نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

4 چوہوں کے ساتھ خلا میں جائے گا چین کا سب سے کم عمر خلاباز!

چین نے اپنے سب سے کم عمر خلاباز کو خلا میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ چین کا اگلا انسان بردار خلائی مشن شینزو-21 آج، یعنی جمعہ (31 اکتوبر) کو لانچ ہو رہا ہے۔ یہ مشن چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے لیے بھیجا جائے گا۔ اس میں 3 خلاباز اور 4 لیب ماؤس (چوہے) بھی شامل ہوں گے۔ مشن کے کمانڈر 48 سال کے ژانگ لو ہوں گے، جو پہلے شینزو-15 مشن میں بھی جا چکے ہیں۔ ان کے ساتھ ژانگ ہونگ ژانگ پے لوڈ اسپیشلسٹ اور وو فیئی بطور فلائٹ انجنیئر شامل ہوں گے۔ 32 سال کے وو فیئی چین کے سب سے کم عمر خلا باز بن جائیں گے۔ اولیور ڈیمن 18 سال کی عمر میں خلا میں سفر کرنے والے سب سے کم عمر شخص ہیں۔ 20 اگست 2002 کو پیدا ہوئے اولیور نے 20 جولائی 2021 کو بلیو اوریجن کی این ایس-16 پرواز سے خلا میں اڑان بھری تھی۔ China's Shenzhou-21 crew will carry out 27 scientific and application projects during their 6-month stay on the Tiangong space station, including the country's first in-orbit scientific experiments involving mice, according to the China Manned Space Agency (CMSA) on Thursday.… pic.twitter.com/h3y8YmAuDD — ...

اوپن اے آئی کی ہندوستانی صارفین کو پیشکش، ’چیٹ جی پی ٹی گو‘ ایک سال کے لیے مفت

مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں مقام رکھنے والی کمپنی اوپن اے آئی نے ہندوستانی صارفین کے لیے ایک بڑی پیشکش کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ اس کی سبسکرپشن پر مبنی سروس ’چیٹ جی پی ٹی گو‘ اب ہندوستانی صارفین کے لیے ایک سال کے لیے بالکل مفت دستیاب ہوگی۔ یہ سہولت محدود مدت کے پروموشنل پروگرام کے تحت 4 نومبر سے سائن اپ کرنے والے صارفین کو فراہم کی جائے گی۔ کمپنی کے مطابق، اوپن اے آئی 4 نومبر کو بنگلورو میں اپنے پہلے ڈیو-ڈے ایکسچینج ایونٹ کا انعقاد کرنے جا رہا ہے، جس کا مقصد ہندوستان میں بڑھتی ہوئی ٹیکنالوجی برادری کے ساتھ براہِ راست رابطہ قائم کرنا ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ اسی موقع کی خوشی میں ہندوستانی صارفین کو یہ خصوصی سہولت دی جا رہی ہے تاکہ وہ مصنوعی ذہانت کے جدید ترین فیچرز کو مفت استعمال کر سکیں۔ اوپن اے آئی کے وائس پریزیڈنٹ اور ہیڈ نک ٹرلی نے کہا، ’’چیٹ جی پی ٹی گو‘ لانچ کرنے کے بعد صارفین کی جانب سے جو جوش و خروش، تخلیقی سوچ اور تیز رفتار اپنانے کی صلاحیت دیکھی گئی ہے، وہ ہمارے لیے نہایت متاثر کن رہی ہے۔ اب ہم چاہتے ہیں کہ ہندوستانی صارفین بغیر کسی اضافی لاگت کے ان جدید ٹولز کو ...

ایلن مسک نے لانچ کیا اے آئی پر مبنی ’گروکی پیڈیا‘، وکی پیڈیا سے بہتر ہونے کا دعویٰ

ٹیسلا اور ایکس کے مالک ایلن مسک نے مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی پر مبنی اپنا نیا آن لائن انسائیکلوپیڈیا پلیٹ فارم ’گروکی پیڈیا‘ لانچ کر دیا ہے۔ کمپنی نے اسے ’وکی پیڈیا‘ کا حقیقت پر مبنی متبادل قرار دیا ہے۔  یہ پلیٹ فارم ابھی اپنے ابتدائی ورزن 0.1 میں ہے اور پوری طرح اوپن سورس ہے۔ مسک کا دعویٰ ہے کہ یہ پروجیکٹ وکی پیڈیا سے بہتر ہے اور مستقبل میں اس کا ورزن 1.0 اس سے 10 گنا بہتر ہوگا۔ The goal of Grok and https://t.co/op5s4ZikGJ is the truth, the whole truth and nothing but the truth. We will never be perfect, but we shall nonetheless strive towards that goal. https://t.co/j8bJf7c4Hl — Elon Musk (@elonmusk) October 28, 2025 ’گروکی پیڈیا‘ ایک اے آئی-پاورڈ آن لائن انسائیکلوپیڈیا ہے، جسے ایلن مسک کی ٹیم نے تیار کیا ہے۔ اس کا مقصد انٹرنیٹ پر سچی جانکاری فراہم کرنا ہے۔ فی الحال اس کا ورزن 0.1 لانچ ہوا ہے، جس میں صارفین صرف ’سرچ بار‘ کے ذریعہ کسی بھی موضوع پر جانکاری حاصل کر سکتے ہیں۔ ابھی اس پلیٹ فارم پر تقریباً 885000 مضامین دستیاب ہیں، جو اہم عالمی موضوعات کا احاطہ کرتے ہیں۔ خا...

اب چیٹ جی پی ٹی کا باس پڑھے گا انسانی دماغ، مسک کے ’نیورالنک‘ کو سیدھی ٹکر، نہیں ہوگی سرجری

’چیٹ جی پی ٹی‘ کی تخلیق کار کمپنی ’اوپن اے آئی‘ کے باس سیم آلٹ مین اب ایک نئے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں جس کا نام ’برین‘ ہے۔ رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی اب ’مرج لیبز‘ پر کام کر رہی ہے جو برین کمپیوٹر انٹرفیس (بی سی آئی) ہوگا۔ اس سسٹم کا کام برین سے آنے والے سگنلز اور آواز کو حاصل کرنا ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ اسے سرجری کی ضرورت نہیں ہے۔ سیم آلٹ مین کے آنے والے اس پروجیکٹ کا براہ راست مقابلہ دنیا کے سب سے امیر شخص ایلون مسک کی کمپنی ’نیورالنک‘ کے ساتھ ہوگا۔ نیورالنک بھی انسانی دماغ میں بی سی آئی چپ کو امپلانٹ کرتی ہے۔ اس سلسلے میں وہ پہلے ہی اس کا ایک کامیاب تجربہ کر چکی ہے جس کی مدد سے صارفین دماغی لہروں اور آوازوں کا استعمال کرتے ہوئے کمپیوٹرکا کرسر چلا پا رہے ہیں۔ جہاں نیورا لنک کی بی سی آئی چپ لگانے کے لیے سر کے آپریشن کی ضرورت ہوتی ہے، اس کے بعد چپ سیٹ کو دماغ پر امپلانٹ کرتے ہیں وہیں سیم آلٹ مین کا کہنا ہے کہ ان کے پروجیکٹ میں سرکی سرجری کر کے اس کو کھولنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔’دی ورج‘ کی رپورٹ کے مطابق سیم آلٹ مین ’مرج لیبز‘ کے لیے ایک بڑی اور طاقتور ٹیم کی خدمات حاصل کر رہے ہیں۔...

سائبر کرائم معاہدہ: ڈیجیٹل دنیا کے تحفظ کی نئی امید

انٹرنیٹ اور مصنوعی ذہانت جیسی نئی ٹیکنالوجیز کے دور میں آپ کتنی آسانی سے سائبر کرائم کے جال میں پھنس سکتے ہیں، اس کا احساس کرنے کے لیے تصور کریں کہ آپ اپنے مقامی اسٹور کی مانوس ویب سائٹ پر جاتے ہیں۔ سب کچھ ایک جیسا نظر آتا ہے — وہی ڈیزائن، وہی برانڈ، وہی انٹرفیس۔ آپ آرڈر دیتے ہیں، رقم کی ادائیگی کرتے ہیں، اور بعد میں ایک چھوٹی سی تفصیل پر غور کرتے ہیں کہ ویب سائٹ ایڈریس میں صرف ایک لیٹر یا حرف مختلف تھا۔ لیکن آپ کی رقم تو گئی۔ اگر آپ خوش قسمت ہیں تو ہو سکتا ہے کہ ضائع ہونے والی رقم کم ہو، یا اگر آپ کا بینک تیزی سے کام کرتا ہے تو آپ کی رقم واپسی کا امکان ہے۔ لیکن ہر شخص اتنا خوش قسمت نہیں ہوتا: بہت سے ممالک میں، چوری شدہ رقوم کی وصولی تقریباً ناممکن ہے۔ حالت یہ ہے کہ کچھ ممالک میں، سائبر کرائم کی کارروائیاں اب بھی ’سائبر کرائم‘ کی قانونی تعریف کے تحت واضح نہیں ہیں اور بین الاقوامی سطح پر قانونی تعاون کا فقدان ہے۔ سائبر کرائم تیزی سے پنپ رہا ہے۔ جو کبھی انفرادی حملے ہوتے تھے وہ اب منظم مجرمانہ نیٹ ورکس کے ذریعے چلائے جانے والے آپریشن میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ نئی ٹیکنالوجیز، بشمول انٹرنیٹ ...

آٹومیشن کے بڑھتے رجحان کا نتیجہ! میٹا نے ’اے آئی‘ ٹیم کے 600 ملازمین کو کیا برطرف

مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور آٹومیشن کے بڑھتے استعمال نے عالمی سطح پر ملازمتوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ تازہ مثال میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کی مالک کمپنی ’میٹا‘ نے اپنے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) شعبے سے 600 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ قدم اپنے کام کے عمل کو زیادہ تیز اور مؤثر بنانے کے منصوبے کے تحت اٹھایا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ میٹا نے کچھ عرصہ قبل اسی شعبے میں بڑی تعداد میں تقرریاں کی تھیں، مگر اب یہی محکمہ کمپنی کی تنظیمِ نو کی پالیسی کے تحت کٹوتی کا شکار بن گیا ہے۔ اس فیصلے نے متاثرہ ملازمین کے لیے غیر یقینی صورتِ حال اور روزگار کے بحران کو جنم دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں ملازمین کی برطرفی سے اے آئی کے بنیادی ڈھانچے پر کام کرنے والے ملازمین متاثر ہوں گے۔ وال اسٹریٹ جرنل نے بتایا کہ کمپنی اپنے بڑے اور اہم منصوبوں کو متاثر کیے بغیر یہ تبدیلی کرنا چاہتی ہے۔ میٹا متاثرہ ملازمین کو دیگر محکموں میں جگہ دینے کے امکان پر بھی غور کر رہی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کام کی رفتار کو بہتر بنانے اور فیصلہ س...

بغیر پائلٹ کے میدانِ جنگ میں گولہ-بارود پہنچائے گا امریکی جنگی ہیلی کاپٹر ’بلیک ہاک‘

دنیا کا سب سے مشہور جنگی ہیلی کاپٹر ’بلیک ہاک‘ اب بغیر پائلٹ کے بھی پرواز کر سکتا ہے۔ امریکی کمپنی سکورسکی نے واشنگٹن میں جاری اے یو ایس اے 2025 کانفرنس میں اپنا نیا ہیلی کاپٹر ایس-70یو اے ایس یو-ہاک پیش کیا ہے۔ یہ یو ایچ-60ایل بلیک ہاک کا ایک مکمل طور سے آٹومیٹک ورژن ہے، جو بغیر کسی انسان کے لاجسٹکس (سامان پہنچانا)، نگرانی اور لڑائی کا کام کر سکتا ہے۔ آسان لفظوں میں کہا جائے تو یہ ایک بڑا ڈرون ہیلی کاپٹر ہے، جو فوجیوں کی جان بچانے کے ساتھ ساتھ طویل مشن بھی انجام دے سکتا ہے۔ Sikorsky unveiled the S-70UAS “U-Hawk”, a fully autonomous version of the UH-60L Black Hawk transformed into a pilotless cargo and support helicopter. Oshkosh Defense also introduced the X-MAV, an autonomous 10x10 Tomahawk missile launcher, capable of firing four Tomahawk cruise… pic.twitter.com/UB53LQOKm5 — Clash Report (@clashreport) October 13, 2025 واضح رہے کہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر امریکی فوج کا پرانا دوست ہے۔ 1970 کی دہائی سے یہ فوجیوں کو لے جاتا ہے، سامان پہنچاتا ہے اور جنگ میں مدد کرتا ہے۔ لیکن اب جنگ ...

اسپیس ایکس کی اسٹار شپ کا کامیاب لانچ، چاند اور مریخ کی راہ ہوئی آسان

 ایلون مسک کی کمپنی ’اسپیش ایکس‘ نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ پیر کے روز کمپنی نے اپنے اسٹارشپ ورژن۔2 راکٹ کا 11 واں اور آخری ٹیسٹ مشن کامیابی سے مکمل کیا۔ یہ پرواز تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی اور اس نے اپنے تمام اہداف پورے کر لیے۔ ٹیکساس کے اسٹاربیس سینٹر سے لانچ کیے گئے اس مشن کے دوران سپر ہیوی بوسٹر نے پرواز کے10 منٹ بعد ہی میکسیکو کی خلیج میں محفوظ لینڈنگ کی۔ وہیں خلا تک پہنچنے کے بعد ا سٹار شپ نے ڈمی اسٹار لنک سیٹلائٹ چھوڑے اور انجن کو دوبارہ شروع کرنے کا کامیاب تجربہ کیا، جو چاند اور مریخ کے مشن کے لیے انتہائی اہم ہے۔ راکٹ جب زمین پر واپس آیا تو اس نے ماحول کی گرمی کو برداشت کیا اور بحر ہند میں محفوظ طریقے اسپلیش ڈاؤن کیا۔ اس سلسلے میں ہے کمپنی کا کہنا ہے کہ اس مشن سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو اگلے ماڈل کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ بتادیں کہ رواں سال کے شروع میں اسٹار شپ کے کئی ٹیسٹ ناکام ہوئے تھے لیکن مسلسل دوسری کامیابی نے ٹیم کے اعتماد کو بڑھایا ہے۔ اب کمپنی اسٹارشپ ورژن 3 لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جو پچھلے ورژن سے زیادہ طاقتور ہوگا۔ ورژن 3 تقریبا...

ہندوستانی سائنسدانوں نے تیار کی کوانٹم فزکس پر مبنی نئی ٹیکنالوجی، او ٹی پی ہیکنگ پر لگے گی لگام!

اگر آپ کا فون ہیک ہونے یا سائبر جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں رقم گنوانے کا خدشہ رہتا ہے، تو اب راحت کی خبر ہے۔ بنگلورو کے رمن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آر آئی آئی) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس سی) کے سائنسدانوں نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دو سے تین برس میں ایسی ٹیکنالوجی عام ہو جائے گی جس سے او ٹی پی ہیکنگ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گی۔ بی بی سی ہندی کی رپورٹ کے مطابق، یہ نئی ٹیکنالوجی کوانٹم فزکس کے اصولوں پر مبنی ہے، جو بینکنگ، دفاع اور محفوظ کمیونیکیشن کے میدان میں انقلابی تبدیلی لا سکتی ہے۔ رمن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی کوانٹم انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ (کیو آئی سی) لیب کی سربراہ پروفیسر اُربسی سنہا نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے ’ڈیوائس انڈیپنڈنٹ رینڈم نمبر جنریشن‘ نامی نظام تیار کیا ہے، جو او ٹی پی اور دیگر حساس ڈیٹا کے لیے استعمال ہونے والے نمبروں کو پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ بنائے گا۔ انہوں نے کہا، ’’یہ ٹیکنالوجی موبائل فون کے کام کرنے کے طریقے، او ٹی پی کی تخلیق اور ڈیوائس سکیورٹی کے نظام کو بدل دے گی۔ ہم چاہتے ہیں کہ رینڈم نمبر جنریشن کا عمل کسی بھی آلے پر منحصر نہ ہو۔‘‘ یہ نظام لیبارٹری م...

دنیا کے کسی کونے میں محض ایک گھنٹے میں پہنچے گا سامان، خلا سے ہوگی ڈیلیوری

 اس وقت دنیا میں ’کویک کامرس‘ کمپنیوں نے دھوم مچا رکھی ہے۔ کئی ایسی کمپنیاں ہیں جو 10 سے 15 منٹ میں آپ کے گھر سامان پہنچا دیتی ہیں۔ وہیں کچھ ایسی بھی کمپنیاں ہیں جو ایک سے دو دن میں سامان ایک شہر سے دوسرے شہر پہنچاتی ہیں۔ اسی طرح بین الاقوامی پارسل کی ڈیلیوری میں 5 سے 15 دن لگتے ہیں۔ ان حالات میں اگر کوئی صرف ایک گھنٹے میں دنیا کے کسی بھی کونے میں سامان پہنچا سکے تو کیا ہوگا؟ یہ سروس لاجسٹکس کی دنیا میں ایک انقلاب کے طور پر آئی ہے جسے ’اسپیس ڈیلیوری وہیکل‘ کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔ ’انورسن‘ نامی ایک امریکی کمپنی یہ سروس لے کر آئی ہے۔ ایرو اسپیس اور دفاعی شعبوں میں کام کرنے والی  انورسن نے دنیا کی پہلا خلائی ڈیلیوری وہیکل تیار کیا ہے۔ یہ گاڑی صرف 60 منٹ میں خلا کے راستے زمین کے کسی بھی شہر میں سامان پہنچا سکتی ہے۔ یہ کام کمپنی کی آرک گاڑی انجام دیتی ہے۔ آرک ایک ’ری انٹری‘ گاڑی ہے ۔ یعنی یہ خلا میں جا سکتی ہے اور زمین پر واپس آ سکتی ہے۔ آرک گاڑی ایک خلائی جہاز کی طرح ہے جو 8 فٹ لمبی اور 4 فٹ چوڑی ہے۔ یہ ایک بار میں 227 کلوگرام تک کا سامان لے جا سکتی ہے۔ اس کے بعد آرک گاڑی زمی...

خلاء میں زندگی کا خواب قریب تر

خلاء میں زندگی کا تصور انسانیت کے لیے ایک چیلنج اور شاندار مقصد بن چکا ہے۔ اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے آرٹیفیشل انٹلیجنس اور روبوٹکس کا استعمال بہت مددگار ثابت ہو گا، خاص طور پر خلاء میں خودکار نظاموں کے لیے۔ دوسرے خلاء میں خوراک کی پیداوار اور پانی کے وسائل کو دوبارہ پیدا کرنے کے لئے بایوٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ تیسرے چاند یا مریخ کی مٹی کو تعمیراتی مواد کے طور پر استعمال کرنے کی ٹیکنالوجیز بھی خلاء میں آبادکاری کے لئے اہم ہو سکتی ہیں۔ علاوہ ازیں، خلاء میں زندگی کے منصوبے کی کامیابی کے لیے عالمی سطح پر تعاون ضروری ہے کیونکہ مختلف ممالک کے خلاء بازوں، سائنسدانوں اور ماہرین کو ایک ساتھ آنا ہوگا تاکہ اس مشترکہ مقصد کو حاصل کیا جا سکے۔ خلاء میں زندگی کے چیلنجز خلاء میں زندگی گزارنے کے لیے توانائی کا مستقل ذریعہ ضروری ہے۔ سورج کی توانائی کو خلاء میں سیٹلائٹس یا چاند پر قائم بیسوں میں تبدیل کرنا ایک اہم قدم ہوگا۔ خلاء میں پانی، خوراک اور ہوا کا مسلسل انتظام کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ ہمیں ایسی ٹیکنالوجیز ...