نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

ڈی جی سی اے کا اے 320 طیاروں کی لازمی تجدید کا حکم، ملک میں درجنوں پروازیں متاثر

نئی دہلی: ملک میں ایئر بس اے 320 فیملی کے طیاروں میں پائی گئی تکنیکی خرابی کے بعد سول ایوی ایشن ریگولیٹر ڈی جی سی اے نے ان طیاروں کے لیے لازمی سافٹ ویئر اور ہارڈویئر تجدید کا حکم جاری کر دیا ہے۔ یہ حکم یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) کی تازہ ترین ہدایات کے بعد جاری ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ہندوستان میں درجنوں پروازیں تاخیر اور آپریشنل مسائل سے دوچار ہیں۔ ڈی جی سی اے کے مطابق اے319، اے320 اور اے321 طیاروں کے ان تمام ماڈلز میں ای ایل اے سی کنٹرول سسٹم سے متعلق اہم موڈیفکیشن کرنا ضروری ہے، جن میں سورج کی شعاعوں سے فلائٹ کنٹرول ڈیٹا متاثر ہونے کا خطرہ پایا گیا تھا۔ ریگولیٹر نے واضح کیا ہے کہ بغیر مکمل موڈیفکیشن کے کوئی طیارہ اڑان نہیں بھر سکے گا۔ ملک میں اے 320 فیملی کے فعال طیاروں کی تعداد 179 ہے۔ ایئر انڈیا کے بیڑے میں 104، ایئر انڈیا ایکسپریس کے پاس 40 اور انڈیگو کے پاس 35 طیارے شامل ہیں۔ ان میں سے قابلِ ذکر تعداد کو فوری طور پر گراؤنڈ یا محدود آپریشن پر رکھا گیا ہے، جس سے پروازوں کے شیڈول متاثر ہو رہے ہیں۔ ایئر انڈیا نے کہا ہے کہ اس کے انجینئرز 24 گھنٹے کام کر رہے ہ...

چاند سے ’شہاب ثاقب‘ کی زوردار ٹکر کا اندیشہ، آئندہ سال فروری میں معلوم ہوگی اصل پوزیشن

اسٹیرائیڈ (شہاب ثاقب) کے متعلق ایک نئی خبر آ رہی ہے جو تھوڑی فکر انگیز ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس اسٹیرائیڈ کا نام ’اسٹیرائیڈ 2024 وائی آر 4‘، جو 2032 میں چاند سے ٹکرا سکتا ہے۔ ابھی ٹکرانے کا امکان صرف 4 فیصد ہے، لیکن فروری 2026 میں دنیا کی سب سے طاقتور دوربین ’جیمس ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ‘ اسے کچھ روز دیکھ پائے گی۔ اس نئی معلومات کے بعد چاند سے ٹکرانے کا امکان اچانک 30 فیصد یا اس سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔ A new study suggests that a small asteroid called 2022 RD2 could orbit Earth as a temporary second moon in less than 20 years, before potentially impacting Earth decades later. pic.twitter.com/ok7yBWIjpZ — AccuWeather (@accuweather) November 24, 2025 2024 کے اخیر میں اس اسٹیرائیڈ کو پہلی بار دیکھا گیا تھا۔ شروع میں ایسا لگا کہ یہ زمین سے ٹکرا سکتا ہے۔ اس وقت یہ سب سے خطرناک اسٹیرائیڈ تھا، 3 فیصد سے زیادہ امکان زمین سے ٹکرانے کا (یعنی 32 میں سے ایک بار) تھا۔ لیکن بعد میں مزید تصویر لی گئی تو معلوم ہوا کہ زمین سے ٹکرانے کا خطرہ تقریباً ختم ہو گیا۔ لیکن اب نیا خطرہ سامنے آیا ہے ک...

حقیقی رشتے میں ملا دھوکہ تو خاتون نے’ چیٹ جی پی ٹی ‘ بوائے فرینڈ سے کرلی شادی، جاپان میں انوکھا واقعہ

 جاپان میں ایک انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ایک 32 سالہ خاتون نے چیٹ جی پی ٹی پر بنائے گئے ورچوئل بوائے فرینڈ سے شادی کرلی ہے۔ اس کے لیے خاتون نے باقاعدہ شادی کی تقریب منعقد کی جس میں اس کے والدین بھی شامل ہوئے۔ سوشل میڈیا پراس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد بہت سے لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا جب کہ کئی لوگوں کا خیال ہے کہ اس دور میں ایسا ہونا عام ہے۔ وہیں خاتون کا کہنا ہے کہ وہ یہ شادی کرکے خوش ہے۔ اوپن اے آئی کی ہندوستانی صارفین کو پیشکش، ’چیٹ جی پی ٹی گو‘ ایک سال کے لیے مفت خبر کے مطابق 32 سالہ خاتون کینوکافی وقت تک رلیشن شپ میں رہی لیکن اس کا دل ٹوٹ گیا۔ اس سے وہ تنہائی محسوس محسوس کرنے لگی تھی اور جذباتی مدد کے لیے اس نے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال شروع کر دیا۔ اس نے کلاؤس نامی ایک ورچوئل کردار تیار کیا اور آہستہ آہستہ اس کے ساتھ بات چیت کرنے میں اسے لطف آنے لگا۔ چند ماہ بعد کینو نے کلاؤس کو بتایا کہ وہ اس سے پیار کرنے لگی ہے اور شادی کرنا چاہتی ہے۔ کینو کا کہنا ہے کہ چند ہفتوں بعد کلاؤس نے اسے پرپوز کردیا اور اس نے شادی کی منصوبہ بندی شروع کر دی۔ کینو کی اس کی ورچول بوائے فرین...

آسٹریلیا میں 40 لاکھ سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عائد ہوگی پابندی

آسٹریلیا دنیا کا پہلا ایسا ملک بننے جا رہا ہے جہاں اب 16 سال سے کم عمر کے بچے سوشل میڈیا نہیں چلا سکیں گے۔ ملک میں اب ان بچوں پر عمر کی پابندیوں کے سبب انسٹاگرام، فیس بک، ٹک ٹاک سمیت کئی سوشل میڈیا سائٹس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جون 2021 کے آسٹریلین انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ ویلفیئر (اے آئی ایچ ڈبلیو) کے اعداد و شمار کے مطابق، آسٹریلیا میں تقریبا 4.04 ملین لوگ 16 سال سے کم عمر کے تھے۔ یہ تعداد مجموعی آبادی کا تقریباً 16 فیصد ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تقریباً 40 لاکھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ واضح رہے کہ تقریباً 40 لاکھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر آئندہ ماہ 10 دسمبر کو پابندی عائد کر دی جائے گی۔ اسی کے ساتھ آسٹریلیا دنیا کا پہلا ایسا ملک بن جائے گا، جہاں نوعمروں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کی جائےگی۔ ٹک ٹاک، اسنیپ چیٹ اور میٹا کے فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈس 16 سال سے کم عمر کے لوگ استعمال نہیں کر پائیں گے۔ اس پابندی کو نافذ کرنے کے لیے تیاریاں تیز ہو رہی ہیں۔ آن لائن پلیٹ فارمز آنے والے دنوں میں آسٹریلیائی نوعمروں کو ایک ملین سے زائد کھاتوں کے ذریعہ پیغام بھیجی...

غیر فعال صارفین کا ڈیٹا 3 برس بعد حذف کرنا لازمی، ای کامرس و سوشل میڈیا کے لیے سخت رہنما ہدایات جاری

نئی دہلی: حکومتِ ہند نے ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن (ڈی پی ڈی پی) ایکٹ کے قواعد و ضوابط کو باضابطہ طور پر نافذ کر دیا ہے، جس کے بعد ای کامرس کمپنیوں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور آن لائن گیمنگ اداروں کے لیے نئی اور سخت رہنما ہدایات عمل میں آ گئی ہیں۔ نئے ضوابط کے مطابق، ایسے تمام صارفین کا ڈیٹا لازمی طور پر حذف کرنا ہوگا جنہوں نے گزشتہ تین برس کے دوران اپنے اکاؤنٹ میں لاگ اِن نہ کیا ہو یا متعلقہ سروس کا استعمال بند کر دیا ہو۔ یہ قانون ہندوستان میں پہلا جامع ڈیجیٹل پرائیویسی قانون ہے، جو براہِ راست اُن کمپنیوں پر ذمہ داریاں عائد کرتا ہے جو لاکھوں کروڑوں صارفین کا ذاتی ڈیٹا جمع کرتی اور اسے استعمال میں لاتی ہیں۔ خاص طور پر وہ پلیٹ فارمز جن کے دو کروڑ سے زیادہ رجسٹرڈ صارفین ہیں، جیسے بڑی سوشل میڈیا کمپنیاں اور اہم ای کامرس ویب سائٹس، ان کیلئے یہ تقاضے زیادہ سخت ہوں گے۔ اسی طرح 50 لاکھ سے زائد صارفین رکھنے والی آن لائن گیمنگ کمپنیوں کو بھی انہی ہدایات کی پابندی کرنا ہوگی۔ نئی گائیڈ لائن کے تحت، کسی بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنے ’غیر فعال‘ صارفین کو ڈیٹا حذف کرنے سے قبل 48 گھ...

دیر تک فوٹو دبانے سے بن جائے گی ویڈیو، ایلون مسک کا ہندوستانیوں کے لیے بڑا اعلان

 موجودہ وقت میں فوٹو سے ویڈیو بنانا سب سے آسان کام ہو گیا ہے۔ صرف ایک بار دیر تک دبانے سے اس کا پورا عمل مکمل ہو جائے گا۔ یہ معلومات اتوار کے روز دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے خود پوسٹ کر کے شیئر کی ہے اور انہوں نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے، جو مختصر وقت میں تیزی سے وائرل ہو گئی۔ ایلون مسک نے نیویارک کے میئر کے انتخاب پر سوال اٹھایا ایلون مسک نے’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ فوٹو کو دیر تک دبائیں، اس کے بعد اس کو ویڈیو میں تبدیل کریں، پھر پرامپٹ کو اپنی پسند کے مطابق بنائیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان کا اپنا پرامپٹ تھا کہ ایک جوڑے کو میپٹس میں کنورٹ (تبدیل) کردیں۔ 2026 تک عام انسان سے زیادہ ذہین ہوگا اے آئی، ایلون مسک کی چونکانے والی پیشن گوئی اس پوسٹ میں ایک مختصر ویڈیو کلپ بھی شامل ہے، جس کو’جی آراو کے‘ کا استعمال کرکے بنایا گیا ہے۔ یہ ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت کمپنی (اے آئی) کمپنی ’xAI‘ کا پروڈکٹ ہے۔ ویڈیو کو فوٹو کا استعمال کرکے تیار کیا گیا ہے اور ان میں انیمیشن کو بھی شامل کیا ہے۔ ایلون مسک کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی۔ اس کے بعد صارفین ’امیج ٹو و...

4 چوہوں کے ساتھ خلا میں جائے گا چین کا سب سے کم عمر خلاباز!

چین نے اپنے سب سے کم عمر خلاباز کو خلا میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ چین کا اگلا انسان بردار خلائی مشن شینزو-21 آج، یعنی جمعہ (31 اکتوبر) کو لانچ ہو رہا ہے۔ یہ مشن چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے لیے بھیجا جائے گا۔ اس میں 3 خلاباز اور 4 لیب ماؤس (چوہے) بھی شامل ہوں گے۔ مشن کے کمانڈر 48 سال کے ژانگ لو ہوں گے، جو پہلے شینزو-15 مشن میں بھی جا چکے ہیں۔ ان کے ساتھ ژانگ ہونگ ژانگ پے لوڈ اسپیشلسٹ اور وو فیئی بطور فلائٹ انجنیئر شامل ہوں گے۔ 32 سال کے وو فیئی چین کے سب سے کم عمر خلا باز بن جائیں گے۔ اولیور ڈیمن 18 سال کی عمر میں خلا میں سفر کرنے والے سب سے کم عمر شخص ہیں۔ 20 اگست 2002 کو پیدا ہوئے اولیور نے 20 جولائی 2021 کو بلیو اوریجن کی این ایس-16 پرواز سے خلا میں اڑان بھری تھی۔ China's Shenzhou-21 crew will carry out 27 scientific and application projects during their 6-month stay on the Tiangong space station, including the country's first in-orbit scientific experiments involving mice, according to the China Manned Space Agency (CMSA) on Thursday.… pic.twitter.com/h3y8YmAuDD — ...

اوپن اے آئی کی ہندوستانی صارفین کو پیشکش، ’چیٹ جی پی ٹی گو‘ ایک سال کے لیے مفت

مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں مقام رکھنے والی کمپنی اوپن اے آئی نے ہندوستانی صارفین کے لیے ایک بڑی پیشکش کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ اس کی سبسکرپشن پر مبنی سروس ’چیٹ جی پی ٹی گو‘ اب ہندوستانی صارفین کے لیے ایک سال کے لیے بالکل مفت دستیاب ہوگی۔ یہ سہولت محدود مدت کے پروموشنل پروگرام کے تحت 4 نومبر سے سائن اپ کرنے والے صارفین کو فراہم کی جائے گی۔ کمپنی کے مطابق، اوپن اے آئی 4 نومبر کو بنگلورو میں اپنے پہلے ڈیو-ڈے ایکسچینج ایونٹ کا انعقاد کرنے جا رہا ہے، جس کا مقصد ہندوستان میں بڑھتی ہوئی ٹیکنالوجی برادری کے ساتھ براہِ راست رابطہ قائم کرنا ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ اسی موقع کی خوشی میں ہندوستانی صارفین کو یہ خصوصی سہولت دی جا رہی ہے تاکہ وہ مصنوعی ذہانت کے جدید ترین فیچرز کو مفت استعمال کر سکیں۔ اوپن اے آئی کے وائس پریزیڈنٹ اور ہیڈ نک ٹرلی نے کہا، ’’چیٹ جی پی ٹی گو‘ لانچ کرنے کے بعد صارفین کی جانب سے جو جوش و خروش، تخلیقی سوچ اور تیز رفتار اپنانے کی صلاحیت دیکھی گئی ہے، وہ ہمارے لیے نہایت متاثر کن رہی ہے۔ اب ہم چاہتے ہیں کہ ہندوستانی صارفین بغیر کسی اضافی لاگت کے ان جدید ٹولز کو ...

ایلن مسک نے لانچ کیا اے آئی پر مبنی ’گروکی پیڈیا‘، وکی پیڈیا سے بہتر ہونے کا دعویٰ

ٹیسلا اور ایکس کے مالک ایلن مسک نے مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی پر مبنی اپنا نیا آن لائن انسائیکلوپیڈیا پلیٹ فارم ’گروکی پیڈیا‘ لانچ کر دیا ہے۔ کمپنی نے اسے ’وکی پیڈیا‘ کا حقیقت پر مبنی متبادل قرار دیا ہے۔  یہ پلیٹ فارم ابھی اپنے ابتدائی ورزن 0.1 میں ہے اور پوری طرح اوپن سورس ہے۔ مسک کا دعویٰ ہے کہ یہ پروجیکٹ وکی پیڈیا سے بہتر ہے اور مستقبل میں اس کا ورزن 1.0 اس سے 10 گنا بہتر ہوگا۔ The goal of Grok and https://t.co/op5s4ZikGJ is the truth, the whole truth and nothing but the truth. We will never be perfect, but we shall nonetheless strive towards that goal. https://t.co/j8bJf7c4Hl — Elon Musk (@elonmusk) October 28, 2025 ’گروکی پیڈیا‘ ایک اے آئی-پاورڈ آن لائن انسائیکلوپیڈیا ہے، جسے ایلن مسک کی ٹیم نے تیار کیا ہے۔ اس کا مقصد انٹرنیٹ پر سچی جانکاری فراہم کرنا ہے۔ فی الحال اس کا ورزن 0.1 لانچ ہوا ہے، جس میں صارفین صرف ’سرچ بار‘ کے ذریعہ کسی بھی موضوع پر جانکاری حاصل کر سکتے ہیں۔ ابھی اس پلیٹ فارم پر تقریباً 885000 مضامین دستیاب ہیں، جو اہم عالمی موضوعات کا احاطہ کرتے ہیں۔ خا...

اب چیٹ جی پی ٹی کا باس پڑھے گا انسانی دماغ، مسک کے ’نیورالنک‘ کو سیدھی ٹکر، نہیں ہوگی سرجری

’چیٹ جی پی ٹی‘ کی تخلیق کار کمپنی ’اوپن اے آئی‘ کے باس سیم آلٹ مین اب ایک نئے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں جس کا نام ’برین‘ ہے۔ رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی اب ’مرج لیبز‘ پر کام کر رہی ہے جو برین کمپیوٹر انٹرفیس (بی سی آئی) ہوگا۔ اس سسٹم کا کام برین سے آنے والے سگنلز اور آواز کو حاصل کرنا ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ اسے سرجری کی ضرورت نہیں ہے۔ سیم آلٹ مین کے آنے والے اس پروجیکٹ کا براہ راست مقابلہ دنیا کے سب سے امیر شخص ایلون مسک کی کمپنی ’نیورالنک‘ کے ساتھ ہوگا۔ نیورالنک بھی انسانی دماغ میں بی سی آئی چپ کو امپلانٹ کرتی ہے۔ اس سلسلے میں وہ پہلے ہی اس کا ایک کامیاب تجربہ کر چکی ہے جس کی مدد سے صارفین دماغی لہروں اور آوازوں کا استعمال کرتے ہوئے کمپیوٹرکا کرسر چلا پا رہے ہیں۔ جہاں نیورا لنک کی بی سی آئی چپ لگانے کے لیے سر کے آپریشن کی ضرورت ہوتی ہے، اس کے بعد چپ سیٹ کو دماغ پر امپلانٹ کرتے ہیں وہیں سیم آلٹ مین کا کہنا ہے کہ ان کے پروجیکٹ میں سرکی سرجری کر کے اس کو کھولنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔’دی ورج‘ کی رپورٹ کے مطابق سیم آلٹ مین ’مرج لیبز‘ کے لیے ایک بڑی اور طاقتور ٹیم کی خدمات حاصل کر رہے ہیں۔...

سائبر کرائم معاہدہ: ڈیجیٹل دنیا کے تحفظ کی نئی امید

انٹرنیٹ اور مصنوعی ذہانت جیسی نئی ٹیکنالوجیز کے دور میں آپ کتنی آسانی سے سائبر کرائم کے جال میں پھنس سکتے ہیں، اس کا احساس کرنے کے لیے تصور کریں کہ آپ اپنے مقامی اسٹور کی مانوس ویب سائٹ پر جاتے ہیں۔ سب کچھ ایک جیسا نظر آتا ہے — وہی ڈیزائن، وہی برانڈ، وہی انٹرفیس۔ آپ آرڈر دیتے ہیں، رقم کی ادائیگی کرتے ہیں، اور بعد میں ایک چھوٹی سی تفصیل پر غور کرتے ہیں کہ ویب سائٹ ایڈریس میں صرف ایک لیٹر یا حرف مختلف تھا۔ لیکن آپ کی رقم تو گئی۔ اگر آپ خوش قسمت ہیں تو ہو سکتا ہے کہ ضائع ہونے والی رقم کم ہو، یا اگر آپ کا بینک تیزی سے کام کرتا ہے تو آپ کی رقم واپسی کا امکان ہے۔ لیکن ہر شخص اتنا خوش قسمت نہیں ہوتا: بہت سے ممالک میں، چوری شدہ رقوم کی وصولی تقریباً ناممکن ہے۔ حالت یہ ہے کہ کچھ ممالک میں، سائبر کرائم کی کارروائیاں اب بھی ’سائبر کرائم‘ کی قانونی تعریف کے تحت واضح نہیں ہیں اور بین الاقوامی سطح پر قانونی تعاون کا فقدان ہے۔ سائبر کرائم تیزی سے پنپ رہا ہے۔ جو کبھی انفرادی حملے ہوتے تھے وہ اب منظم مجرمانہ نیٹ ورکس کے ذریعے چلائے جانے والے آپریشن میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ نئی ٹیکنالوجیز، بشمول انٹرنیٹ ...