچیں گے۔ شبھانشو شکلا 14 دن کے مشن پر آئی سی سی کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ وہ آئی سی سی پر جانے والے پہلے ہندوستانی ہیں۔ وہیں ہندوستانی خلا باز ونگ کمانڈر راکیش شرما کے بعد وہ خلا میں جانے والے دوسرے ہندوستانی بن گئے ہیں۔ خلائی اسٹیشن میں شبھانشو نے کئی طرح کے تجربے بھی کیے ہیں۔ اس کی اطلاع دیتے ہوئے اسرو نے کہا کہ شبھاشنو شکلا نے ہندوستان کے ا...

آکسیجن کی کہانی: فطرت کا خاموش تحفہ اور ہماری بقا کی بنیاد

یہ مضمون آکسیجن سے متعلق کچھ ایسی باتوں پر روشنی ڈالے گا جو شاید ہر ایک کو معلوم نہ ہوں۔ یہ تو سب جانتے ہیں کہ آکسیجن ہماری سانس کے لیے ناگزیر ہے لیکن شاید یہ نہ معلوم ہو کہ ہماری سانس میں جانے والی ہوا کا بیشتر حصہ دراصل نائٹروجن پر مشتمل ہوتا ہے، جو ایک بے اثر گیس ہے۔ یہ گیس جسم میں داخل ہو کر بغیر کسی استعمال کے واپس خارج ہو جاتی ہے، جبکہ سانس کے ذریعے اندر جانے والی آکسیجن کا صرف 5 فیصد ہی جسم میں استعمال ہوتا ہے۔ نظامِ شمسی میں زمین واحد سیارہ ہے جس کے گرد ایسا فضائی غلاف ہے جو زندگی کے لیے موزوں ہے۔ اس فضا میں تقریباً 78 فیصد نائٹروجن، 21 فیصد آکسیجن اور صرف ایک فیصد دیگر گیسیں شامل ہیں۔ یعنی آکسیجن صرف فضا کا پانچواں حصہ ہے۔ زمین کی کشش ثقل کی وجہ سے یہ فضائی غلاف زمین کے گرد قائم ہے۔ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ غلاف لا متناہی ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ ہوا کا 99 فیصد حصہ زمین سے صرف 100 کلومیٹر کی بلندی تک محدود ہے۔ اس حد کو ’کرمان لائن‘ کہا جاتا ہے۔ اگر زمین کو ایک سنترے کے برابر مانا جائے تو فضائی غلاف صرف اس کے چھلکے کے برابر ہوگا۔ سورج کی روشنی میں پیڑ پودے کاربن ڈائی آکسائیڈ...