نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

ایپل کا ’آئی فون 14‘ سات ستمبر کو متعارف کرانے کا اعلان

امریکہ کی بڑی ٹیکنالوجی فرم ایپل نے اپنا نیا ’آئی فون‘ (آئی فون 14) 7 ستمبر کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ نئے آئی فونز مصروف موسم خزاں کا آغاز کریں گے جس میں متعدد نئے میکس، کم قیمت اور بیش قیمت آئی پیڈز اور ایپل واچز کے تین نئے ماڈل بھی شامل ہوں گے۔ ایپل ٹیکنالوجی کی صنعت کے لیے ایک غیر یقینی صورت حال میں اپنی فلیگ شپ مصنوعات کی جدید شکلیں متعارف کرارہی ہے۔ البتہ اس نے غیرمتزلزل معیشت میں اپنی معاصر کمپنیوں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے۔ آئی فون گذشتہ سہ ماہی میں نمایاں فروخت ہوا ہے اور کمپنی نے سپلائرز کو اشارہ دیا ہے کہ اس کی طلب میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ کمپنی اس تقریب کو آن لائن اسٹریم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ بجائے اس کے کہ وہ لوگوں کا اجتماع منعقد کرے، وہ کورونا وائرس کی وبا کے آغاز میں اپنائی گئی حکمتِ عملی کو جاری رکھے گی۔ بلوم برگ نیوز نے خبر دی ہے کہ ایپل کے ملازمین نے گذشتہ چند ہفتہ کے دوران میں نئی مصنوعات کی پیش کاری کے پروگرام کی ریکارڈنگ شروع کر دی ہے۔ کمپنی نے جون میں اپنی گذشتہ تقریب منعقد کی تھی۔ اس میں اس نے سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کے اگلے سیٹ آئی ...

آزادی کے 75 سال: نہرو کی سائنسی سوچ کا کمال، زمین سے آسمان تک ترقی... عمران خان

ہندوستان جب 15 اگست 1947 کو آزاد ہوا تو ہمیں بے شمار دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بھوک کا مسئلہ تھا، طبی سہولیات میسر نہیں تھیں، سڑکیں نہیں تھیں، نقل و حرکت کے وسائل نہیں تھےاور جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم و تربیت کے لئے ادارے بھی موجود نہیں تھے ۔سینکڑوں برسوں غیروں کی غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہندوستان کی باگڈور جب پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے سنبھالی تو انہوں نے ایک ایسے جدید ہندوستان کا خواب دیکھا جس میں شہریوں کو تمام سہولیات میسر ہوں اور ملک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو۔ جواہر لال نہرو نے صرف خواب ہی نہیں دیکھا بلکہ اسے شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے کام بھی کیا اور آج جب ہم 75واں آزادی منا رہے ہیں تو ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ ہم نے اس سفر کا بہت بڑا حصہ عبور کر لیا ہے اور دنیا میں آج ہندوستان کو عزت کی نظروں سے دیکھا جاتا ہے۔ اہم اداروں کا قیام جواہر لال نہرو نے ہندوستان میں سائنس اور ٹکنالوجی کی بنیاد رکھی اور سائنسی سوچ کو فروغ دیا ۔ ان کی سرپرستی میں ہندوستان کے دفاعی شعبہ میں 3 بنیادی اکائیاں قائم کی گئیں ، دفاعی تحقیق کے لیے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن(ڈی ...

نوعمروں کو ٹیکہ کاری سے کم خطرہ، ہندوستانی ماہر کے زیر قیادت مطالعہ میں انکشاف

سڈنی: کیرالہ میڈیکل کالج کے ایک سابق طالب علم اور بچوں کے امراض قلب کے ماہر نے کورونا سے متعلق ایک تحقیق انجام دی ہے، جس میں نوعمروں میں ویکسین سے وابستہ مایوکارڈائٹس کے خطرے کا انکشاف ہوتا ہے۔ آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی کے محققین نے نوعمروں میں ویکسین سے وابستہ مایوکارڈائٹس کے خطرے پر اپنی تحقیق کی بنیاد پر کہا ہے کہ یہ خطرہ ہلکا اور کووڈ 19 کے طویل مدتی خطرے سے زیادہ ہے۔ یہ تحقیق پیر کے روز آسٹریلیا کے میڈیکل جرنل میں شائع ہوئی، جس میں 12 سے 18 سال کی عمر کے 33 نوجوانوں کی میڈیکل ہسٹری کا مطالعہ کیا گیا جو کووڈ 19 سے حاصل شدہ مایوکارڈائٹس کی خصوصی علامات کے ساتھ موناش چلڈرن اسپتال نے پیش کی تھی۔ موناش ہارٹ اور موناش چلڈرن اسپتال کے ماہر امراض اطفال ڈاکٹر سورج ورما کی سربراہی میں کیا گیا۔ بچوں کے ایک اسپتال میں کیا گیا یہ اب تک کا سب سے بڑا ۔ ڈاکٹر ورما کا تعلق کوزی کوڈ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج سے ہے۔ ڈاکٹر ورما اور ان کی ٹیم نے کہا کہ مریض اوسطاً دو دن میں ٹھیک ہو جاتا ہے۔ خیال رہے کہ مایوکارڈٹس ایک وائرل انفیکشن ہے جو دل کے پٹھوں میں سوزش کا باعث بنتا ہے اور یہ ایم آر این اے ویکس...

اسرو کا سب سے چھوٹا راکٹ ’ایس ایس ایل وی‘ لانچ، آخری مراحل میں رابطہ منقطع

نئی دہلی: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے آج یعنی 7 اگست 2022 کو ملک کا نیا راکٹ اسمال سیٹلائٹ لانچ وہیکل (ایس ایس ایل وی) لانچ کر دیا۔ اسے آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا میں ستیش دھون خلائی مرکز سے لانچ کیا گیا، تاہم راکٹ کو ہدف تک پہنچنے میں رکاوٹ کا سامنا ہے اور اس کا سیٹلائٹ سے ڈیٹا حاصل ہونا بند ہو گیا ہے۔ اسرو نے کہا ہے کہ وہ سیٹلائٹ ڈیٹا کا تجزیہ کر رہی ہے۔ اسرو نے ٹوئٹ کیا کہ وہ آج صبح سری ہری کوٹا کے خلائی مرکز سے اپنے سب سے چھوٹے راکٹ ایس ایس ایل وی - ڈیک1 کے لانچ کے حوالہ سے "ڈیٹا کا تجزیہ" کر رہی ہے، جس نے زمین کا مشاہدہ کرنے والا سیٹلائٹ اور ایک اسٹوڈنٹ سیٹلائٹ لے کر گیا تھا۔ اسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ نے کہا، "ایس ایس ایل وی - ڈی1 نے تمام مراحل پر توقع کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مشن کے ٹرمینل مرحلے میں، ڈیٹا کا کچھ نقصان ہو رہا ہے۔ ہم ایک مستحکم مدار کو حاصل کرنے کے سلسلے میں مشن کے حتمی نتائج تک پہنچنے کے لیے ڈیٹا کا تجزیہ کر رہے ہیں۔‘‘ ایس ایس ایل وی 34 میٹر لمبا ہے جو پی ایس ایل وی سے تقریباً 10 میٹر کم ہے اور پی ایس ایل وی کے 2.8 میٹر کے م...

ایلون مسک نے ٹویٹر پر عائد کئے دھوکہ دہی کے الزامات، عدالت میں داخل کیا جواب

سان فرانسسکو: ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ٹویٹر پر دھوکہ دہی کے الزامات عائد کئے ہیں۔ مائیکرو بلاگنگ کمپنی ٹویٹر اور مسک کے درمیان معاہدے پر قانونی تنازعہ کے درمیان ٹیسلا کے سی ای او نے الزامات عائد کئے کہ ٹویٹر نے اپنے کاروبار کے بارے میں انہیں اس وقت گمراہ کن معلومات دی جب انہوں نے 44 بلین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ ٹیسلا کے سی ای او نے یہ دعویٰ ٹویٹر کی جانب سے ڈیل کو منسوخ کرنے کے بجائے مکمل کرنے پر دائر کیے گئے مقدمے کے جواب میں دائر کیا۔ عدالت میں داخل کیے گئے اپنے جواب میں ایلون مسک نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹوئٹر پر اصل صارفین کے حوالے سے انہیں جو اعداد شمار دیے گئے، اصل صارفین کی تعداد اس سے کافی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اپنی دھوکہ دہی کا پردہ فاش ہونے کے خوف میں ٹوئٹر ان پر درست معلومات تک رسائی کے راستے بند کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ ایلون مسک سے قبل ٹوئٹر نے عدالت میں پیش کیا گیا اپنا موقف عوام کے سامنے رکھ دیا تھا جس کے جواب میں ایلون مسک کی جانب سے بھی عدالت میں داخل کیا گیا اپنا جواب عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایلون مسک 44 ارب ڈالر...

ای وی ایکسپو 2022 دہلی میں 5 اگست سے شروع، متعدد نئی الیکٹرک گاڑیاں لانچ کی جائیں گی

نئی دہلی: ہندوستان کا مشہور ماحول دوست الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجی میلہ 'ای وی ایکسپو' نئی دہلی میں اپنے 15 ویں ایڈیشن کے ساتھ شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس میلہ کا انعقاد 5 تا 7 اگست 2022، پرگتی میدان کے ہال نمبر 11 میں کیا جا رہا ہے۔ ایکسپو کا افتتاح مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے وزیر مملکت بھانو پرتاپ سنگھ ورما کریں گے۔ ایکسپو سے ایک دن پہلے، 4 اگست 2022 کو صبح 10 بجے سے کانفرنس روم، ہال نمبر 7، پرگتی میدان میں 'انڈیا کا ای وی سیکٹر - روڈ میپ فار گلوبل لیڈرشپ' کے موضوع پر ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس کانفرنس سےجنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ، عزت مآب وزیر مملکت برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز، جناب کرشن پال گرجر، عزت مآب وزیر مملکت برائے بھاری صنعت اور جناب پرمیشورن ائیر، سی ای او نیتی آیوگ خطاب کریں گے۔ ای وی ایکسپو 2022 ہندوستان میں 15ویں ماحول دوست الیکٹرک وہیکل ایکسپو ہے اور اس کا اہتمام مارکیٹ کی جامع بصیرت، بہترین کاروباری مواقع اور نیٹ ورکنگ کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے کیا جائے گا۔ ای وی ایکسپو 2022 الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کے...

ناسا سورج کو ایک بڑے ٹیلی اسکوپ میں بدلنے کی کر رہا تیاری!

ایلین کا پتہ لگانے کے لیے سورج کو ایک بڑے ٹیلی اسکوپ میں بدلنے کی تیاری ہو رہی ہے۔ امریکی خلائی ایجنسی ناسا اپنے ایک مشن کے تحت اس منصوبہ پر کام کرے گی۔ وہ اس کے ذریعہ کائنات یا گیلکسی اور ایلین سیاروں پر نظر رکھے گی۔ ناسا نے اس مشن کو سولر گریویٹیشن لینس پروجیکٹ نام دیا ہے۔ سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ ایلین سیاروں کو سیدھے دیکھنا ایک بے حد مشکل کام ہے۔ زمین سے 100 نوری سال دور موجود کسی ایلین نسل کو دیکھنے کے لیے 90 کلومیٹر قطر کے پرائمری لینس والے ٹیلی اسکوپ کی ضرورت پڑے گی، لیکن اتنا بڑا لینس بنانا ممکن نہیں ہے۔ اس لیے ہم ایسا پروجیکٹ لائے ہیں جس سے ایلین دنیا کی سطحوں کا نقشہ بنا سکتے ہیں۔ دراصل خلاء میں موجود ہر چیز اپنے وقت کے مطابق ہوتی ہے۔ سورج کی روشنی کشش ثقل کی وجہ سے مڑتی بھی ہے۔ اس کے لیے ہم سورج سے نکلنے والی روشنی کو ہی بڑے لینس میں بدل دیں گے۔ وہ کشش ثقل کی وجہ سے ایک لینس بناتی ہے۔ اس کشش ثقل والے لینس کے ذریعہ ہم اس سیارہ کے پیچھے دور خلاء تک جھانک سکتے ہیں۔ ہمارے نظام شمسی میں سورج سے بڑی کوئی شئے نہیں ہے جس سے کہ وہاں کے قریب کی چیزوں کو دیکھا جا سکے۔ اتنا ہی نہیں، ...

چاند پر ملی ایسی جگہ جہاں بسائی جا سکتی ہے انسانوں کی بستی، سورج کی تپش بھی نہیں!

چاند پر انسانوں کو بسانے کے لیے کوششیں عرصۂ دراز سے جاری ہیں۔ اس تعلق سے سائنسداں اکثر نئی نئی جانکاریاں دیتے رہتے ہیں اور ریسرچ کا سلسلہ بھی تیزی کے ساتھ چل رہا ہے۔ چونکہ چاند پر سورج کا خطرناک ریڈیئشن موجود ہے، اس لیے وہاں تپش یعنی درجہ حرارت غیر معمولی پائی جاتی ہے۔ لیکن اب ناسا کے سائنسدانوں نے غالباً اس مسئلہ کا حل تلاش کر لیا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ چاند پر کچھ ایسے مقامات کی تلاش میں کامیابی ملی ہے جہاں درجہ حرارت انسانوں کے لیے آرام دہ ہے۔ دراصل چاند پر موجود کچھ ایسے گڈھوں کے بارے میں پتہ لگایا گیا ہے جہاں درجہ حرارت 17 ڈگری سلسیس ہے۔ پارلیمنٹ میں سونیا گاندھی کی توہین کر کے بی جے پی نے ملک کی شاندار تاریخ کو داغدار کیا: کانگریس دراصل چاند کے بیشتر حصے ایسے ہیں جہاں پر انسانی بستی بسانا مشکل ہے۔ دن کے وقت چاند پر درجہ حرارت زمین سے 15 گنا زیادہ (تقریباً 127 ڈگری سلسیس) تک ہوتا ہے۔ چاند کے تاریکی والے حصے میں درجہ حرارت منفی 173 ڈگری سلسیس تک گر جاتا ہے۔ لیکن نئے تلاش کیے گڈھوں کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہاں سورج کی تپش بہت زیادہ نہیں اور اس سے مستقبل میں چاند مشن ک...

وُہان کے لیب سے نہیں بازار سے انسانوں میں پہنچا کووڈ، نئی تحقیق میں دعویٰ

امریکہ کے کیلیفورنیا یونیورسٹی سین ڈیاگو میں بین الاقوامی محققین کی ایک ٹیم کا ریزلٹ اس اصول کو خارج کرتا ہے کہ کورونا وائرس بدنام زمانہ وُہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی لیب سے لیک ہوا تھا، جس سے اب تک کم از کم 64 لاکھ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ محققین کا ماننا ہے کہ کووڈ-19 وبا کی شروعات 2019 میں چین کے وُہان میں ہوانن سی فوڈ ہول سیل مارکیٹ میں ہوئی تھی، اور اس کے نتیجہ کار کئی اسپل اوور واقعات ہوئے، جن میں سارس-کوو-2 وائرس زندہ جانوروں سے وہاں کام کرنے والے یا خریداری کرنے والے انسانوں کے جسم میں پہنچا۔ ای ایم آئی مزید مہنگی ہونے کا اندیشہ، 5 اگست کو آر بی آئی پھر بڑھا سکتا ہے ریپو ریٹ سائنس جرنل میں فرسٹ ریلیز کے ذریعہ سے آن لائن شائع کی گئی تحقیقوں سے پتہ چلا ہے کہ ایک پیتھوجینک جانور سے انسان میں کامیابی کے ساتھ پہنچا، جسے ایک جونوٹک واقعہ کی شکل میں جانا جاتا ہے۔ یہ مانتا ہے کہ سارس-کوو-2 وائرس جانوروں سے انسانوں میں کم از کم دو بار اور شاید دو درجن سے زائد بار پہنچا۔ راہل گاندھی سے کی گئی 5 دن تک پوچھ گچھ، اسی کیس میں سونیا گاندھی کو کیوں طلب کیا گیا! پریس کانفرنس میں کانگریس ...

نیلامی 5G اسپیکٹرم: پہلے دن 1.45 لاکھ کروڑ کی بولیاں لگائی گئیں

نئی دہلی: ملک میں منگل کے روز 5G اسپیکٹرم کی نیلامی شروع ہو گئی اور پہلے دن 1.45 لاکھ کروڑ روپے کی بولیاں موصول ہوئیں۔ مکیش امبانی، سنیل بھارتی متل اور گوتم اڈانی کی کمپنیوں نے ریڈیو ویو کے لیے اب تک کی سب سے بڑی نیلامی کے لیے بولی لگائی۔ تمام چار درخواست دہندگان، امبانی کی ریلائنس جیو، متل کی بھارتی ایئرٹیل، ووڈافون-آئیڈیا اور اڈانی گروپ کی کمپنی نے 5G اسپیکٹرم نیلامی میں حصہ لیا۔ ٹیلی مواصلات کے وزیر اشونی وشنو نے کہا کہ 700 میگا ہرٹز بینڈ پر بھی بولیاں موصول ہوئی ہیں۔ اسپیکٹرم کو 14 اگست تک الاٹ کرنے کا ہدف ہے جبکہ 5G خدمات سال کے آخر یعنی دسمبر تک کئی شہروں میں شروع ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا حکومت کو بولی لگانے کے پہلے دن 1.45 لاکھ کروڑ روپے کی بولیاں موصول ہوئیں۔ یہ توقع سے زیادہ ہے اور 2015 کے ریکارڈ تجاوز کر گئی ہیں۔ پہلے دن نیلامی کے چار راؤنڈ ہوئے اور درمیانی اور اعلیٰ بینڈ میں کمپنیاں نے زیادہ دلچسپی ظاہر کی۔ کمپنیوں نے 3300 میگا ہرٹز اور 26 گیگا ہرٹز بینڈز میں سرگرمی سے بولیاں لگائیں۔ وزیر ٹیلی کام کے مطابق بولی میں شامل چار کمپنیوں کی شرکت نمایاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن...

چین نے وینٹیان لیب ماڈیول کو خلائی مدار میں پہنچایا

بیجنگ: چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے) نے تیانگونگ خلائی اسٹیشن سے لانچ کیے گئے وینٹیان لیبارٹری ماڈیول کو کامیابی سے خلائی مدار میں پہنچا دیا ہے۔ سی ایم ایس اے کے مطابق، مین ماڈیول کو خلائی مدار میں پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق 0313 بجے، وینٹیان کے لانچ کے تقریباً 13 گھنٹے بعد پہنچایا گیا۔ دہلی میں منکی پاکس کا مریض ملنے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل لیب ماڈیول کو اتوار کے روز صوبہ ہینان میں وینچانگ خلائی جہاز لانچ پیڈ سے لانگ مارچ 5B کیریئر راکٹ کے ذریعہ لانچ کیا گیا۔ ورکنگ کمپارٹمنٹ، ائیر لاک کمپارٹمنٹ اور ریسورس کمپارٹمنٹ اس ماڈیول کے تین حصے ہیں۔ وینٹیان 17.9 میٹر (55.7 فٹ) لمبا، 4.2 میٹر محیط اور 23 ٹن وزنی ہے۔ یہ اس وقت چین کا سب سے بڑا خلائی جہاز ہے۔ چین اس سال زمین کے نچلے مدار میں اپنا پہلا خلائی اسٹیشن تعمیر کرنے کے لیے پرامید ہے۔ بارہ بنکی میں بس حادثہ، 8 لوگوں کی موت، 20 زخمی from Qaumi Awaz https://ift.tt/bh2UxdF