نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

آئس لینڈ کے متحرک آتش فشاں

آئس لینڈ دنیا میں سب سے زیادہ فعال آتش فشاں والے علاقوں میں سے ایک ہے۔ دسمبر کے بعد، 29 مئی کو جنوب مغربی آئس لینڈ میں ایک آتش فشاں پانچویں بار پھٹ پڑا، بڑے پیمانے پر لاوے کا بہاؤ شروع ہوا جس سے گرنڈاوک قصبے کے منقطع ہونے کا خطرہ لاحق ہو گیا اور عالمی شہرت یافتہ بلیو لیگون سے انخلاء شروع ہو گیا۔ انڈیا اتحاد کی حکومت بننے جا رہی ہے، اب پولنگ بوتھوں اور اسٹرانگ روم پر نظر جمائے رکھنے کی ضرورت: راہل گاندھی آئس لینڈ کے پبلک براڈکاسٹر( آر یو وی) کےمطابق دھماکہ سندھنکس کریٹر پر آنے والے زلزلے کے بعد مقامی وقت دوپہر ایک بجے کے قریب شروع ہوا۔ آئس لینڈ کے محکمہ موسمیات نے پہلے ہی خبردار کردیا تھا کہ کریٹر پرشدید زلزلہ کی سرگرمی اور اس کے زیر زمین ذخائر میں میگما جمع ہونے کے بعد آتش فشاں پھٹنے کا امکان ہے۔ موقع پر شوٹ کی گئیں ڈرامائی ویڈیو اور تصاویر میں جزیرہ نما ریکجنز پر واقع ماؤنٹ ہاگافیل کے قریب 3.4 کلومیٹر (دو میل) چوڑے شگاف سے سرخ گرم لاوے کےفوارے دیکھے گئےجو آسمان میں 165 فٹ بلند ہوئے۔ ’انتخابی تشہیر کے دوران پی ایم مودی نے 421 بار مندر-مسجد کا لیا نام‘، کھڑگے نے وزیر اعظم کو کٹہرے ...

مصریوں نے چار ہزار سال پہلے کینسر کا علاج کرنے کی کوشش کی تھی!

نئی دہلی: چار ہزار سال پرانی دو کھوپڑیوں پر کی گئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ قدیم مصریوں نے کینسر کے علاج کی کوشش کی تھی۔ مصری تہذیب کو دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس وقت وہاں کے لوگ بیماریوں اور تکلیف دہ چوٹوں کی تشخیص کے ساتھ ساتھ مصنوعی اعضاء بنانے اور دانت بھرنے کے لیے جانے جاتے تھے۔ ریکارڈ توڑ گرمی سے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ، مانسون کی تاخیر پر مزید بڑھ سکتی ہے مہنگائی محققین کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے اس بارے میں مزید جاننے کے لیے دو انسانی کھوپڑیوں کا مطالعہ کیا کہ قدیم مصری کتنے قابل تھے۔ یہ دونوں کھوپڑیاں ہزاروں سال پرانی تھیں۔ ان میں سے ایک عورت اور ایک مرد کی ہے۔ جرنل فرنٹیئرز ان میڈیسن میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں، انہوں نے کہا کہ کھوپڑیوں پر کٹے ہوئے نشانات قدیم مصریوں کے ذریعے کیے جانے والے تکلیف دہ اور آنکولوجیکل علاج کی حد کو ظاہر کرتے ہیں۔ ’انڈیا اتحاد کی حکومت بنتے ہی کسانوں کا قرض معاف ہوگا‘، پنجاب میں کسانوں سے راہل گاندھی نے کیا وعدہ اسپین کی یونیورسٹی آف سینٹیاگو ڈی کمپوسٹیلا کے ماہر امراضیات کے ماہر ایڈگارڈ کیمروس نے اس دریافت...

سال 2023 میں ہندوستانی کمپنیوں پر روزانہ اوسطاً 9 ہزار آن لائن حملے: رپورٹ

نئی دہلی: سال 2023 میں ہندوستانی کمپنیوں پر سائبر مجرموں کی طرف سے روزانہ اوسطاً 9000 سائبر حملے کیے گئے ہیں۔ اس بات کا انکشاف پیر کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کیا گیا۔ سائبر سیکورٹی کمپنی کاسپرسکی کے مطابق 2023 میں جنوری سے دسمبر کے درمیان سائبر مجرموں کی جانب سے ہندوستانی کمپنیوں پر 30 لاکھ سے زیادہ حملے کیے گئے۔ اس میں 2022 کے مقابلے میں 47 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کاسپرسکی انڈیا کے جنرل منیجر جے دیپ سنگھ نے کہا کہ حکومت مقامی ڈیجیٹل معیشت اور بنیادی ڈھانچے پر بہت زیادہ توجہ دے رہی ہے۔ آن لائن حملوں کے پیش نظر ہندوستانی کمپنیوں کو سائبر سیکورٹی کو ترجیح کے طور پر لینا ہوگا۔ مزید کہا کہ اگر کمپنیاں سائبر سیکورٹی کو ترجیح دینے میں ناکام رہتی ہیں، تو وہ ڈیجیٹلائزیشن کے فوائد کو پوری طرح سے حاصل نہیں کر پائیں گی۔ اب وقت آ گیا ہے کہ فعال اقدامات کیے جائیں اور ممکنہ سائبر خطرات سے بچایا جائے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویب پر مبنی خطرات اور آن لائن حملے سائبر سیکورٹی کے تحت ایک زمرہ ہیں۔ اس کی مدد سے بہت سے سائبر مجرم کمپنیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ آخری صارف یا ویب سروس ڈویلپر/آپریٹر کی...

انسانی وجہ سے موسمیاتی بحران

ایک تازہ ترین تحقیق نے بدترین موسم میں انسانی وجہ سے عالمی حرارت میں اضافہ کے کردار کا جائزہ لیا ہے۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ انسانی وجہ سے عالمی حرارت میں اضافہ کے اثرات بہت شدید ہیں، جبکہ پچھلے چار سالوں میں درجہ حرارت قبل از صنعتی دور سطح سے اوسط صرف1.2 سینٹی گریڈ بڑھا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شدید گرمی کا امکان ہندوستان میں 45 گنا زیادہ اور اسرائیل اور فلسطین میں پانچ گنا زیادہ ہے۔ سائنسدانوں نے کہا کہ بلند درجہ حرارت نے غزہ میں پہلے سے ہی سنگین انسانی بحران کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے، جہاں جنگ کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے لوگ بھیڑ بھری پناہ گاہوں میں رہ رہے ہیں اور جہاں پانی تک رسائی مشکل ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق اپریل میں فلپائن کو جھلسانے والی ریکارڈ توڑ گرمی کی لہر موسمیاتی بحران کے بغیر ناممکن تھی۔ اپریل میں پورے ایشیا میں 40 سینٹی گریڈ سے زیادہ گرمی پڑی، جس سے اموات، پانی کی قلت، فصلوں کے نقصانات اور اسکولوں کی بڑے پیمانے پر بندش ہوئی۔ مارچ کے آخر میں ایک اور ہیٹ ویو نے مغربی افریقہ اور ساحل کے علاقہ کو نشانہ بنایا، جس سے دوبارہ اموات ہوئیں، اور مالی میں درجہ حرارت 48.5 سی...

ایکس پر ماہانہ متحرک صارفین 60 کروڑ تک پہنچ گئے

نئی دہلی: ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے جمعہ کو کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ماہانہ متحرک صارفین (ایم اے یو) کی تعداد 60 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ مسک کو 2022 میں 44 بلین ڈالر میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو حاصل کیا تھا۔ اس کے بعد وہ اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ساتھ ایک سپر ایپ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس پر آپ فلموں اور ٹی وی شوز کے ساتھ ڈیجیٹل ادائیگی بھی کر سکتے ہیں۔ ارب پتی ٹیک بزنس مین نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا، ’’ایکس پر ماہانہ متحرک صارفین کی تعداد 60 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان میں سے تقریباً نصف روزانہ ایکس استعمال کر رہے ہیں۔‘‘ مسک کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے صارفین نے کہا کہ ایکس شاید اس وقت دنیا کا بہترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔ خیال رہے کہ مسک ایکس میں مسلسل تبدیلیاں کر رہے ہیں اور ایپ میں کئی نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ حصول کے بعد ایکس پر بلیو ٹک حاصل کرنے کے لیے سبسکرپشن کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ اداروں کی تصدیق کے لیے گولڈن ٹک کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایکس پر وائس اور ویڈیو کالنگ کا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے صارفین آسانی ...

اوپن اے آئی کا نیا ڈیمو شرمندہ کرنے والا: ایلون مسک

نئی دہلی: ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے ایک بار پھر منگل کو اوپن اے آئی پر تنقید کی۔ سیم آلٹ مین کی قیادت والی کمپنی کے نئے ماڈل کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ شرمناک ہے۔ دراصل، مصنف ایشلے سینٹ کلیئر نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ اوپن اے آئی کے ساتھ انسان اب ریئل ٹائم میں اے آئی کی حقیقت کا احساس کر سکتا ہے۔ اور ’’ہم نے شاید بعد از حقیقی دور کو مزید بدتر دور میں تبدیل کر دیا ہے۔ پیشہ ورانہ غفلت پر وکلاء کے خلاف مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا، سپریم کورٹ اس کے جواب میں ایلون مسک نے کہا، ’’نیا ڈیمو شرمناک ہے۔‘‘ یاد رہے کہ ایلون مسک کو اوپن اے آئی کا سخت ناقد سمجھا جاتا ہے۔ اسی دوران ایک اور ایکس صارف نے تبصرے میں لکھا کہ ہم گورک کے ڈیمو ورژن (ایکس کی جانب سے تیار کیا جا رہا اے آئی ماڈل) کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کی ’واشنگ مشین‘ مہم، بی جے پی پر سنگین الزامات عائد کئے مسک کی جانب سے مارچ میں اوپن اے آئی اور اس کے سی ای او آلٹ مین کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ یہ مقدمہ اے آئی کے معاہدے کی شرائط کو توڑنے سے متعلق تھا۔ اوپن اے آئی نے بھی اس مقدمے کا جواب دیا ...

بچوں کے موبائل اور کمپیوٹر سے چپکے رہنے سے والدین پریشان، 89 فیصد ہندوستانی مائیں تشویش میں مبتلا، رپورٹ میں انکشاف

والدین بچوں کے موبائل اور کمپیوٹر سے چپکے رہنے سے کافی پریشان رہتے ہیں اور ایک بار عادی ہونے کے بعد بچوں کو اس طرح کے آلات سے دور کر پانا مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔ ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ہندوستان کی بیشتر مائیں بچوں کی اس عادت سے تشویش میں مبتلا ہیں۔ مارکیٹ ریسرچ کمپنی ’ٹیک آرک‘ کی مدر ڈے کے موقع پر یہ تشویشناک رپورٹ سامنے آئی، جس میں کہا گیا ہے کہ 89 فیصد ہندوستانی مائیں بچوں کے اسکرین ٹائم کی وجہ سے حد درجہ فکر مند ہیں۔ اتوار (12 مئی، مدر ڈے) کو جاری اس رپورٹ میں ایسی 600 کام کرنے والی ماؤں کے درمیان کیے گئے سروے کا نتیجہ پیش کیا گیا ہے جن کا کم از کم ایک بچہ تیسری سے چوتھی جماعت میں پڑھتا ہے۔ وہ 10 سال سے ’نوٹوں کی گنتی‘ کر رہے، ہم ’ذات پر مبنی گنتی‘ کے ذریعے ہر طبقہ کی شراکت کو یقینی بنائیں گے: راہل گاندھی سروے کرنے والی کمپنی ’ٹیک آرک‘ نے ان خواتین سے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام میں ان کے خدشات، ان کو درپیش چیلنجس، ان کی دلچسپیوں اور ان کی ترجیحات کے بارے میں سوال کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماؤں کا خیال ہے کہ اسکرین ٹائم میں اضافہ ان کے بچوں کی تعلیم کو متاثر کرتا ہے اور ان...

سائبر فراڈ: 28 ہزار سے زیادہ فون بلاک، 20 لاکھ کنیکشنز کا ری ویریفیکیشن

نئی دہلی: شہریوں کو ڈیجیٹل خطرات سے بچانے کی کوششوں میں محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) نے جمعہ کو کہا کہ اس نے ٹیلی مواصلات خدمات فراہم کرنے والوں (ٹی ایس پی) کو 28200 موبائل ہینڈ سیٹ کو بلاک کرنے اور متعلقہ 20 لاکھ کنیشنوں کی از سر نو تصدیق کی ہدایت جاری کی ہے۔ مدھیہ پردیش: بیتول کے چار پولنگ مراکز پر 73 فیصد ووٹنگ سائبر کرائم اور فنانشل دھوکہ دہی میں ٹیلی مواصلات کے وسائل کا غلط استعمال روکنے کے لئے ڈی او ٹی، وزارت داخلہ اور ریاستی پولیس نے معاہدہ کیا ہے۔ ڈی او ٹی نے ایک بیان میں کہا، ’’تعاون کے اس اقدام کا مقصد دھوکہ بازوں کے نیٹورک کو تباہ کرنا اور شہریوں کی ڈیجیٹل خطرات سے حفاظت کرنا ہے۔‘‘ ’ہم ساتھ مل کر جمہوریت اور آئین کی حفاظت کریں گے‘، قنوج میں راہل-اکھلیش کا اظہارِ عزم وزارت داخلہ اور ریاستی پولیس کی ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ مختلف سائبر کرائمز میں 28200 موبائل ہینڈ سیٹوں کا غلط استعمال کیا گیا۔ ساتھ ہی، ان موبائل ہینڈ سیٹوں کے ساتھ 20 لاکھ نمبروں کا استعمال کیا گیا۔ اس کے بعد ڈی او ٹی نے ٹی ایس پی کو 28200 موبائل ہینڈ سیٹ بلاک کرنے اور ان موبائل ہینڈ سیٹس سے منسلک 20 ...

ہندوستان میں گوگل والیٹ لانچ، صارفین کو ایک ہی مقام پر حاصل ہوں گی سہولیات

نئی دہلی: گوگل کی جانب سے بدھ کو گوگل والیٹ ایپ لانچ کی گئی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے لوگ ڈیجیٹل دستاویزات جیسے بورڈنگ پاس، لائلٹی کارڈ، مووی ٹکٹ وغیرہ سہولیات ایک جگہ پر آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔ گوگل والیٹ ہندوستان میں گوگل پے سے بالکل مختلف ایپ ہے۔ اس کے لانچ ہونے کے بعد بھی گوگل پے کی خدمات پہلے کی طرح جاری رہیں گی۔ گوگل نے کہا کہ کمپنی نے گوگل والیٹ کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے پی وی آر، آئیناکس، ایئر انڈیا، انڈیگو، فلپکارڈ، پائن لیبز، کوچی میٹرو، ابھی بس اور دیگر کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ مستقبل میں کمپنی اس سے مزید پارٹنرز کو منسلک کرے گی۔ گوگل میں اینڈرائیڈ کے جی ایم اور انڈیا انجینئرنگ کے سربراہ رام پاپاٹلا نے کہا کہ گوگل والیٹ اینڈرائیڈ انڈیا کی تاریخ میں ایک اہم کامیابی ہے۔ یہ روزمرہ کی ضروریات کی چیزوں کو ایک جگہ پر لا کر لوگوں کی زندگی کو آسان بنائے گا۔ اس کے لیے ہم نے ہندوستان کے اعلیٰ برانڈز کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ اس کی مدد سے صارفین باآسانی لائلٹی کارڈز، ایونٹ ٹکٹ، ٹرانسپورٹ پاس اور دیگر روزمرہ کی ضروریات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ گوگل والیٹ جی میل کے ساتھ بھ...

چاند کے تاریک پہلو میں دنیا کی دلچسپی

چین نے چاند کے تاریک پہلو کا مطالعہ کرنے کے لیے ’چینگ 6‘ نامی تحقیقاتی مشن لانچ کر دیا ہے۔ ’چینگ 6‘ چین کی جانب سے چاند کی تحقیق کے سلسلے کا چھٹا مشن ہے۔ 53 دن کے اس مشن کا مقصد چاند کی ان دور دراز چٹانوں اور مٹی سے نمونے حاصل کرنا ہے جو کبھی زمین کا سامنا نہیں کرتے۔ دنیا کی پہلی کوشش میں، چین کا سب سے بڑا راکٹ تقریباً دو ماہ کے مشن کے لیے ’چینگ 6‘ قمری تحقیقاتی روبوٹ کو لے کر خلا میں روانہ ہو گیا ۔ لانگ مارچ-5 راکٹ 3 مئی کو مقامی وقت شام 5:27 بجے جنوبی صوبے ہینان کے وینچانگ اسپیس لانچ سینٹر سے آٹھ ٹن سے زیادہ وزنی پروب کے ساتھ روانہ ہوا۔ یورپ میں مہاجر بچوں کی بڑھتی گمشدگی ’چینگ 6‘ کا نام چینی افسانوی چاندکی دیوی کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس کی لانچ چین کے قمری اور خلائی تحقیق کے پروگرام میں ایک اور سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے۔ چین کے لونر ایکسپلوریشن پروگرام کے چیف ڈیزائنر وو ویرن نے چینی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو بتایا کہ چاند کے دور دراز علاقہ سے نمونے جمع کرنا اور واپس آنا ایک بے مثال کارنامہ ہے۔ اگر یہ مشن اپنا مقصد حاصل کرتا ہے تو یہ سائنسدانوں کو چاند کے دور دراز کے ماحول اور ماد...

ملک میں سیمی کنڈکٹر کی مانگ دو سالوں میں 100 بلین ڈالر تک پہنچنے کی امید

نئی دہلی: ہندوستان نے مالی سال 2025-26 تک الیکٹرانک مصنوعات کی پیداوار کے شعبے میں 300 بلین ڈالر تک پہنچنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس سے سیمی کنڈکٹروں کی مانگ 90-100 بلین ڈالر تک بڑھ جائے گی اور اس میں گھریلو موبائل مینوفیکچرنگ سب سے زیادہ حصہ ڈالے گی۔ رپورٹ کے مطابق یہ ایک ایسا موقع جسے ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ انڈیا سیلولر اینڈ الیکٹرانکس ایسوسی ایشن (آئی سی ای اے) نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ عام طور پر الیکٹرانکس مصنوعات کی قیمت کا 25 سے 30 فیصد چپ پر خرچ ہوتا ہے۔ اس وقت الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ انڈسٹری کا حجم 103 بلین ڈالر ہے، جس کے لئے تقریباً 26-31 بلین ڈالر کے سیمی کنڈکٹرز کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ’’الیکٹرونکس کی پیداوار میں ممکنہ اضافے (مالی سال 2025-26 تک 300 بلین ڈالر) کے پیش نظر یہ تعداد 90-100 بلین ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔‘‘ گزشتہ سات سالوں میں ملک کی الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ میں موبائل فونز کا حصہ 10 فیصد بڑھ کر 44 فیصد ہو گیا ہے۔ مالی سال 2022-23 میں انٹیگریٹڈ سرکٹس (آئی سی) کی درآمد 16.14 بلین ڈالر تھی جس میں سے 12 بلین ڈالر موبائل فون مینوفیکچرنگ کے لئے درآمد کیے گئے تھے۔ ...